سب تعریف اﷲ رب العزت کیلئے ہے جو بے حد مہربان نہایت رحم والا ہے۔ رب العالمین اور قیامت کے دن کا مالک ہے وہی یکتا اور بے مثل ہے۔ سب سے بے نیاز اور سب اسی کے محتاج ہیں۔ ساری کائنات میں اﷲ سبحانہ و تعالیٰ کی بادشاہت و حاکمیت ہے۔ وہی حاجت روا اور سب سے اعلیٰ ہے
اسلام علیکم ۔مجھے امید ہے میرے تمام سٹیمٹ کے بھائی اور بہنیں خیریت سے ہوں گے اور آپنی زندگی ہنسی خوشی گزار رہے ہوں گے ۔ میری دعا ہے کہ آپ سب لوگ ہمیشہ خوش رہیں اللہ پاک آپ کی پریشانیوں کو دور فرمائے اور بیماروں کو صحت کاملہ عطا فرمائے۔ اور تمام مشکلات آسان فرمائے۔
آج بروزبدھ جب میری آنکھ کھلی تو صبح کے6بج چکے تھے میں اٹھا فریش ہوا ۔چونکہ میری بیٹی کا بہت تیز بخا ر تھا اس لئے میں میڈیسن لینے کیلئے بازار چلا گیا اور ہسپتال چوک سے ڈرپ اور انجکش وغیرہ لئے اور پھر گھر واپس روانہ ہو گیا ۔گھر پہبنچ کر میں نے ناشتہ کیا اور بیٹی کو میڈیسن دیں اور
پھر میں شاپ پر جانے کیلئے تیار ہو گیا ۔ ۔
دوپہر کا وقت
میں 10 بجے گھر سے نکلا گرمی کی شدت کافی زیادہ تھی جس کی وجہ سے طبیعت بہت زیادہ خراب ہو رہی تھی میں نے شاپ پر پہنچ کر پہلے کچھ کام کیا ۔ڈاکٹر کے پیڈز کمپوزڈ کئے اور کچھ بچون کا ڈیٹاسس میں ایڈ کیا اور پھر میں پیڈز اور شادی کارڈز کی پرنٹنگ دینے کیلئے پریس پرچلا گیا ۔دن ایک بجے لائٹ چلی گئی گرمی کافی زیادہ تھی ۔اس لئے میں نے تھوڑی دیر اآرام کیا اور پھر لائٹ اآنے کے بعد دوبارہ کام شروع کر دیا ۔۔
شام کا وقت
5 بجے پھر بجلی چلی گئی میں نے پیڈز وغیرہ کمپوزڈ کرنے کے بعد پریس پر چلا گیا جہان پر بجلی اآنے کے بعد ان کی پرنٹنگ کی ۔اور پھر واپس شاپ پر اآ گیا ۔کام کے دوران وقت کا پتہ نہین چلا اور شام ہو گئی میں نے شاپ بند کی اور بازار سے بچوں کیلئے فروٹس لئے ۔اور گھر چلا گیا ۔۔گھر پہنچا تو کھانا تیار تھا میں نے گھر والوں کے ساتھ مل کر کھانا کھایا اور ڈائری لکھنا شروع کر دی ۔جو آپ کے ساتھ شیئر کر رہا ہوں امید ہے آپ کو پسند آئے گی ۔
Downvoting a post can decrease pending rewards and make it less visible. Common reasons:
Submit