اپنے صحن اور واٹر پمپ کو سیٹ کرناsteemCreated with Sketch.

in hive-104522 •  18 days ago 

بسم اللہ الرحمن الرحیم شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان اور رحم والا ہے میری اردو سٹیم کے بہنوں اور بھائیوں السلام علیکم میں ٹھیک ہوں اور امید کرتا ہوں کہ اپ سب بھی خیریت سے ہوں گے میری اج کی صبح کا اغاز روٹین کے مطابق ہوا میں صبح اذان کے وقت اٹھا اور واش روم گیا وہاں پر میں نے وضو کیا اور سیدھا مسجد چلا گیا وہاں جا کر امام کے پیچھے باجماعت نماز ادا کی اس کے بعد تھوڑی دیر وہاں بیٹھا رہا اور بعد میں دعا مانگ کر میں گھر واپس اگیا گھر ا کر میں نے قران پاک کی تلاوت کی تلاوت کرنے کے بعد میں باہر واک پہ چلا گیا واک سے واپس ایا تو گھر والے ناشتہ تیار کر کے بیٹھے تھے میں نے ان کے ساتھ ناشتہ کیا پھر تھوڑی دیر ارام کے لیے بستر میں لیٹ کر موبائل دیکھنے لگا اس کے بعد میں نے اج کام کا اغاز اس طرح کیا کہ میرے صحن اپ کو اچھا حصہ خراب تھا جو کہ اونچا اور نیچا پڑا تھا
IMG20241204101955.jpg
میں نے دو تین دن پہلے ایک ٹرالی مٹی کی اپنے گھر میں ڈلوائی تھی
IMG20241204102115.jpg
اوس مٹی کو میں نے ہاتھ ریڑی سے لوڈ کر کے جو جگہ خراب تھی
IMG20241204102023.jpg

ان پر ڈالا اور کسی کے ساتھ سیدھا کیا کافی دیر محنت کرنے کے بعد جب وہ جگہ بالکل سیدھی ہو گئی تو میں نے پائپ لگا کر اس کے اوپر پانی کا چھڑکاؤ کیا تاکہ وہ مٹی بیٹھ جائے جب اس کام سے میں فارغ ہوا تو تھک گیا تھا میں نے تھوڑی دیر ارام کی پھر میں واش روم گیا اور غسل کیا اس کے بعد میں نے دو پائر کا کھانا کھایا دوپہر کے کھانا کھانے کے تھوڑے ہی دیر بعد ظہر کی اذان ہونے لگی میں نے نماز پڑھی اور پھر ہم نے کل پانی لگانا ہے تو اس کے لیے میں اپنے ٹیوب ویل پر چلا گیا کیونکہ جو ٹیوب ویل کا واٹر پمپ ہے
IMG20241204162036.jpg
وہ کافی دنوں سے ویسے ہی پڑا تھا تو سوچا اس کو گریس وغیرہ کر لوں تاکہ کل کوئی رکاوٹ نہ بنے جب میں نے گریس اٹھائی
IMG20241204162218.jpg
تو مجھے گریس گن نہیں مل رہی تھی سمجھ نہیں ارہی تھی کہ کون لے گیا ہے پھر میں نے ایک جگاڑ بنایا اور بڑی سرینج کو لے کر اس کے اگے تھوڑا سا سوراخ کھلا کیا اور اس رینج میں گریس بھر کے میں نے اپنے واٹر پمپ کے بیرنگ کو گریس کیا جو کہ بہت اسانی سے ہو گیا اس کے بعد میں نے اس کے اوپر نٹ وغیرہ لگائے اور باقی سامان اکٹھا کر کے اپنے موٹر سائیکل پر باندھ کر گھر واپس اگیا جب گھر واپس ایا تو عصر کا ٹائم ہو گیا تھا میں نے عصر کی نماز پڑھی اور دعا مانگنے کے بعد میں اپنی بیڈ پہ ا کر بیٹھ گیا اس کے بعد میں نے اپنا موبائل نکالا اور سوچا کہ اپنی بہن اور بھائیوں کو اج کی اپنی ڈائری بتا دوں جی میری اج کی ڈائری تھی میں امید کرتا ہوں کہ اپ کو پسند ائے گی دعاؤں میں یاد رکھنا اپ کا بھائی عمران خان

Authors get paid when people like you upvote their post.
If you enjoyed what you read here, create your account today and start earning FREE STEEM!