سب تعریف اﷲ رب العزت کیلئے ہے جو بے حد مہربان نہایت رحم والا ہے۔ رب العالمین اور قیامت کے دن کا مالک ہے وہی یکتا اور بے مثل ہے۔ سب سے بے نیاز اور سب اسی کے محتاج ہیں۔ ساری کائنات میں اﷲ سبحانہ و تعالیٰ کی بادشاہت و حاکمیت ہے۔ وہی حاجت روا اور سب سے اعلیٰ ہے
اسلام علیکم ۔مجھے امید ہے میرے تمام سٹیمٹ کے بھائی اور بہنیں خیریت سے ہوں گے اور آپنی زندگی ہنسی خوشی گزار رہے ہوں گے ۔ میری دعا ہے کہ آپ سب لوگ ہمیشہ خوش رہیں اللہ پاک آپ کی پریشانیوں کو دور فرمائے اور بیماروں کو صحت کاملہ عطا فرمائے۔ اور تمام مشکلات آسان فرمائے۔
آج بروز جمعہ جب میری آنکھ کھلی تو صبح کے 4 بج چکے تھے ۔ سحری کا وقت تھا ْمیں اٹھا اللہ کا شکر ادا کیا اور پھر گھر والوں کو جگایا ۔پھر تھوڑی دیر بعد کھانا تیار ہو گیا میں نے گھر والوں کے ساتھ کھاناکھایا اور چائے پی ۔تھوڑی دیر بعد سحری کا وقت ختم ہو گیا اور فجر کی اذان ہونےلگی ۔ ۔اذان ہونے کے بعد میں نے وضو کیا اور نماز فجر ادا کرنے مسجد چلا گیا اور تھوڑی دیر بعد واپس آ گیا ۔اور پھر سو گیا ۔اور تقریباً 7بجے اٹھا ۔بچے سکول جانے کیلئے تیار ہو گئے میں بچوں کو لے کر سکول چلا گیا اور تھوڑی دیر بعد واپس آ گیا پھر میں تیار ہو کر شاپ پر چلا گیا ۔بازار سے میں نے پیپرز کا رم خریدا کیونکہ پرنٹ
کے پیپر ختم تھے اور پھر بیٹی کی انگوٹھی اٹھائی اور شاپ پر چلا گیا ۔ میں نے اللہ کانام لے کر شاپ اوپن کی اور پھر صفائی کی اس کے بعد میں نے کمپیوٹر آن کئے ۔جب کمپیوٹر آن ہو گیا تو میں نے ایک فاعل کور ڈیزائن کیا ۔ موسم ٹھنڈا تھا اور بادل چھائے ہوئے تھے ۔ٹھنڈی ہوا چل رہی تھی۔ آج کام بہت کم تھا اس لئے میں نے نماز جمعہ کی نماز ادا کی اور پھر شاپ بند کر کے گھر روانہ ہو گیا ۔بازار سے میں نے بچوں کیلئے سیب خریدے اور گھر چلا گیا گھر پہنچ کر میں نے نما ز عصر ادا کی اور پھر کمرے میں سفیدی شرع کی ۔جو کہ افطار تک میں نے مکمل کی پھر میں نے روزہ افطار کیا اور نما ز ادا کرنے کے بعد میں نے چائے پی اور پھر کچھ دیر ٹی وی دیکھا ۔پھر میں نے کھانا کھایا اور چائے پی اس کے بعد میں نماز پڑھنے چلا گیا نماز پڑھنے کے بعد میں واپس آ یا اور کچھ وقت بچوں کے ساتھ گزارنے کے بعد ڈائری لکھنا شروع کر دی جو کہ آپ کے ساتھ شیئر کر رہا ہوں امید ہے آپ کو پسند آئے گی
Downvoting a post can decrease pending rewards and make it less visible. Common reasons:
Submit
آپ نے پوسٹ میں خوبصورت فوٹوگرافی شیئر کی ہے۔ آپ نے تخلیقی فن کا مظاہرہ کیا، اچھی کوشش
Downvoting a post can decrease pending rewards and make it less visible. Common reasons:
Submit