السلام علیکم دوستو ۔
آج کا میرا موضوع ہے صداقت ۔
صداقت سے مراد سچائی یا راستبازی ہے ۔جسے کوئی جھٹلا نہ سکے ۔ہمارے پیارے نبی حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم نے زندگی میں کبھی جھوٹ نہیں بولا ۔اس لیے مکہ مکرمہ والے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو الصادق یعنی سچ بولنے والا کہہ کر پکارتے تھے ۔صداقت کے بارے میں میں آج آپ کو ایک واقعہ سناؤں گا ۔
ایک دفعہ ایک شخص حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اور عرض کی ۔یارسول اللہ میرے اندر چار بری عادتیں ہیں ۔ میں شراب پیتا ہوں چوری کرتا ہوں بدکار ہوں اور جھوٹ بھی بولتا ہوں۔میں ان کو ایک ساتھ نہیں چھوڑ سکتا ۔ایک ایک کر کے چھوڑ سکتا ہوں ۔آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم فرمائیں کے پہلے میں کون سی عادت کو ترک کرو ۔آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا
بس جو جھوٹ بولنا چھوڑ دو اور جب اس پر پختہ ہو جاؤ تو مجھے آ کر بتا دینا ۔
وہ شخص کچھ عرصہ بعد آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اور عرض کی ۔
یارسول اللہ میری ساری بری عادتیں ایک ساتھ ھی چھوٹ گئی ہیں ۔اس نے تفصیل بتائکے میں نے چوری کا ارادہ کیا شراب پینے اور بدکاری کا سوچا مگر میں ان سب باتوں سے اس لیے بچ گیا کہ جب مجھے خیال آیا کے آپ صلی اللہ علیہ وسلم ان کے بارے میں پوچھیں گے تو مجھے سچ بتانا پڑے گااور اس طرح مجھے دوسروں کے سامنے شرمندہ ہونا پڑے گا ۔پہلے میں جھوٹ بول کر اپنے عیب چھپا لیتا تھا ۔اب غلط کام کر کے شرمندہ ہونا پڑے گا ۔آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اس کی صاف گوئی پر بہت خوش ہوئے ۔اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ بھی ارشاد ہے ۔
ترجمہ ۔سچ نجات دیتا ہے جبکہ جھوٹ ہلاک کر دیتا ہے ۔
صداقت کی اقسام
سچائی کی تین بڑی قسمیں درج ذیل ہیں ۔
نمبرایک زبان کی صداقت ۔نمبر دو دل کی صداقت ۔نمبر تین صداقت عمل ۔
زبان کی صداقت
یہ صداقت کی عام اور مشہور قسم ہے ۔جس کی پابندی ہر مسلمان کا فرض ہے ۔مسلمان کبھی جھوٹ بول کر اپنی زبان کو آلودہ نہیں کرتا ۔وعدہ پورا کرنا اور قول و اقرار کا نبھانا بھی اسی قسم میں شامل ہے ۔
دل کی صداقت
دل کی صدا کا یہ ہے کہ جو انسان کی زبان پر ہو ہی دل میں ہو ۔گویا انسان کا دل اور دماغ زبان دل کی صداقت پر عمل پیرا ہو ۔اس کے قول و فعل کی تصدیق اس کا دل بھی کرتا ھو۔
صداقت عمل
صداقت عمل سے مراد عمل کی وہ سچائی ہے کہ انسان زندگی میں جو کر محض اللہ کی رضا اور خوشنودی کی خاطر کرے ۔اس میں دکھاوا اور نمود و نمائش ہرگز شامل نہ ہو ۔صحیح اور سچا مسلمان وہی ہے جو زبان دل اور دماغ کی مکمل ہم آہنگی سے اپنے عمل کی صداقت کا اظہار کرتا ہے ۔ہمارے پیارے نبی حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم سے کسی شخص نے مومن کے متعلق پوچھا ۔کیا مومن جھوٹا ہو سکتا ہے ۔تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا ۔لا نہیں۔
ہمیں چاہیے کہ ہم روزمرہ زندگی میں یہ جائزہ لے کے ہم کتنے صادق ہیں ۔اور کس حد تک سچ پر ثابت قدم رھتے ہیں ۔This is Urdu Community Pakistan
Authors get paid when people like you upvote their post.
If you enjoyed what you read here, create your account today and start earning FREE STEEM!
If you enjoyed what you read here, create your account today and start earning FREE STEEM!