24 July 2022 آج کی ڈائری میں میں آپ کو خطر ناک کھلونوں کے نقصان کے بارے میں بتاؤں گی

in hive-104522 •  3 years ago 

بسم اللّٰہ الرحمٰن الرحیم

اسلام وعلیکم

خطرناک کھلونے

Hazardous toys

والدین بچوں کی خوشی اور ان کی ضروریات پوری کرنے کے لیے دن رات محنت کرتے اور اپنے بچوں کو خوش رکھنے کے لیے ہر ممکن کوشش کرتے ہیں اسی مقصد کے لیے کھلونے بھی دلواتے ہیں مگر جانے انجانے میں والدین اپنے بچوں کو ایسے کھلونے فراہم کر دیتے ہیں جو وقتی طور پر بچوں کو خوش تو کر دیتے ہیں ۔مگر اصل میں وہ کھلونے خطر ناک اور نقصان دہ ہوتے ہیں ۔
محترم والدین ! نقصان پہنچانے والے کھلونے تو بہت ہیں مگر کھلونا پستول سب سے آگے نظر آتا ہے ۔کھلونا پستول کے نقصان جاننے کے لیے چند واقعات ملاحظہ فرمائیں ۔
کھلونا پستول کے نقصان
"""""ضلع ایبٹ آباد اور مانسہرہ میں عید کی چھٹیوں میں کھلونا پستول اور بندوق کے چھروں سے زخمی ہونے والے 32 بچوں کو اسپتال لایا گیا جن میں 12 بچوں کی آنکھیں بری طرح زخمی تھیں ان میں سے چھ بچوں کی آنکھوں کا آپریشن کے بعد آنکھیں ضائع ہو گئی جبکہ باقی کی بینائی بری طرح متاثر ہوئی تھی (23 جون 2018)
""""""21جون 2015 کو فیصل آباد میں 2 طالب علم پارک میں کھڑے کھلونا پستول کے ساتھ کھڑے سیلفی بنا رہے تھے پولیس نے ڈاکو سمجھ کر فائرنگ کر دی فائرنگ کے نتیجے میں ایک طالب علم شدید زخمی ہو گیا اور اسپتال میں اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھا ۔
""""""سردار آباد میں ایک سات سالہ بچے نے اپنی ماں پر گولی چلا دی بچہ پستول کو کھلونا سمجھ کر کھیل رہا تھا گولی لگنے سے ستائیس سالہ خاتون جاں بحق ہو گئیں ۔
""""""کھیل کھیل میں دو سگی بہنوں کی جان چلی گئی بچے اصلی پستول کو کھلونا سمجھ کر کھیل رہےئ تھے اور گولی چل گئی جس کے باعث چھ سالہ ایمن موقع پر جاں بحق ہو گئی اور دوسری جانب ایمن کی چار سالہ بہن نور اسپتال میں دم توڑ گئی( 25 مارچ 2019 میڈیا 92 ویب)

میری آج کی مصروفیات

کیسے ہیں آپ سب امید کرتی ہوں آپ سب خیریت سے ہوں گے میں بھی بلکل ٹھیک ہوں اور روز مرہ کے معمولات میں مصروف رہتی ہوں آج کل موسم کافی اچھا ہو گیا ہے اور مجھے یقین ہے آپ سب موسم کو انجوائے کر رہے ہوں گے ۔
آج جو میں نے کپڑے سلائی کیے ہیں ان کی تصویر آپ سب کے ساتھ شئیر کرو گی ۔
یہ تھی میری آج کی ڈائری امید کرتی ہوں آپ سب کو میری آج کی ڈائری پسند آئی ہو گی اوپر جو میں نے باتیں لکھی ہیں اللّٰہ پاک ہم سب کو ان باتوں پر عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے آمین ثم آمین
کل تک کے لیے خدا حافظ

IMG-20220723-WA0009~2.jpg

IMG-20220723-WA0013~2.jpg

IMG-20220723-WA0012~2.jpg

IMG-20220723-WA0011~2.jpg

IMG_20220724_131701.jpg

IMG_20220724_131648.jpg

Authors get paid when people like you upvote their post.
If you enjoyed what you read here, create your account today and start earning FREE STEEM!
Sort Order:  

VNice Post

Very Good Info hoor ein.

kids toys , but i hate pistol