Urdu Committee battle life date 6/9/21

in hive-104522 •  3 years ago 

اسلام علیکم دوستوں میں امید کرتا ہوں کہ میرے تمام دوست خیریت سے ہوں گے ۔اور میں بھی خیریت سے ہوں ۔
آج کا میرا موضوع ہے نظریہ پاکستان کے اجزائے ترکیبی ۔
پہلے میں آپ کو عقائد و عبادات کے بارے میں بتاؤں گا
🎆🎇🎇🎇🎇
جب علیحدہ مسلم ریاست بنانے کا فیصلہ ہواتو یہ باتیں زیر غور رکھیں گی کہ مسلمان عبادت کی ادائیگی میں کوئی رکاوٹ محسوس نہ کریں ۔عقائد میں توحید رسالت آخرت فرشتوں ۔الہامی کتابوں پر ایمان لانا لازم ہے ۔نماز روزہ زکوۃ حج بھی اللہ تعالی کی عبادت میں شامل ہوتے ہیں ۔اللہ تعالی کی راہ میں جہاد کرنا بھی عبادت ہے ۔اسلام میں جہاد بالنفس اور جہاد بالمال کو بڑا جہاد قرار دیا گیا ہے ۔یہ سب چیزیں ہمیں اللہ تعالی کی راہ پر چلنے کی عادی بناتی ہیں ۔ایسا کرنے سے ہم کسی کے آگے محتاج نہیں ہوتے ۔یہ سب چیزیں ہمارے کردار کی تعمیر میں معاون ثابت ہوتی ہیں ۔
دوسرا میرا ٹوپیک ہے جو نظریہ پاکستان کے اجزائے ترکیبی میں شا
مل ہے وہ شہریوں کے حقوق و فرائض

🎄🎄🎄🎄🎄🎆🎆
اسلامی معاشرے میں شہری کے حقوق کا بہت خیال رکھا جاتا ہے ۔پاکستان جب بنا تو یہ فیصلہ کیا گیا کے سابق شوہر کو برابر حقوق دیے جائیں گے ۔حقوق و فرائض کا آپس میں چولی دامن کا کھیل ہے ۔ایک حق دوسرے کا فرض بن جاتا ہے ۔اسلامی معاشرے میں حکومت شہریوں کو تمام سہولت مہیا کرتی ہے وہ انہیں تعلیم کے مواقع فراہم کرتی ہے ان کے رہن سہن کا خیال رکھتی ہے ۔وہ یتیموں بیواؤں کی ضروریات کا خیال رکھتے ہیں ۔قائداعظم نے اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے بھی بہت زور دیا تھا ۔اس نے فرمایا ۔اسلامی معاشرے میں ایسا ممکن نہیں کہ اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کا خیال نہ رکھا جائے ۔ان تمام تر ان کی سہولت مہیا کی جائے انہیں اپنے مذہب کے مطابق عبادت کرنے کی اجازت دی جائے ۔
🎎🎎🎎بھائی چارہ
اسلام نے کہا کہ ایک مسلمان دوسرے مسلمان کا بھائی ہے ۔ایک کا دکھ سب مسلمانوں کا دکھ ہے ایک کی خوشی سب مسلمان کی خوشی ہے ۔یہ سب چیزیں مضبوط اسلامی معاشرہ بنے میں معاون ثابت ہوتی ہیں ۔🎏🎏🎏
میں امید کرتا ہوں کہ آپ سب کو میری پوسٹ پسند آئی ہوگی ۔میری آج کی کہانی یہی پر ختم ہوتی ہے ۔اللہ حافظ دعاؤں میں یاد رکھنا خداحافظ ۔

Authors get paid when people like you upvote their post.
If you enjoyed what you read here, create your account today and start earning FREE STEEM!