آج کا آرٹیکل ہے باجرہ کھانے کے چند حیرت انگیز فائدے

in hive-104522 •  3 years ago 

باجرہ کھانے کے چند حیرت انگیز فائدے

Photo_1632931647608.png

باجرے کے پودے کی شناخت

IMG_20201110_160133.jpg

IMG_20201110_160125.jpg

باجرہ، پنجاب اور یو پی میں کئی جگہوں پر بویا جاتا ہے۔ مزدور طبقہ کی ایک دل پسند خوراک ہے۔ بڑے لوگ بھی موسم سرما میں اسے استعمال کرتے ہیں

اس کا پودا جوار کے پودے جیسا مگر ایک دم سید ابڑھتا ہے۔ ڈنڈیاں پتلی ہوتی ہیں۔ اس میں ایک لمبا بھٹہ لگتا ہےجس کے چاروں طرف چھوٹے چھوٹے گول دانے لگتے ہیں۔ ان دانوں کو ہی باجرا کہتے ہیں۔ پکنے پر ان دانوں کو بھٹوں سے الگ کر لیا جاتا ہے

اس کا مزاج گرم اور خشک ہوتا ہے

غذا کی صورت میں جتنا ہضم ہو سکے اتنا ہی اس کا استعمال مفید ہے ۔ اس کے زیادہ استعمال سے یہ دات،پت پیدا کرنے والا ہے اور قبض وخشکی پیدا کرتا ہے ۔ حاملہ عورت کا حمل گر سکتا ہے ۔ اس کی روٹی یا کھچڑی وغیرہ کھاتے وقت اس میں گھی، گڑیا شکر ملا کر کھائیں اور اسے لگاتار استعمال نہیں کرنا چاہئے۔

اس کے فوائد جہاں پر آپ کا فایدہ دے سکتا ہے ان میں سوجن کمر درد مردانہ کمزوری صفراوی دست صفراوی قے

باجرہ کھانے کے چند حیرت انگیز فائدے

IMG_20201110_160018.jpgIMG_20201110_160013.jpg

باجرا خشک تاثیر رکھنے کے باعث رطوبت کو جذب کرتا ہے اورگرمی میں دستوں کی بیماری میں سودمند ثابت ہوتا ہے نیز یہ پیشاب آور بھی ہے، باجرے کی روٹی کھا کر تھوڑا سا گڑ کھانے سے یہ بہت جلد ہضم ہوجاتا ہے

باجرا قبض پید ا کرتاہے اور قدرے دیرسے ہضم ہونے والی غذا ہے،تاہم اس کے کھانے سے جسم میں خون بڑھتا ہے اور طاقت حاصل ہوتی ہے

بواسیر کے مسوں سے خون آنے پر، مرگی، بے خوابی، نامردی، بائی بلڈ پریشر، ذیابیطس اور تپ دق کی روک تھام کے لیے باجرا مفید ہے

اس میں بڑی مقدار میں پروٹین شامل ہوتا ہے۔ اس کے علاوہ کیلشیم، فاسفورس اور فولاد بھی مناسب مقدار میں پائے جاتے ہیں۔ یہ مانع تکسید بھی ہے

جن لوگوں کو پروٹین سے الرجی ہوتی ہے وہ بھی اسے بلاخوف و خطر کھا سکتے ہیں

باجرہ آسانی سے ہضم ہوجاتا ہے اور اس سے الرجی ہونے کے امکانا ت بہت کم ہوتے ہیں ۔ چنانچہ اسے غذا میں شامل کرلینے میں کوئی حرج نہیں ۔ یہ ان لوگوں کے لیے مفید ہے جو زیادہ تر شکمی بیماریوں میں مبتلاء رہتے ہوں یا جنہیں پیٹ کا السر ہو، انہیں باجرا کھانا چاہیے

باجرے میں شامل فائٹک ایسڈ اور نیاس سے کولیسٹرول کی سطح نیچی رہتی ہے، اس لیے یہ ان لوگوں کے لئے بھی فائدے مند جو ذیابیطس میں مبتلاء ہوں

باجرے میں ریشہ ہوتا ہے، لہذا ان لوگوں کو بھی باجرا کھانا چاہیے جو اپنا وزن کم کرنا چاہتے ہیں ۔ ا سے کم مقدار میں کھانے سے بھی پیٹ بھرنے کا احساس ہوجاتا ہے ۔ اس لیے جو افراد باجرا کھاتے ہیں، ان کا وزن کم رہتا ہے ۔ یہ تیزابیت کو دور کرتا اور دل کی بیماریوں کو ختم کرتا ہے

ایسی خواتین جو فولاد کی کمی کا شکار رہتی ہیں۔ انہیں باجرا مختلف شکلوں میں کھانا چاہیے

باجرے کی 160گرام مقدار انہیں 70فیصد فولاد مہیا کرسکتی ہے ۔ باجرا کھانے سے 18برس سے لے کر 45برس تک کی خواتین کو زیادہ فائدہ پہنچتا ہے

Country Representative Pakistan

ملکی نمائندہ پاکستان

@yousafharoonkhan

Professor@yousafharoonkhan
@rashid001@jlufer
@janemorane@r2cornell
Authors get paid when people like you upvote their post.
If you enjoyed what you read here, create your account today and start earning FREE STEEM!
Sort Order:  

Nice information posted

A beautiful article about millet and it's effects on health.

Thanks dear uncle

بہت بہت اعلیٰ آرٹیکل لکھا ہے بہت فائدے مند ہے بہت اچھی انفارمیشن بہت اچھی فوٹوگرافی کی ہے گڈ لک بھائی

شکریہ جناب آپ کی محبتوں کا

ویلکم بھائی خوش رہو آمین

ماشاءاللہ باجرے کے حیرت انگیز فوائد دیکھ کر لگتا ھے باجرہ سونے سے زیادہ مہنگا ھونا چاھیے

apny bhot achi dairy tyar ki hy

ماشاللہ

Excellent information about bajara

ماشاءاللہ آپ نے باجرہ کے بہت زیادہ فائدے بیان کیے ہیں

شکریہ جناب آپ کی محبتوں کا

MashAllah excellent information posting

Kamal ki posting likhi hy very thankful

MashAllah excellent work on steemit platform I appreciate your daily activities continue it

Nice information uploaded on steemit platform

Kamal ki information Hy ya tw

i translated it ,informative post