اولاد کے حقوق کیا ہیں اسلامی نقطئہ نظر سے

in hive-104522 •  3 years ago 

اولاد کے حقوق کیا ہیں

IMG_20210922_221213.png

اولاد کا یہ حق ہے کہ اس کے والدین اسے دینی علم اور دنیاوی علم و فن یعنی دونوں طرح کی تعلیم کے مواقع فراہم کریں۔ دینی علم کے ساتھ دنیاوی علم و فن اس کی دنیاوی زندگی کو بہتر طریقے سے گزارنے میں معاون و مددگار ثابت ہوگا۔

اسلامی نقطۂ نظر سے اولاد کے کیا حقوق ہیں

IMG_1610131243558.jpg
دنیا پرستانہ ذہنیت کی وجہ سے عام طور پر والدین اپنی سکت سے بڑھ کر اپنے بچوں کی مادی ضروریات، جدید تعلیم اور کیریر سازی کے لیے دن رات سرگرداں نظر آتے ہیں۔ ان پہلوؤں سے بچوں کے لیے فکر مندی اور اعتدال کے ساتھ عملی کوششیں اولاد کے حقوق کی ادائیگی کا صرف ایک پہلو ہیں۔ والدین کی دنیا پرستانہ ذہنیت اس اچھے کام کو بھی خاک آلود کر دیتی ہے اور اولاد کے اندر بھی اسی ذہنیت کی نشو و نما کا ذریعہ بن جاتی ہے۔ اس یک رخی توجہ کے نتیجے میں اولاد کے دیگر اہم ترین حقوق یا تو بالکلیہ نظر انداز ہو جاتے ہیں یا بے شعوری کے ساتھ محض خاندانی روایات کی پیروی بن جاتے ہیں جن میں وہ روح پائی ہی نہیں جاتی جو اسلامی نقطہ نظر سے مطلوب ہے۔ جہاں تک اسلامی نقطۂ نظر سے ان حقوق کی حقیقت اور اہمیت کے کا تعلق ہے تو اکثر والدین کی زندگی بے خبری کی حالت میں ہی گزر جاتی ہے۔ مسلم خاندانوں کو اس بے خبری اور بے توجہی کی جو بھاری قیمت چکانی پڑتی ہے اس کا مشاہدہ اپنے ارد گرد کے بہت سارے مسلم خاندانوں میں آئے روز کیا جا سکتا ہے لیکن والدین اس کی اصل وجہ سے عموماً غافل ہی نظر آتے ہیں اور سمجھ ہی نہیں پاتے کہ آخر خطا ہوئی تو کب اور کیسے
IMG_1610346896458.jpg

اسلامی نقطۂ نظر سے اولاد کے درج ذیل حقوق میں

IMG_1610431571594.jpg
زندہ رہنے کا حق
اچھے نام کا حق
عقیقہ کا حق
شفقت و محبت کا حق
یکساں سلوک کا حق
تربیت کا حق
تعلیم کا حق

زندہ رہنے کا حق

اولاد کا سب سے پہلا حق یہی ہے کہ اسے زندہ رہنے کے لیے جن بنیادی چیزوں کی احتیاج ہے اسے حتی الوسع پورا کیا جائے اور اس کے وجود کو تحفظ فراہم کیا جائےکبھی کبھی پیدائش کے بعد بھی مار ڈالنے کی وبا بڑھ رہی ہے وہ انتہائی تشویش ناک ہے۔ بچہ ہو یا بچی، زندگی کا حق ان کا اولین حق ہے اور ان کی زندگی کو تحفظ فراہم کرنا والدین کی اولین ذمہ داری ہے

اچھے نام کا حق

بچے بچیوں کے نام ان کی تا عمر پہچان ہیں۔ وہ اپنا نام خود نہیں رکھتے بلکہ والدین رکھتے ہیں۔ ایسے نام جو معنوی اعتبار سے ان کی اسلامی شناخت ہوں، نہ کہ مہمل یا اسلامی پہچان کی ضد ہوں۔ مسلم خاندان کا فرد ہونے کے ناطے ان کا حق ہے۔ نبی اکرم ﷺ نے امت کو تلقین فرمائی کہ:’’قیامت کے دن تمہیں اپنے اور اپنے آباء کے نام سے پکارا جائے گا، لہٰذا تم اچھے نام رکھا کرو

