اسلام علیکم
اللہ کے خوبصورت نام سے شروع جو بہت ہی مہربان اور نہایت رحم کرنے والا ہے۔
آج میں نے لینڈ سکیپ فوٹو گرافی کے سلسلے میں کچھ تصاویر بنائی ہیں اور میری یہ تمام تصاویر میرے خوبصورت گاوں کا منظر ہے۔
کچھ دن پہلے اردو کمیوہنٹی نے لینڈ سکیپ فوٹو گرافی کے مقابلہ کا انعقاد کیا ہے اور میں نے اس مقابلہ میں حصہ لینے کے لیے یہ تمام تصاویر بنائی ہیں۔
یہ خوبصورت قدرتی مناظر میرے گاوں کے ہیں۔ ہم سب جانتے ہیں کہ گاوں کے علاقے میں لوگ سادہ طرز زندگی گزارتے ہیں اور گلی کچھ پکی ہوتی ہیں کچھ گلیاں کچی ہوتی ہیں لیکن گاوں کی خوبصورتی قدرتی دلکشی بہت خوبصورت ہوتی ہے۔
یہ گاوں کی خوبصورت گلی کا منظر ہے اور یہ گلی کچی ہے اور دیوار پر گوبر کے اپھالے سوکھنے کے لیے لگائے گئے ہیں اور سورج کی کرنین دیوار سے چھانک رہی ہیں۔