سب تعریف اﷲ رب العزت کیلئے ہے جو بے حد مہربان نہایت رحم والا ہے۔ رب العالمین اور قیامت کے دن کا مالک ہے وہی یکتا اور بے مثل ہے۔ سب سے بے نیاز اور سب اسی کے محتاج ہیں۔ ساری کائنات میں اﷲ سبحانہ و تعالیٰ کی بادشاہت و حاکمیت ہے۔ وہی حاجت روا اور سب سے اعلیٰ ہے
اسلام علیکم ۔مجھے امید ہے میرے تمام سٹیمٹ کے بھائی اور بہنیں خیریت سے ہوں گے اور آپنی زندگی ہنسی خوشی گزار رہے ہوں گے ۔ میری دعا ہے کہ آپ سب لوگ ہمیشہ خوش رہیں اللہ پاک آپ کی پریشانیوں کو دور فرمائے اور بیماروں کو صحت کاملہ عطا فرمائے۔ اور تمام مشکلات آسان فرمائے۔
صبح کا وقت
ہر روز کی طرح آج بروزجمعہ جب میری آنکھ کھلی تو صبح کے5بج چکے تھے۔ میں نے اٹھ کر پہلے اللہ پاک کا شکر ادا کیااور پھر گھر والوں کو جگایا اور پھر نماز فجر ادا کی ۔پھر میں ناشتے کا سامان لینے کیلئے چلا گیا ۔اور تھوڑی دیر بعد واپس آ گیا میں نے گھر والوں کے ساتھ ناشتہ کیا اور پھر میں شاپ پر جانے کیلئے تیار ہو گیا ۔
دوپہر کا وقت
9 بجے میں شاپ پر پہنچ گیا جہاں پر مین نے کچھ روٹین کا کام کیا پھر میں نے ایک کچھ فارم انٹر کئے ۔موسم اچھا تھا اور رات کو بارش بھی ہوئی تھی۔کام کرتے ہوئے نماز جمعہ کا ٹائم ہو گیا میں جمعہ کی نماز ادا کرنے مسجد چلا گیا اور نماز جمعہ ادا کرنے کے بعدمیں واپس دکان پر آ گیا میں نے دکان بند کی اور گھر کیلئے روانہ ہو گیا ۔
شام کا وقت
گھر پہنچتے ہی میں نے کھانا کھایا اور پھر بچوں کو گھمانے کیلئے لے گیا ۔کیونکہ کافی دنون سے بچوں کو کہیں لے کر نہیں گیا ۔مین بچوں کو لے کر عجوہ فوڈز پر لے گیا جہان پر میں نے بچوں کو چرغہ کھلایا اور ایک عدد کولڈ ڈرنک خریدی ۔پھر میں شاپ پرآ گیا جہان پر میں نے ایک عدد پیڈ کمپوزڈ کیا اور پھر شاپ بند کرکے میں بچوں کو لے کر گھر روانہ ہو گیا ۔اور شام 7 بجے ہم گھر پہنچ گیا ۔گھر پہنچا تو لکڑی والا کاریگر آیا ہو اتھا جس نے روازت فٹ کئے اور کام کا پتہ نہیں چلا رات کے 9 بجے گئے ۔میں نے فریش ہپو کر کھانا کھایا اور پھر ڈائری لکھنا شروع کر دی جو کہ آپ کے ساتھ شیئر کر رہا ہوں امید ہے آپ کو پسند آئے گی ۔
Downvoting a post can decrease pending rewards and make it less visible. Common reasons:
Submit