گھر میں دیوار پر لٹکے کیلنڈر کے ورق ہر ماہ پلٹتے ہوئے بالآخر سال کا آخری مہینہ بھی آ گیا، اب ہر جانب ٹھنڈ ہی ٹھنڈ اور ہر کسی نے موٹے گرم کپڑے
پہن لئے تھے، جہاں بھی چلے جاؤ گرم گرم چائے کا دّور چل رہا ہوتا ہے، پھر کھانے میں بھی عام اور غریب شہری آلُو اور گوبھی کے پراٹھوں کا لُطف لیتے ہیں اور صاحبِ ثروت لوگ دیسی گھی سے تیار کردہ قیمے والے پراٹھے اور نان کا خُوب مزہ اُتھاتے ہیں۔ شاعر اور مضمون نگار حضرات تو اِس مہینے کے سرد موسم کے عشق و محبت پر ٹھنڈک کے اثرات کو اپنی نگارشات کی زینت بناتے ہیں، دوسری طرف دسمبر کا مہینہ کئی طرح کے اچھے ا ور نا خوشگوار واقعات کو اپنے دامن میں سمیٹے ہوئے ہے جس میں ۲۵ دسمبر قائدِ اعظم کا یومِ پیدائش وطنِ عزیز اور دُنیا بھر میں کرسمس ڈے بڑی دھُوم دھام سے منانے میں کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کیا جاتا، مزید برآں ملکی تاریخ کے دو سب سے بڑے اور نا خوشگوار واقعات و حادثات بھی قوم کو اِسی ماہ کے دوران جھیلنے پڑے جو کبھی بُھلائے نہیں جا سکتے، سال ہا سال سے ملک کے مشرقی بازو میں نفرت کے بیج بونے کے عمل کے بعد ہمارا ازلی دشمن بھارت دسمبر 1971 میں بالآخر ہم پر جنگ مُسَلط کرکے وطنِ عزیز کو دو لخت کرنے میں کامیاب ہو گیا، ستر ہزار کے لگ بھگ ہمارے فوجیوں نے قید و بند کی صعوبتیں برداشت کیں جو ہماری تاریخ کا سیاہ ترین باب ہے، پھر اِسی مہینے میں ہی پیش آنے والے پشاور میں آرمی سکول کے نو نہالوں کا اندوھناک قتلِ عام کا افسوس ناک واقعہ بھی بُھلائے نہیں بُھولتا، علاوہ ازیں ناتواں بوڑھے بزرگوں اور ننھے مُنے بچوں کے لئے ماہِ دسمبر بہت دُشوار گزُرتا ہے، ہڈیوں میں گھُستی ہوئی یخ بستہ سرد ہوا کے ساتھ نزلہ کھانسی اور بخار کی یلغار سے ڈاکٹر حضرات کے کلینکوں پر رونق عوّد کر آتی ہے، پھر ٹھنڈک میں لِپٹے ہوئے اِن ایّام کے بیت جانے پر ہی سب سُکھ کا سانس لیتے ہیں اور دسمبر کی آخری شام کو غروبِ آفتاب کے بعد نئے سال کی پہلی سحر کا آغاز نیا کیلنڈر آویزاں کرکے کیا جاتا ہے، اِس موقع و منظر کو کسی شاعر نے بذ ریعہ اپنے کلام بڑے اَحسن انداز سے پیش کیا ہے، صبح ہوتی ہے شام ہوتی ہے، یونہی ذندگی تمام ہوتی ہے۔
Special thanks to sir @yousafharoonkhan @urdu-community
Regards @hassanrazaa