ڈائری بروز سوموار

in hive-104522 •  last year 

شروع کرتا ہوں اللہ کے نام سے جو نہایت مہربان اور رحم کرنے والا ہے
اسلام علیکم ۔مجھے امید ہے میرے تمام سٹیمٹ کے بھائی اور بہنیں خیریت سے ہوں گے اور آپنی زندگی ہنسی خوشی گزار رہے ہوں گے ۔ میری دعا ہے کہ آپ سب لوگ ہمیشہ خوش رہیں اللہ پاک آپ کی پریشانیوں کو دور فرمائے اور بیماروں کو صحت کاملہ عطا فرمائے۔ اور تمام مشکلات آسان فرمائے۔

66.jpg

صبح کا وقت
آج بروزسوموار جب میری آنکھ کھلی تو صبح کے 6 بج چکے تھے میں اٹھا اور فریش ہوا اور پھر ناشتہ کا سامان لینے چلا گیا ۔تھوڑی دیر میں ناشتہ کا سامان لے کر واپس آ گیا تھوڑی دیر میں ناشتہ تیار ہو گیا میں نے ناشتہ کیا اور پھر بچوں کو لے کر ٹیوشن چلا گیا اور آدھے گھنٹے بعد واپس آ گیا ۔
دن کے وقت
پھر میں تیار ہو کر شاپ پر چلا گیا اور آدھے گھنٹے بعد شاپ پر پہنچ گیا جب میں شاپ پر پہنچا تو بجلی نہیں تھی اور یو پی ایس میں چارجنگ بھی نہیں تھی ۔میں نے صفائی کی اور پھر یو پی ایس کی بیٹری میں پانی چیک کیا اور اس میں پانی ڈالا ۔بجلی صبح 6 بجے سے نہیں تھی ۔ چونکہ لائٹ نہین تھی تو میں کسی کام کے سلسلہ میں گلبرگ چوک پر چلا گیا ۔وہاں پر میں نے کام کیا اور پھر واپس شاپ پر آ گیا بجلی ابھی بھی نہیں تھی ۔آنکھیں بلب کی طرف تھیں کہ کب لائٹ آئے گی اور میں کام شروع کروں گا ۔۔

68.jpg

شام کے وقت
بجلی کی راہ دیکھتے دیکھتے 2بج گئے لیکن بجلی 2:30بجے آئی جیسے لائٹ آئی میں نے کمپیوٹر آن کئے اور کام شروع کر دیا لیکن ایک گھنہ گزرنے کے بعد دوبارہ لائٹ چلی گئی ۔اور 4بجے دوبارہ آئی ۔میں نے کچھ پیڈز کی ڈیزائننگ کی اور پھر پریس پر چلا گیا تا کہ پیڈز کو پرنٹ کرا سکوں ۔پیڈز پرنٹ کرنے کے بعد ان کی بائنڈنگ کی ۔اتنی دیر میں شام ہوگئی ۔اور میں نے دکان بند کی اور گھر کی طرف روانہ ہو گیا ۔ جب میں گھر پہنچاتو کھانا تیار تھا میں نے کھانا کھایا اور کچھ وقت بچوں کے ساتھ گزارنے کے بعد ڈائری لکھنا شروع کر دی جو کہ آپ کے ساتھ شیئر کر رہا ہوں امید ہے آپ کو پسند آئے گی ۔

67.jpg

Authors get paid when people like you upvote their post.
If you enjoyed what you read here, create your account today and start earning FREE STEEM!
Sort Order:  

image.png

Dariya k pic bht pyri lg rh hn

Loading...