میرا نام حرارؤف ہے توہم پرستی کے معاشرے پر اثرات

in hive-104522 •  3 years ago 

Post by @hirarauf

ہمارے بزرگوں نے بہت سی غیر منطقی باتیں ہمارے ذہنوں میں انڈیل دی ہیں جس طرح ان کے بڑے ٹوک کر انہیں ذہن نشین کرواتے رہے جو توہم پرستی کے سوا کچھ بھی نہیں۔ توہم پرستی پر مبنی بے شمار باتیں آپ نے ضرور سنی ہوں گی مثلا منڈیر پر کوا بیٹھا تو مہمان آنے والے ہیں، چھینک آئی تو کوئی یاد کررہا ہے، فلاں پتھر اور ہندسہ مبارک ہے اور فلاں منحوس، بدھ کا دن اور ماہ صفر مصیبتیں لاتے ہیں، دائیں ہاتھ میں خارش ہے تو دولت آئے گی، بائیں میں ہے تو جائے گی، جھاڑو کھڑا کرنا یا بعد از عصر جھاڑو دینا نحوست ہے، ٹوٹے تارے کو دیکھ کر یا پلک کا بال گرنے پر جو دعا مانگو وہ قبول ہوگی

_20211015_215145.jpg

مغرب کے بعد گھر کی ساری بتیاں جلادو ورنہ بد روحیں آجائیں گی، جائے نماز کا کونا الٹا دو ورنہ شیطان نماز پڑھنے لگ جائے گا، خالی قینچی چلانے سے قطع تعلقی ہوجائے گی، نمک غلطی سے بھی زمین پر گر گیا تو روز قیامت پلکوں سے اٹھانا پڑے گا، کسی پر پے در پے آزمائشیں آنے کو منحوس قرار دے دیا جاتا ہے۔ اسی طرح کانچ کا ٹوٹنا، بلی یا کتے کا رونا نحوست اور بے برکتی کا باعث سمجھا جاتا ہے۔ اور تو اور کچھ لوگ تو انگلی پر تل کو کام چوری اور ہتھیلی میں تل کو تونگری سے تعبیر کرتے ہیں اور گھر میں منی پلانٹ جتنا بڑھے وہاں اتنی دولت آئے گی۔ کچھ لوگ قرآن سے فال نکالتے ہیں جس کی شریعت میں کوئی اساس نہیں، اس کے علاوہ طوطے سے فال نکلوانا ، کاہن یا نجومی کے پاس جانا، ستاروں کے زندگی پر اثرات کا یقین رکھنا، ہاتھوں کی لکیریں دکھا کر قسمت کا حال جاننا یہ سب توہمات کے سوا کچھ نہیں۔دیکھا جائے تو توہمات پر یقین رکھنا ہی تقدیر پر یقین کا رد ہے

_20211015_215126.jpg

اگرچہ اسلام ہمیشہ تحقیق اور غور و فکر کی دعوت دیتا ہے اور اس میں توہم پرستی یا بدشگونی کی قطعا گنجائش نہیں مگر اس کے باوجود مسلمانوں کی کثیر تعداد اس مرض کا شکار ہے۔ کوئی دن، پتھر، بشر، چرند پرند یا ستارے وغیرہ انسان کے نفع و نقصان کے خَالِق نہیں ہوسکتے سوائے اللہ کے۔ ارشاد باری تعالیٰ ہے، مفہوم: ’’اگر تجھے کوئی فائدہ پہنچے تو وہ اللہ کی طرف سے ہوتا ہے اور جو نقصان پہنچے وہ تیری ہی (شامت اعمال) کی بہ دولت ہے۔‘‘ایسے میں کسی بھی طرح سے توہم پرستی سے بچنا چاہیے۔ یہ ایک طرح سے شرک اور اللہ پر بھروسا نہ کرنے مترادف ہے۔ اللہ تعالیٰ ہمیں ان برائیوں سے محفوظ رکھے اور برے اثرات سے بھی بچا کر رکھے۔ آمین

IMG_20211015_214212_133.jpg

Authors get paid when people like you upvote their post.
If you enjoyed what you read here, create your account today and start earning FREE STEEM!
Sort Order:  

ماشاءاللہ بہت ہی زبردست میسج دیا ہے آپ نے آج کی پوسٹ میں

سر آپ کے سراہنے کا شکریہ

Apny bhot.achi post likhi hy

ماشاءاللہ بہت ہی زبردست ڈایری لکھی ہے آپ