Why and how Kalabagh was named Kalabagh The history and beauty of Kalabagh is complete in this post.

in hive-104522 •  3 years ago 

Capture 2022-01-19 16.25.54.jpg

اسٹیم اٹ کے تمام دوستوں کو میری طرف سے السلام علیکم کیا حال چال ہیں سب دوستوں کے اور کیسے ہیں آپ سب دوست امید کرتا ہوں خیر خیریت سے ہونگے اور بہت اچھے ہونگے میں بھی اللہ تعالیٰ کے کرم سے ٹھیک ٹھاک دوستوں آج ہم بات کریں گے ضلع میانوالی کے ایک شہر ایک قصبے کالاباغ کے بارے میں کے اس شہر کا نام کالاباغ کیسے رکھا گیا اور کالاباغ میں کیا کیا چیز ہے

کالاباغ کا نام کالاباغ کسیے رکھا گیا

کچھ لوگوں کا کہنا ہے کہ وہاں پر جو نوابوں کا خاندان آباد ہے ان کے باپ داداؤں نے وہاں پر ایک باغ لگایا تھا بوڑ کے درختوں کا اور ان درختوں کے باغ کی بہت خدمت کی گئی تھی اور کافی عرصے بعد جب یہ درخت جوان ہو گئے مکمل درخت بن گئے تو ان کی اونچائی کافی زیادہ تھی اور یہ دور سے کالے رنگ کے دکھائی دیتے تھے اسلئے آس شہر کو لوگ کالاباغ کہنے لگ گئے اور آہستہ آہستہ اس کا نام کالاباغ رکھ دیا گیا اور آج بھی کالاباغ شہر میں یہ درخت سینکڑوں کی تعداد میں پائے جاتے ہیں اور وہاں پر بسنے والے نوابوں کا ایک الگ بنگلہ ہے جسے بوڑ بنگلے کے نام سے جانا جاتا ہے

کالاباغ کی خوبصورتی

دریائے سندھ جیسا بڑا اور خوفناک دریا کالاباغ کو سلام کرتے ہوئے اگے گزرتا ہے اور ساتھ ساتھ خوبصورت پہاڑ ان دو چیزوں کی وجہ سے کالاباغ کی خوبصورتی بہت بڑھ جاتی ہے

کالا باغ کی پہچان دریائے سندھ کےساتھ ساتھ سلاگر نامی ایک بلند و بالا پہاڑ بھی ہے جو کالاباغ کا سب سے بڑا پہاڑ ہے اس پہاڑ کی ڈھلوان لگاتار بڑھتی جاتی ہے اس وجہ سے اسے سلاگر کا نام دیا گیا ہے ایک لکھنے والے نے سلاگر کی معنی مسلسل اور لگاتار لکھے ہیں اسلئے اسے سلاگر کہا جاتا ہے اس پہاڑ کی چوٹی پر کچھ قبریں بھی موجود ہیں یہ وہ قبریں ہیں جنہیں بعد میں اصحابؓ رسولؓؐ سے منسوب کردیا گیا لیکن اس بارے میں حتمی طور پر کوئی کچھ نہیں بتا سکا میں خود کچھ عرصے پہلے ان قبروں کی زیارت کر کے آیا ہوں مجھے پہلے پتا نہیں تھا کالاباغ تو میں جاتا رہتا تھا مگر ان قبروں کے بارے میں مجھے پچھلی بار پتا چلا ان قبروں کے ہر طرف گھر ہیں اور یہ شہر کے بیچ اور بہت اونچی جگہ پر واقع ہیں وہاں پر لگائی گئی تختیاں یا وہاں کے لوگوں سے پوچھیں تو وہ کہتے ہیں کہ یہ قبریں اصحاب رسول کی ہیں آگے بہتر رب کی زات جاننے والی ہے

کالاباغ کی ایک پہچان نمک کی کانیں

کالاباغ میں بہت سی نمک کی کانیں ہیں اور ان کانوں کا نمک پورے پاکستان میں سپلائی کیا جاتا ہے یہ دریائے سندھ کے کنارے واقع ہیں یہاں سے 13 مختلف اقسام اور رنگوں کا نمک نکالا جاتا ہے جسے وہاں کے لوگوں ٹریکٹر ٹرالی میں بھر کی دوسرے شہروں تک لے جاتے ہیں مختلف لوگوں کے کہنے کے مطابق یہاں کا سفید و گلابی نمک 96 فی صد خالص ہے ایک لکھنے والے نے لکھا ہے کہ 2018 میں یہاں سے ایک لاکھ بیالیس ہزار پانچ سو چالیس ٹن نمک نکالا گیا تھا

نمک اور دریائے سندھ کے علاوہ کالاباغ لوہے کی پیداوار میں بھی بہت مشہور ہے لوہے کے یہ ذخائر مکڑوال سے کالاباغ اور پھر سکیسر تک پھیلے ہوئے ہیں

اور کالا باغ کا ریلوے اسٹیشن یہ ایک زمانے میں بہت خوبصورت اور آباد جگہ تھی یہ خوبصورت ریلوے اسٹیشن آج ویران اور اجڑی ہوئی جگہ کا منظر پیش کر رہا ہے کالاباغ ریلوے اسٹیشن کے نام پر آج یہاں ایک گودام نمونے کی جگہ ہے اس کے ماتھے پر کچھ پرانے نشانات موجود ہیں جنہیں غور سے پڑھیں تو کالاباغ کے الفاظ دکھائی دیں گے بس یہی اس کے ریلوے اسٹیشن ہونے کی نشانی ہے اب صرف انہیں دیکھ کر پتا چلتا ہے کہ یہ ریلوے اسٹیشن تھا بس

جناج بیراج پر لی گئی کچھ عرصہ پہلے کی تصویریں

IMG_20210722_125506.jpg

IMG_20210722_125510.jpg

IMG_20210722_125517.jpg

Special Thanks
@yousafharoonkhan
@rashid001 @jlufer and @janemorane
@r2cornell

Authors get paid when people like you upvote their post.
If you enjoyed what you read here, create your account today and start earning FREE STEEM!
Sort Order:  

Zbrdast photo graphy

Shukria

Dear keep continue quality of work ,, and stay active,
also take participate in #club5050

Congratulations
You have been upvoted by @yousafharoonkhan, a Country Representative from Pakistan. We are voting with the Steemit Community Curator @steemcurator07 account to support the newcomers coming into Steemit.

Engagement is essential to foster a sense of community. Therefore we would request our members to visit each other's post and make insightful comments.

Thanks u so much

Loading...