میرا نام حرارؤف ہے۔ میری آج کی ڈائری۔پاکستان میں چائلڈ لیبر کابڑھتا رجحان۔

in hive-104522 •  3 years ago 

Post by @hirarauf

اسلام وعلیکم
اللّہ کے نام سے شروع جو بڑا مہربان اور نہایت رحم کرنے والا ہے۔وہ تمام جہانوں کا خالق و مالک ہے سب اسی کے آگے جھکتے ہیں اور اسی سے کُن کی امید کرتے ہیں۔بیشک وہ کُن فرمانے والا ہے۔
آج میں آپ لوگوں کی توجہ ایک اہم مسئلے کی طرف کرواؤں گی۔

وطن عزیز کا شمار بدقسمتی سے دنیا کے ان ممالک
میں ہوتا ہے جہاں چائلڈ لیبر کے منفی رجحان میں کمی کے بجائے اضافہ ہو رہا ہے۔سب سے بڑی وجہ غربت ہے۔ یہ ایک شیطانی چکر ہوتا ہے جس سے نکلنا بہت مشکل ہے۔ بچوں کو کام پر اس لیے رکھا جاتا ہے کہ ایک بالغ آدمی کو انھیں پوری مزدوری دینا پڑے گی جبکہ بچہ سستے میں یا مفت میں کام کردےگا۔ دوسری وجہ یہ ہے کہ بچہ ایک نوجوان کی نسبت زیادہ دیرتک اور زیادہ انرجی کے ساتھ کام کرتا ہے جس سے زیادہ سے زیادہ کام لیا جاسکتا ہے۔'تعلیم و آگہی نہ ہونے کی وجہ سے لوگوں کو اندازہ نہیں ہوتا ہے کہ بچے کے ساتھ کیا کیا ہوسکتا ہے۔ وہ ٹریفکنگ میں آسکتا ہے، دہشت گرد کاروائیوں میں استعمال ہوسکتا ہے۔ خطرناک پیشوں میں کام کرنے کی وجہ سےاس کی جان جاسکتی ہے۔'لاکھوں بچے اسکولوں میں تعلیم حاصل نہیں کر پاتے اور ان میں سے بہت سے بچے ہوٹلوں، ورکشاپس، پٹرول پمپس اور گھروں میں کام کرتے نطر آتے ہیں۔ یہ پاکستانی بچے اسکولوں میں پڑھنے سے قاصر ہیں کیوں کہ ان کے اسکول میں جانے کے دنوں اور اوقات میں یہ نچے سخت محنت اور مزدوری کرنے پر مجبور ہیں۔
IMG_20210926_202623_812.jpg

_20210926_201849.jpg
یہ مزدوری بچوں میں ذہنی، جسمانی، معاشرتی اور کئی اخلاقی نقصانات کا باعث بنتی ہے۔عام طور سے غریب ماں باپ اپنے کم سن بچوں کو متوسط درجہ کے گھروں میں بطور گھریلو ملازم رکھوا دیتے ہیں۔ یہ بچے غلاموں کی طرح زندگی بسر کرتے ہیں اور انہیں کسی قسم کی رعایت حاصل نہیں ہے اور اس کے علاوہ ان سے ضرورت سے زیادہ کام لیا جاتا ہے۔ گھریلو کاموں میں برتن مانجھنا، جھاڑو لگانا، کپڑے دھونا، وغیرہ شامل ہوتے ہیں۔
IMG_20210926_202748_600.jpg

_20210926_201817.jpg

IMG_20210926_203105_717.jpg

ان کو کوئی حقوق نہیں دیے جاتے اور اکثر مار پیٹ اور شدید زد و کوب کا نشانہ بھی بنایا جاتا ہے۔ ایسی ملازمت کے دوران تشدد سے موت کی خبریں بھی آتی رہتی ہیں اور اکثر یا تو قانونی کارروائی نہیں ہوتی یا پھر خاطیوں کو مناسب سزائیں نہیں دی جاتی ہیں۔

IMG_20210926_202900_001.jpg
میری دعا ہے کہ اللہ تعالی آپ سب کو اپنے حفظ و امان میں رکھے۔اور میری دعا ہے کہ اللہ تعالی ہماری اردو کمیونٹی کو ترقی عطا فرمائے۔آمین

اللہ نگہبان

Authors get paid when people like you upvote their post.
If you enjoyed what you read here, create your account today and start earning FREE STEEM!
Sort Order:  

گڈ

آپ کی بات درست ہے پاکستان میں چاہلڈ لیبر پر قانون سخت ہونا چاہیے بچوں سے مزدوری نہیں کرانا چاہیے۔

سر آپ نے بلکل ٹھیک فرمایا

Child labour should be bann in world

You are right dear

apny bhot achi post likhi hy

Ap ny child labour py bht achi post bnae