بسم اللہ الرحمن الرحیم
شروع اللہ کے بابرکت نام سے جو بڑا مہربان اور نہایت رحم کرنے والا ہے میری اردو سسٹم کے بہنوں اور بھائیوں السلام علیکم امید ہے آپ سب خیریت سے ہوں گے اوراپنی زنگی ہنسی خوشی گزار رہے ہونگےا
زندگی کی درجنوں بہاروں کا لُطف اُٹھانے والے بزرگ اپنے ساتھ پیش آنے والے دلچسپ و عجیب واقعات اوراپنے بڑے بوڑھوں کی زبانی سُنی سُنائی
کہانیاں ہمیشہ آگے اپنے ہم عمر ساتھیوں اور چھوٹے بچوں کے گوش گزُار کیا کرتےتھے جنہیں بڑے شوق سے سُنا جاتا اور پھر یہ اُن کے ذہن کی صاف و شفاف تختیوں پر نقش ہو جاتیں، یہ سلسلہ بڑوں سے چھوٹوں اور پھر یونہی آگے چلتا رہا۔ بہت سا وقت ایسے ہی گُزر گیا، اب رفتہ رفتہ جو ٹیکنالوجی نے قدم جمانے شروع کئے تو موبائل فون نے انسانی زندگی میں ایسی جگہ بنائی کہ ہر چھوٹے بڑے کے ہاتھ میں جا پہنچا۔ یوں قصّے اور کہانیوں کا انداز بھی بدل گیا، ہر کسی کی نظر ارد گرد سے ہٹ کر موبائل فون کی سکرین پر جَمی رہنے لگی۔ پہلے پہل گھر میں مہمان کی آمد پر سب افراد مل بیٹھ کر دیر تک مختلف موضوعات پر بحث و تمحیث کرکے وقت سمیٹ لیا کرتے، مگراب تو ایسا بالکل نہیں ہے، ہرفرد اپنا اپنا موبائل فون تھامے الگ تھلگ بیٹھا اپنی پسند کے موضوعات و پروگرام دیکھنے میں اتنا محو ہوتا ہے کہ اُسے گھر میں کسی آنے جانے والے کی بھی خبر نہیں ہو پاتی۔ بہرحال ہر چیز اپنے اندرخامیوں کے ساتھ ساتھ کچھ خوبیاں بھی چھپائے ہوئے ہوتی ہے، ایسے ہی چھوٹی سی جسامت رکھنے والے موبائل فون کےاندر بھی کافی نفع بخش پروگرام موجود ہیں جن سے مالک وقتاً فوقتاً فائدہ اُٹھاتا رہتا ہے، اِس کا بڑا فائدہ دُور و نزدیک سے اپنے پیارے گھر والوں اور دوست و احباب سے ہر وقت رابطے میں رہنا، پھر اِس کی موجودگی میں گھڑی سےچھٹکارا اورآلارم لگا کر مقررہ ٹائم پر ضروری کام سرانجام دینا۔ مذید برآں سوشل میڈیا کے ذریعے بریکنگ نیوز اور روزمّرہ زندگی کے کام کاج میں بھی مدد لی جاتی ہے۔ ادُھر ہر سال جب بھی 14۔ اگست کا سُورج طلُوع ہوتا ہے تو اپنے بزرگوں کی زبانی سُنی ہوئی اپنے پیارے وطن کی جانب ہجرت کی دلخراش داستانیں اب بھی ذہن کی سکرین پراُبھر آتی ہیں، ابتدائی برسوں تک تو یہ اخبارات و رسائل کی تواتر سے زینت بنتی رہیں اور کبھی کبھار موبائل کی سکرین پر بھی نَمودار ہوتیں تھیں، ہم نے تو اپنے بزرگوں کی زباں سے سُنی یہ سب واقعات و کہانیاں اپنے ننھے مُنوں کے گوش گزار کر دی ہیں مگر اب مذید آگے موبائل فون ٹیکنالوجی راستے میں حائل ہونے کی بنا پر یہ سلسلہ آنے والی نسلوں تک پہنچنےسے قبل ہی منقطع ہو گیا ہے۔
Downvoting a post can decrease pending rewards and make it less visible. Common reasons:
Submit