میرا نام حرارؤف ہے یہ میری آج کی ڈائری

in hive-104522 •  3 years ago 

Post by @hirarauf
اللّہ کے نام سے شروع جو بڑا مہربان اور نہایت رحم کرنے والا ہے سب اسی کے آگے جھکتے ہیں اور اسی سے مدد مانگتے ہیں بیشک وہی کُن فرمانے والا ہے۔

صبح کا وقت

آج میری صبح کا آغاز صبح ساڑھے پانچ بجے ہوا میں اٹھی منھ ہاتھ دھوۓ اور وضو کیا اور اللّہ عزوجل کے حضور نماز ادا کی۔اسکے بعد میں نے سب کیلئے دعا کی اور پھر کچن میں چلی گئی اور امی کی مدد کرنے لگ گئی۔اسکے بعد ہم سب نے مل کر صبح کا ناشتہ کیا اور پھر میں سکول کیلئے تیار ہونےلگی۔میرے والد صاحب مجھے سکول چھوڑ آئے۔میں نے سکول میں معمول کے مطابق اپنے فرائض سر انجام دیے۔میں نے بچوں کو پڑھانا شروع کردیا پانچویں پیریڈ کے بعد بریک ہوئی بچوں نے بریک کی اور میں میٹنگ میں چلی گئی۔میٹنگ میں ہمیں سکول کے نئے رولز اور ریگولیشن کے بارے میں بتایا گیا۔چونکہ اب گروپس ختم ہو چکے ہیں اسلیے بچے پوری تعداد میں موجود تھے۔کافی مشکل دن تھا آج کا۔پھر دو بج کر پندرہ منٹ پر چھٹی ہوگئ اور میرے والد صاحب مھ
مجھے لینے آگئے

_20211011_211710.jpg

دوپہرکا وقت

تقریباً دو بج کر پینتالیس منٹ پر میں گھر پہنچ گئی۔مین منھ ہاتھ دہو کر تازہ دم ہو گئی میری امی میرے لیے دوپہر کا کھانا لے آئیں میں نے کھانا کھایا آج گھر میں چکن بنا ہے مین نے وضو کیا اور ظہر کی نماز ادا کی پھر اتنے میں میری بھابی لاہور سے آگئیں پھر میں نے انکی پیکنگ کھلوانے میں مدد کیاسکے بعد ٹیوشن کے بچے پڑھاۓ پھر میں نے اپنی بھانجیوں کے ہاتھوں میں مہندی لگائی وہ بہت خوش ہو گئیں۔نماز عصر ادا کی

_20211011_203627.jpg

_20211011_211733.jpg

_20211011_211723.jpg

شام کا وقت

شام کو میں اپنی دوست کی برتھ ڈے پارٹی میں چلی گئی اور میں نے وہاں خوب انجوائے کیا۔ گھر آکر مغرب کی نماز ادا کی۔ میرے بابا میرے لیے گجرے لے کر آئے کیونکی مجھے گجرے بہت پسند ہیں اور میری ساری خواہشوں کو بابا ہی پورا کتے ہیں

_20211011_203209.jpg

_20211011_203152.jpg

_20211011_212134.jpg

_20211011_212114.jpg

_20211011_212059.jpg

_20211011_212046.jpg

رات کا وقت

آٹھ بجے تو میں روٹی بنانے چلی گئی سبکو کھانا کھلایا اور اسکے بعد میں پوسٹ لکھنے بیٹھ گئی۔اسکے بعد میں سو جاؤں گی کیوں کی آج کا دن بیت تھکا دینے والا تھا۔امید ہے آپکو میری پوسٹ پسند آۓ گی۔
جزاک اللّہ

Authors get paid when people like you upvote their post.
If you enjoyed what you read here, create your account today and start earning FREE STEEM!
Sort Order:  

Good post

Nice

بہت اچھی پوسٹ ہے ، بہت خوبصورت تصاویر ہیں۔