ڈائری بروز سوموار

in hive-104522 •  last year 

سب تعریف اﷲ رب العزت کیلئے ہے جو بے حد مہربان نہایت رحم والا ہے۔ رب العالمین اور قیامت کے دن کا مالک ہے وہی یکتا اور بے مثل ہے۔ سب سے بے نیاز اور سب اسی کے محتاج ہیں۔ ساری کائنات میں اﷲ سبحانہ و تعالیٰ کی بادشاہت و حاکمیت ہے۔ وہی حاجت روا اور سب سے اعلیٰ ہے
اسلام علیکم ۔مجھے امید ہے میرے تمام سٹیمٹ کے بھائی اور بہنیں خیریت سے ہوں گے اور آپنی زندگی ہنسی خوشی گزار رہے ہوں گے ۔ میری دعا ہے کہ آپ سب لوگ ہمیشہ خوش رہیں اللہ پاک آپ کی پریشانیوں کو دور فرمائے اور بیماروں کو صحت کاملہ عطا فرمائے۔ اور تمام مشکلات آسان فرمائے۔

S1.jpg

آج بروز سوموار جب میری آنکھ کھلی تو صبح کے 6 بج چکے تھے ۔ میں اٹھا فریش ہوا اور پھر بچوں کیلئے ناشتہ کا سامان لینے چلا گیا ۔واپس آکر میں نےبچوں کو سکول جانے کیلئے تیار ہونے کو کہا ۔آج ٹھنڈ کافی زیادہ تھی چونکہ رات کو کافی بارش تھی ۔صبھ ٹھنڈی ہوا چل رہی تھی ۔تھوڑی دیر میں ناشتہ تیار ہو گیا اور بچے بھی سکول جانے کیلئے تیار ہو گئے۔ میں نے گھر والوں کے ساتھ مل کر ناشتہ کیا اور پھر بچوں کو سکول چھوڑنے چلا گیا اور تھوڑی دیر بعد واپس آ گیا ۔

S2.jpg

پھر میں شاپ پر جانے کیلئے تیار ہو گیا اور گھر سے نکل پڑا۔ میں نے بازار سے کاغذ خریدے اور9بجے شاپ پر پہنچ گیا ۔میں نے اللہ کا نام لے کر شاپ اوپن کی اور صفائی کرنے کے بعد کمپیوٹر آن کئے ۔ کمپیوٹر آن ہونے کے بعد میں نے شادی کارڈ ز کی ای میل آئی ہوئی تھیں وہ نکالیں اور پھر ان کو پرنٹنگ کیلئے دینے چلا گیا ۔پھر واپس آ کر میں نے کچھ کلر پرنٹس نکالے ۔ پھر میں نے پیڈز کو کمپوزڈ کیا اور ان کو فائنل ہونے کے بعد پرنٹننگ کیلئے بھیج دیا ۔
اتنی دیر میں مغرب کی اذان ہو گئی میں نے کمپیوٹر بند کئے چونکہ آج کل حالات بہت زیادہ خراب ہو چکے ہیں اور ہر وقت ڈکیتی کا خطرہ رہتا ہے اس وجہ سے میں نے شاپ بند کرنے کے بعد بچوں کیلئے فروٹ خریدا اور گھر واپس روانہ ہو گیا ۔گھر پہنچ کر میں نے گھر والوں کے ساتھ کھایا اور پھر کچھ دیر بچوں کے ساتھ گزارنے کے بعد ڈائری لکھنا شروع کر دی جو کہ آپ کے ساتھ شیئر کر رہا ہوں امید ہے آپ کو پسند آئے گی

S3.jpg

Authors get paid when people like you upvote their post.
If you enjoyed what you read here, create your account today and start earning FREE STEEM!
Sort Order:  

image.png

اپ نے فوٹوگرافی بہت مزے کی کی ہے گرینری بہت ہی مزہ دے رہی ہے