عقیقہ کا حق

والدین پر اولاد کا یہ حق بھی ہے کہ ان کی پاکیزگی کے لیے ان کا پیدائشی بال ترشوایا جائے اور اللہ کی بارگاہ میں ان کی طرف سے جانور کی قربانی پیش کی جائے۔ رسول اللہ نے فرمایا: “ہر بچہ/بچی اپنا عقیقہ ہونے تک گروی ہے

شفقت و محبت کا حق

***والدین کی توجہ اور محبت اولاد کی ناگزیر ضرورت ہے اور اس کے بغیر ان کی صحیح پرورش، تحفظ اور نشو و نما کا تصور بھی نہیں کیا جا سکتا۔ چنانچہ والدین کی شفقت و محبت ان کا بنیادی حق ہے۔ ***

یکساں سلوک کا حق

اسلامی خاندان میں اولاد کا یہ حق بھی بہت اہمیت رکھتا ہے کہ ان کے ساتھ یکساں سلوک کیا جائے۔ نہ تو لاڈ پیار کی وجہ سے کسی بچے کو دوسرے بچوں پر ترجیح دی جائے اور نہ ہی اپنی ذاتی پسند ناپسند کی بنا پر کسی بچے کو نظر انداز کیا جائے

تربیت کا حق

مسلم خاندان میں بچوں کا ایک نمایاں حق ان کی اسلامی اور اخلاقی تربیت ہے۔ اولاد کو اسلامی اخلاق و آداب سے آراستہ کرنے اور ان کے اندر آخرت کی جواب دہی کا احساس پروان چڑھانے کی کوشش کرنا والدین کی بنیادی ذمہ داری ہے۔ آپؐ نے فرمایا کہ: کسی شخص نے اپنی اولاد کو اچھے اخلاق و آداب سے بہتر عطیہ نہیں دیا

تعلیم کا حق

اولاد کے حقوق میں تعلیم کا حق بنیادی اہمیت رکھتا ہے۔ عام طور پر اس سلسلے میں دو رجحانات مسلم معاشرے میں پائے جاتے ہیں: ایک رجحان تو یہ ہے کہ نظری اعتبار سے صرف مذہبی تعلیم کو فرضیت کا درجہ حاصل ہے جس کی ذمہ داری والدین پر عائد ہوتی ہے اور قرآن و حدیث میں بیان کردہ فضیلت کا تعلق اسی تعلیم سے ہے۔ دوسرا رجحان جو عملی طور پر مسلم معاشرہ میں جاری و ساری ہے وہ اولاد کی دنیاوی تعلیم تک محدود ہے۔ یہ دونوں رجحانات یک رخے پن کے عکاس ہیں جو قرآن و سنت کی ہدایات سے ہم آہنگ نہیں ہیں اور نہ ہی مسلمانوں کی تاریخ اس کی تائید کرتی ہے۔ یہ دونوں رجحانات ہمارے دور زوال کی پیداوار ہیں جس کے دوران ایک طرف تو بیرونی تہذیبی اثرات کے رد عمل میں تعلیم کو روایتی مذہبی تعلیم تک محدود کر دیا گیا

IMG_1610431577091.jpg


Join Discord Group Urdu-Community
Join Whatapps Group :Urdu Community
Join our Facebook Group Facebook Urdu community


image.png

Subscribe URDU COMMUNITY

Quick Delegation Links

50SP100SP150SP200SP500SP1000SP1500SP2000SP

image.png

Subscribe URDU COMMUNITY

Our mission to promote Steemit in Urdu Community to all over the world
Stay together
Join the Urdu Community with more confidence.
Steem On


Authors get paid when people like you upvote their post.
If you enjoyed what you read here, create your account today and start earning FREE STEEM!
Sort Order:  

You've got a free upvote from witness fuli.
Peace & Love!

Excellent article and nice photography 👍

Loading...