#club75 || A My Beautiful Article || @hammad44 || 18/12/2021 || #club5050 to #club100

in hive-104522 •  3 years ago 

میرے اسٹیم اٹ کے تمام دوستوں کو میری طرف سے السلام علیکم کیا حال چال ہیں سب دوستوں کے اور کیسے ہیں آپ سب دوست امید کرتا ہوں خیر خیریت سے ہونگے اور بہت اچھے ہونگے میں بھی اللہ تعالیٰ کے کرم سے ٹھیک ٹھاک

Capture 2021-12-18 21.57.44.jpg

زندگی میں بہت کام انے والی دس باتیں جو ہمیشہ یاد رکھیں

نمبر 1

اگر کوئی آپ کے ساتھ مل کر کاروبار کرنا چاہے تواس کےساتھ ایک پلیٹ میں ایک ساتھ بیٹھ کر کھانا کھائو اورمشاہدہ کرو کہ وہ کھانے کی بہتر چیز خود زیادہ کھاتا ہے یا تمھیں زیادہ کھلانا مثلاً اگر آپ ایک ساتھ بیٹھ کر گوشت کھا رہے ہیں اور آپ اپنے ساتھ والے آدمی پر توجہ دیں کہ کیا وہ بوٹی کی لالچ کر رہا ہے بوٹی کو کھانا پسند کرتا ہے اگر نہیں کرتا تو کاروبار کرو جبکہ پہلی صورت ہو تو اس کا مطلب ہے کہ وہ کاروبار میں تم سے زیادہ لینے کی کوشش کریگا اور آپ کے ساتھ مخلص نہیں ہے

2نمبر

اگر کوئی آدمی آپ سکے ساتھ دوستی کرنا چاہتا ہے تو ہے وہ اسکے ساتھ ایک پبلک ٹرانسپورٹ میں سفر کریں اگر اس نے اپنے کو کرایہ دینے سے بچایا کسی بھی طریقے سے یا آپ کسی دوکان سے کچھ چیز لیتے ہیں اور آپ کے ساتھ آپ کا دوست پیسے دینے کے وقت ادھر ادھر ہو رہا ہے تو اس کامطلب ہے کہ وہ آپ سے فائدہ لیناچاہتاہے ایسا انسان دوستی کے قابل نہیں

3نمبر

اگر کوئی آپ سے رشتہ جوڑنا چاہتا ہے اور آپ معلوم کرنا چاہتے ہیں کے یہ شخص آپ کے ساتھ مخلص ہے کہ نہیں تو آپ ایسا کریں کے اسکی کسی قیمتی چیز کو معمولی نقصان پہنچاو مثلاً اسکے جوتے پر سالن گرانا یاموبائل فون کو میز کے انتہائی کنارے پر رکھنا یا اس کے عینک کو چھیڑنا اگر اس نےاپنی چیز کی قیمتی ہونے کاچرچا کیا تو رشتہ مت جوڑنا کیوں ایسا انسان رشتے کے لائق نہیں کیونکہ اس کو رشتے سے زیادہ پیسہ پسند ہے

4نمبر

اگر آپ کوئی کاروبار کرتے ہیں آپ دوکاندار ہیں یا آپ کا کسی قسم کا کوئی کاروبار ہے اور کوئی آپ سے کوئی چیز ادھاری لیتا ہے تو اسکو قیمت بہت زیادہ بتانا اگر اس نے قیمت کم کرانے کی کوئی کوشش نہ کی تو ایسے شخص کو ادھار نہ دینا کیونکہ اس کو ادائیگی نہیں کرنی ہے اسلیے اسے قیمت سے دلچسپی نہیں

5نمبر

اگر کسی سے باتیں کر رہے ہیں یا آپ روزانہ کسی جگہ بیٹھ کر گپ شپ کرتے ہیں اور کوئی شخص اپنی ہر دوسری تیسری بات پر قسم اٹھاتا ہو تو اسکی بات ضرور جھوٹ ہوگی وہ قسمیں اسلیے اٹھاتا ہے کہ اس کو اپنی جھوٹی بات کو آپ کے سامنے سچ سابت کرنا ہوتا ہے

6نمبر

اگر آپکا کوئی دوست کسی برائی میں مبتلا ہے اور تم سے اپنی اس برائی کو چھپاتا ہے تو اپ اس کو مت بولیں کہ مجھے سب کچھ معلوم ہے اگر تم نے ایسا کیا تو پھر وہ اس برائی کو تمھارے سامنے بھی کریگا

7نمبر

اگر آپ کے بچے کوئی شرارت کرتے ہیں یا آپ اپنے بچوں کو کسی برے کام سے منع کرتے ہیں تو انہیں جن، بلا،یا جانورسی مت ڈرانا کیوں کہ جب وہ سمجھ جاتے ہیں کہ یہ چیزیں ففرضی۔ہیں تو پھر وہ برائی کرنا شروع کر یں گےاسلے انہیں ایسی چیزوں سے ڈرائیں بلکہ اللہ تعالیٰ ے یا جہنم سے ڈرانا کیونکہ اس کا تصور تمام عمر ہوتا ہے

8نمبر

بچوں کی ہر غلطی پر انہیں سزا مت دینا کیونکہ اس سے ان کی ذہنیت ایسی بن جاتی ہے کہ پھر وہ بڑے ہوکر ہر غلطی کرنے والے سے لڑیگا اور پھر اس کی ساری عمر جھگڑوں میں گزرے گی

9نمبر

اپنے ماں باپ سے اپنے بچوں کے سامنے بہت محتاط رہنا بدتمیزی نہ کرنا اونچی آواز میں بات مت کرنا کیونکہ جو انداز تم اپنائو گے آپ کی اولاد بھی وہی سیکھے گی اور پھر وہی کل تمھاری اولادِ اپنائیگی اور وہی سلوک آپ کے ساتھ ہو گا

10 نمبر

معاشرے میں اگر کوئی ایسا کام کرتا ہے جو اپ کو برا لگتاہے جسے دیکھ کر آپ کو تکلیف ہوتی ہے ایسا کام کبھی بھی خود مت کرنا

دوستو اگر میری یہ پوسٹ پسند آئے تو کمنٹ اور ووٹ ضرور کر دینا شکریہ۔ ♥️♥️♥️

Special thanks
©® Pakistan
@yousafharoonkhan
Regard
@hammad44

Authors get paid when people like you upvote their post.
If you enjoyed what you read here, create your account today and start earning FREE STEEM!