اردو کمیونٹی کے تمام دوستوں کو میری طرف سے السلام علیکم کیا حال چال ہیں سب دوستوں کے اور کیسے ہیں سب دوست امید کرتا ہوں خیر خیریت سے ہونگے اور بہت اچھے ہونگے میں بھی اللہ تعالیٰ کے کرم سے ٹھیک ٹھاک ہوں
ایک لالچی شخص اور ایک بادشاہ کا ایک خوبصورت واقعہ
ایک دفہ ایک جگہ کا بادشاہ کسی بات پر بہت خوش ہوا اور اس نے ایک شخص کو یہ اختیار دیا کہ سورج غروب ھونےتک آپ میری جتنی زمین کا دائرہ مکمل کر لو گے میں وہ زمین تمہیں دے دوں گا اور اگر تم یہ دائرہ سورج غروب ہونے سے پہلے مکمل نہیں کر پائے تو تمہیں کچھ بھی نہیں ملے گا یہ سن کر وہ شخص خوشی خوشی چل پڑا چلتے چلتے ظہر کا وقت ہو گیا اب اس شخص کے خیال میں آیا تو اسے خیال آیا کہ اب واپسی کا چکر شروع کر دینا چاہیے مگر پھر سوچا کہ تھوڑا سا اور آگے سے چلا جاتا ہوں پھر واپسی کروں گا پھر تھوڑا سا اور چلا اور اب وہ شخص واپس مڑنے والا تھاکہ سامنے ایک خوبصورت پہاڑ کو دیکھ لیا اب اس نے سوچا
کہ اس خوبصورت پہاڑ کے قریب بھی چکر لگا لیتا ہوں یہ بھی میری ملکیت میں اجائے تو پھر واپس چلوں گا جب اس نے پہاڑ کے قریب چکر لگایا تو پھر کافی وقت لگ گیا تو آخر کارواپسی کا سفر کافی دیر سے شروع کیا اب واپسی میں اسے یوں لگنے لگا جیسے سورج چلنے کی بجائے دوڑ رہا ہے وہ
جتنا تیز چلتا اسے لگتا کہ سورج کی رفتار بھی بڑھ رہی ہوہ شخص دوڑنا شروع ھو گیا کیونکہ اسے سب کچھ ہاتھ سے نکل رہا تھا اب وہ اپنی لالچ کو کوس رہا تھا مگر اب بہت دیر ھو چکی تھی
آخر سورج غروب ہوا تو وہ شخص اس طرح گرا کہ وہی اس کا دل پھٹ گیا اب اس کے پاؤ دائرہ مکمل کر رہے تھے اور اس کا سر دوسری طرف ہوا پڑا تھا یوں اس کی لاش نے دائرہ مکمل کر دیاجس جگہ وہ گرا تھا اسی جگہ اس کی قبر بنائی اور اس کی قبر پر ایک تختی لگائی گئی جس پر لکھا گیا جس پر لکھا تھا
اس شخص کی ضرورت بس اتنی ساری جگہ تھی جتنی جتنی اس کی قبر ھے
Special thanks
©® Pakistan
@yousafharoonkhan
Regard
@hammad44