Urdu community better life date 7/9/21

in hive-104522 •  3 years ago 

اسلام علیکم دوستو امید کرتا ہوں کہ میرے تمام دوست خیریت سے ہوں گے ۔اور میں بھی آپ کی دعاؤں سے اللہ کی مہربانی سے خیریت سے ہوں ۔
آج میرا موضوع ہے پاکستان کے موسم 🎏
میں آپ کو بتاؤں گا کہ پاکستان کے کتنے موسم ہے اور اس سے ہمیں کیا فائدہ ہوتا ہے۔ہم درجہ حرارت کی بنیاد پر پاکستان کو چار موسموں میں تقسیم کرتے ہیں ۔ نمبر1 موسم گرما نمبر2 موسم سرما نمبر تین موسم بہار نمبر چار موسم خزاں
او میں پہلے آپ کو موسم گرما کے بارے میں بتا دوں کہ یہ کیا ہے اور کس طرح ہوتا ہے ۔پاکستان میں موسم گرما انتہائی شدید قسم کا ہے اکثر لوگ دوپہر کے وقت گھر سے باہر نہیں نکلتے ۔سڑکوں پر آمدورفت کم ہو جاتی ہے لو لگنے سے لوگ بیمار ہو جاتے ہیں بچوں کو سکولوں اور کالجوں سے چھٹیاں دے دی جاتی ہیں ۔کئی مقامات پر درجے حرارت 50 سینٹی گریڈ سے اوپر چلا جاتا ہے ۔پاکستان کے شمالی میدانوں میں گرمیوں مائی سے ستمبر تک رہتی ہے جبکہ جنوبی میدانوں میں گرمی کا موسم مارچ سے ستمبر تک رہتا ہے ۔بعض مقامات مثلا جیک آباد سبی ملتان سرگودھا مظفرگڑھ لیہ بکھر وغیرہ میں شدید گرمی پڑتی ہے ۔پہاڑی علاقوں میں موسم خوشگوار ہوتا ہے اور لوگ چھٹی گزارنے ان مقامات پر چلے جاتے ہیں ۔
موسم خزاں 🎶
اکتوبر نومبر میں موسم تبدیلی رونما ہوتی ہے ۔گرمی کی شدت کام ہو جاتی ہے رات کو موسم بہتر ہو جاتا ہے دن میں پنکھے کے نیچے سکون ملتا ہے درختوں کے پتے جھڑنے لگتے ہیں ۔اور موسم میں خنکی بڑھتی جاتی ہے لیکن جنوبی میدانی علاقوں میں درجہ حرارت 30 سینٹی گریڈ سے اوپر ہی رہتے ہیں جبکہ شمالی میدانوں میں موسم بہتر ہو جاتا ہے ۔
موسم سرما 🐵🐱
دسمبر سے لے کر فروری تک موسم سرما رہتے ہیں شمالی علاقوں میں اوسط درجہ حرارت دس سینٹی گریڈ کے قریب رہتا ہے جبکہ جنوبی علاقوں میں درجہ حرارت 18 ڈگری سے زیادہ رہتا ہے اور ساحلی علاقے میں درجہ حرارت 30 ڈگری سینٹی گریڈ کے قریب رہتا ہے شمالی پہاڑوں پر برفباری ہوتی ہے جو گرمیوں میں پانی مہیا کرتی ہے ۔
🍀🌾🌾🌾 موسم بہار 🍀🍀🍀🍀🍀

موسم بہار فروری کے تیسرے ہفتے سے شروع ہو کر اپریل تک رہتا ہے درجہ حرارت بڑھنا شروع ہو جاتا ہے شمالی میدانوں میں دن کا درجہ حرارت 20 سے 25 سینٹی گریڈ کے درمیان رہتا ہے جبکہ جنوبی میدان کا درجہ حرارت 30 ڈگری سے 35 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہتا ہے ۔موسم بہار میں شجر کاری کی جاتی ہے اور درختوں پر نئے پتے نکل آتے ہیں ۔

یہی تھی پاکستان کے موسم کے بارے میں معلومات۔ہم کتنے خوش نصیب ہیں کہ ہمیں چاروں موسم نصیب ہوئے ہیں ۔امید کرتا ہوں کہ آج کی پوسٹ آپ سب کو بہت پسند آئی ہوگی دعاؤں میں یاد رکھنا خداحافظ ۔
IMG_20211010_181356.jpg

IMG_20211010_180436.jpg

IMG_20211010_175838.jpg

IMG_20211010_175816.jpg

IMG_20211010_175809.jpg

Authors get paid when people like you upvote their post.
If you enjoyed what you read here, create your account today and start earning FREE STEEM!
Sort Order:  
Loading...

dim light perfect clicked