ڈائری بروز جمعہ

in hive-104522 •  2 years ago 

سب تعریف اﷲ رب العزت کیلئے ہے جو بے حد مہربان نہایت رحم والا ہے۔ رب العالمین اور قیامت کے دن کا مالک ہے وہی یکتا اور بے مثل ہے۔ سب سے بے نیاز اور سب اسی کے محتاج ہیں۔ ساری کائنات میں اﷲ سبحانہ و تعالیٰ کی بادشاہت و حاکمیت ہے۔ وہی حاجت روا اور سب سے اعلیٰ ہے
اسلام علیکم ۔مجھے امید ہے میرے تمام سٹیمٹ کے بھائی اور بہنیں خیریت سے ہوں گے اور آپنی زندگی ہنسی خوشی گزار رہے ہوں گے ۔ میری دعا ہے کہ آپ سب لوگ ہمیشہ خوش رہیں اللہ پاک آپ کی پریشانیوں کو دور فرمائے اور بیماروں کو صحت کاملہ عطا فرمائے۔ اور تمام مشکلات آسان فرمائے۔

001.jfif

002.jfif

آج بروز جمعہ جب میری آنکھ کھلی تو صبح کے 3:30 بج چکے تھے ۔ چونکہ روزہ تھا میں اٹھا اللہ کا شکر ادا کیا اور پھر گھر والوں کو جگایا ۔پھر میں نے فریش ہوا اور پھر تھوڑی دیر بعد کھانا تیار ہو گیا ۔میں نے گھر والوں کے ساتھ مل کرکھانا کھایا اور چائے پی ۔تھوڑی دیر بعد سحری کا وقت ختم ہو گیا اور فجر کی اذان ہونےلگی ۔اور بارش بھی شروع ہو گی ۔اذان ہونے کے بعد میں نے وضو کیا اور نماز فجر ادا کرنے کے بعد میں سو گیا اور 7بجے اٹھا اور بچوں کو جگایا کہ سکول جانے کیلئے تیار ہو جائیں بارش ابھی جاری تھی میں بچوں کیلئے ناشتہ کا سامان لینے چلا گیا اور تھوڑی دیر بعد واپس آ گیا اتنی دیر میں بچے سکول جانے کیلئے تیار ہو گئے ۔بارش تیز تھی جس کی وجہ سے میں نے بچوں کو بھائی کے ساتھ موٹر سائیکل پر سکول بھیج دیا ۔
پھر میں شاپ پر جانے کیلئے تیار ہوا ۔ہلکی ہلکی بارش ہو رہی تھی میں بھائی کے ساتھ گھر سے نکلا اور راستے سے چنگچی پر سوار ہو کر شاپ پر پہنچ گیا ۔میں نے اللہ کا نام لے کر شاپ اوپن کی اور صفائی کرنے کے بعد کمپیوٹر آن کئے۔پھر میں نےکچھ تصویر سکین کیں چونکہ سکولوں میں ایڈمشن جاری ہیں اس وجہ سے میں نے تصویر سکین کیں اور پھر بچوں کا ڈیٹا آن لائن فل کیا ۔چونکہ بارش ہو رہی تھی اور موسم بھی کافی ٹھنڈا تھا اس وجہ سے کام نہین تھا میں نے تمام پینڈنگ کام مکمل کیا اتنی دیر میں نماز جمعہ کا ٹائم ہو گیا لیکن بارش تیز تھی ۔میں نماز جمعہ ادا کرنے کے بعد واپس شاپ پر آ گیا اور بارش کے رکنے کا انتظار کرنے لگا ۔3بجے بارش تھم گئی اور تھوڑی دیر بعد دھوپ نکل آئی ۔میں نے شاپ بند کی اور گھر روانہ ہو گیا ۔گھر پہنچا تو میں نے عصر کی نماز ادا کی پھر میں نے گھر والوں کے ساتھ مل کر افطاری کیلئے کھانا تیار کروایا اور پکوڑے اور چنا چاٹ بنایا ۔افطاری کا ٹائم ہو گیا میں نے افطاری کرنے کے بعد نماز مغرب ادا کی اور پھر کچھ دیر آ رام کیا ۔ پھر میں نے بچوں کے ساتھ کچھ وقت گزارا اورچائے پی ۔پھر عشا کی نماز کا ٹائم ہو گیا میں نے نماز ادا کی اور پھر واپس آ کر ڈائری لکھنا شروع کر دی جو کہ آپ کے ساتھ شیئر کر رہا ہوں امید ہے آپ کو پسند آئے گئی۔
۔

003.jfif

Authors get paid when people like you upvote their post.
If you enjoyed what you read here, create your account today and start earning FREE STEEM!
Sort Order:  

Pyrii buchi h cute

Thanks Bhi

image.png