میرا نام حرارؤف ہے۔ یہ دنیا فانی ہے آخرت کی تیاری

in hive-104522 •  3 years ago 

Post by @hirarauf
دنیا کی زندگی میں کوئی شخص کسی وقت بھی بے فکر ہوکر زندہ نہیں رہ سکتا۔کوئی نہ کوئی مصیبت،کوئی نہ کوئی دکھ، کوئی نہ کوئی بیماری، کوئی نہ کوئی تکلیف موجود رہتی ہے۔ یہ خاصہ ہے دنیوی زندگی کا سوائے ان لوگوں کے کہ جنہیں اللہ کی یاد میں فنا نصیب ہو جائے ۔ وہ دنیوی لذّات سے بالاتر ہو جائیں۔ دنیا کی زندگی بھی عملی طور پر گزاریں لیکن ان کا دل اس میں نہ اٹکا ہوا ہو، دل آخرت میں اٹکا ہوا ہو اور دنیا کو ایک فرض سمجھ کر اپنی ذمّہ داری پوری کر رہے ہوں اور جب موت آئے تو اس کے لئے تیار ہوں۔

_20211002_210251.jpg

زمین جائیداد مکان پیسہ گاڑیاں ہماری تو نہیں ہیں۔ ہمارے پاس اللہ کی امانت ہیں۔ہمیں استعمال کرنے کی اجازت ہے۔ جب چھوڑ کر جانا ہوا تو حکم ہوگا، اچھا بھئ! اب تم چھوڑ دو اب فلاں استعمال کرے گا تو بات ختم ہوگئی۔

كُلُّ نَفْسٍ ذَآىٕقَةُ الْمَوْتِؕ ترجمہ : ہر جان موت کا مزا چکھنے والی ہے۔

یعنی انسان ہوں یا جن یا پھر فرشتہ ، غرض یہ کہ اللہ عزوجل کے سوا ہر زندہ کو موت آنی ہے، اور ہر چیز فانی ( ختم ہونے والی) ہے، کسی کو موت سے چھٹکارا نہیں مل سکتا اور نہ کوئی اس سے بھاگ کر کہیں جاسکتا ہے، موت کی تکلیف دنیا میں بندے کو پہنچنے والی تمام تکلیفوں سے سخت تر ہےانسان اپنی زندگی میں بہت سے کام محض اپنی لذت یا خواہش کو پورا کرنے کے لیے کرتا ہے، جس کی وجہ سے یا تو اس کا پیسہ برباد ہوتا ہے یا صحت برباد ہوتی ہے، موت کو یاد رکھنے والے کی خواہشات کم ہوتیں ہیںآج انسان عمل سے کورا اور گناہوں کا رسیا اللہ سے بے خوف ہوجانے کی وجہ سے ہے ، جس کے دل میں خوف الہی ہو وہ آخرت کی فکر اور اس کی تیاری کرتا ہے ۔

_20211002_210353.jpg

موت کو کثرت سے یاد کرنا اپنے اندر فکر آخرت پیداکرنے کے لئے بڑا معاون ذریعہ ہے ، موت دنیاوی زندگی کے خاتمے کا نام ہے ، پھر اس کے بعد آخرت کی منزل شروع ہوجاتی ہےاس لئے نبی ﷺ نے موت کو بکثرت یاد کرنے کا حکم دیا ہےآئے دن ہم دیکھتے ہیں کہ ہزاروں کی تعداد میں لوگ پیدا ہورہے ہیں اور ہزاروں کی تعداد میں وفات پارہے ہیں ، دنیا میں ہرآنے والایہاں سے جارہا ہے اس لئے اس بات میں کسی کو شک واختلاف نہیں کہ موت ایک اٹل حقیقت ہے اور ہرکسی کو دنیا سے جانا ہے جیساکہ اللہ کا فرمان ہے ہرنفس کو موت کا مزہ چکھنا ہے ۔

_20211002_210404.jpg

جب اس دنیا میں آنے کے بعد ہمیں مرہی جانا ہےیہ دنیا موت کی تیاری کی جگہ ہے ،انسان جو کچھ بھی کرے صرف یہ سوچ ذہن میں رکھ لے کہ وہ آخرت کی تیاری کررہا ہے تو انسان کے سارے مسائل اللہ خود بخود ہی ختم کردے گا چند دنوں کی ہے آخرت کی زندگی ہمیشہ ہمیشہ کے لیے ہے-اس زندگی سے انسان کو ہر طرح کی امیدیں وابستہ ہوتی ہیں وہ اس کی کھوج میں یہ بھول جاتا ہے کہ اس کےلئے یہ زندگی ایک پھول کی مانند ہے کہ اپنی شاخ سے جدا ہوا اور مرجھا گیااللہ کے سوا کسی کو بقا نہیں ہے ، یہاں ہرکسی کی زندگی متعین ومحدود ہے جب اس کی زندگی کا متعین دن آجاتا ہےوہ اس دن یہاں سے کوچ کرجاتا ہے ۔ مطلب یہ ہوا کہ یہ دنیا ٹھہرنے کی جگہ نہیں ہے بلکہ مسافر کی طرح چند لمحہ بسر کرنے کی جگہ ہے ،ہمارا اصل ٹھکانہ آخرت ہے اور ہمیشہ رہنے والی ہےآخرت برحق ہے اور اس دنیا کی زندگی میں دراصل آخرت کی تیاری کے لئے ہی آئے اس لئے اللہ نے قرآن میں جابجا آخرت کی تیاری کا حکم دیا ہے

_20211002_210311.jpg

آخرت کے منازل میں سے قبر پہلی منزل ہے، سواگر کسی نے قبرکے عذاب سے نجات پائی تواس کے بعد کے مراحل آسان ہوں گے اور اگر جسے عذاب قبر سے نجات نہ مل سکی تو اس کے بعد کے منازل سخت تر ہوں گےآخرت کی فکر اور اس کی تیاری میں سب سے بڑی رکاوٹ دنیا کی محبت یا دنیا طلبی ہے ، یہ حقیقت بھی ہے کہ جس کی دنیا جس قدر وسیع اور کشادہ ہے اس کے اندر دینداری کی اتنی ہی قلت ہے اور جس کی دنیا چھوٹی ہوتی ہے اس کے پاس دین زیادہ ہوتاہے۔ جس نے دین پر دنیا کو ترجیح دیدی اس نے آخرت کو بھلادیادنیا کی زندگی کو مسافر کی طرح گزاریں اس سے ہمارے اندرسے یہاں زیادہ دیر تک رہنے اور پرتعیش زندگی گزارنےکا خیال جاتا رہے گا اس کی جگہ دل میں ذکر الہی اور فکر عقبی پیدا ہوگی

_20211002_210342.jpg

۔یہ حقیقت بھی ہے کہ دنیا میں ہر آنے والا آخرت کے سفر کا مسافر ہے ، اس حقیقت کو جو سمجھ لیتا ہے وہ خود کو دنیا میں مسافر ہی سمجھتا ہے اوردنیاکا ایک مسافر جس طرح اپنا سامان سفر تیار رکھتا ہے کہ نہ جانے کب کوچ کرنا پڑے اسی طرح آخرت کا مسافر دین و ایمان اورعمل وعقیدہ کے ساتھ تیار رہتا ہے کہ نہ جانے کب موت کی سواری آجائے اور آخرت کی طرف کوچ کرجانا پڑے ۔

Authors get paid when people like you upvote their post.
If you enjoyed what you read here, create your account today and start earning FREE STEEM!
Sort Order:  

mashAllah apny bht achi Post likhi hy

آپکا شکریہ

آپ نے بہت اچھی تحریر لکھی ہے آپ نے سچ کہا دنیا میں دل نہیں لگانا چاہیے۔یہ سب فانی ہے۔

سر آپ کے سراہنے کا شکریہ

اس میں کوئی شک بھی نہیں کہ دنیا فانی ہے ماشاءاللہ زبردست آ رٹیکل لکھا ہے

سر آپکا شکریہ

apny bhot achi post likhi hy

شکریہ

آپ نے سچ کہا ، یہ محدود زندگی ہے۔ ہم سب ایک دن اسے چھوڑ دیں گے۔ ہمارے گھروں میں نامعلوم لوگ ہوں گے۔ کوئی ہمارے نام کو یاد نہیں کرے گا ، ہمارے بارے میں کوئی بات نہیں۔