بسم اللہ الرحمن الرحیم شروع اللہ کے بابرکت نام سے جو بڑا مہربان اور نہایت رحم کرنے والا ہے میری اردو سٹریم کے بہنوں اور بھائیوں السلام علیکم امید ہے اپ سب خیریت سے ہوں گے الحمدللہ ہم بھی خیریت سے ہیں صبح کا اغاز روز کی روٹین کے مطابق ہوا ناشتہ کیا اس کے بعد اج ہم نے بہت زیادہ کام کرنا تھا میں نے پرانے کپڑے پہنے ۔۔کیونکہ جیسا کہ اپ جانتے ہیں اج کل گندم کو پانی لگانے کا سیزن چل رہا ہے ہم بھی اپنی گندم کو زور و شور کے ساتھ پانی لگا رہے ہیں ہر طرف ٹیوب بیل ہمارے چلے ہوئے ہیں تاکہ جلد سے جلد ہم گندم کو پانی دے سکیں میرے ساتھ مزدور بھی کام کرتے ہیں میں خود بھی ان کے ساتھ ہیلپ کراتا ہوں لیکن اج ہم نے ٹیوب ویل نہیں چلایا کیونکہ ہم نے جس جگہ اج پانی لگانا تھا وہاں کا کھال بہت خراب ہو چکا تھا اس میں گھاس وغیرہ بہت زیادہ اگ گئی تھی اس لیے ہم نے ایک مزدور کھال صاف کرانے پہ لگایا تاکہ ہم پانی لگانے میں ہمیں اسانی پیدا ہو میں نے اور مزدور نے اج سارا دن تقریبا سارا دن کھال صاف کیا
جیسا کہ اپ تصویر میں بھی دیکھ سکتے ہیں
![IMG20241208125240.jpg](UPLOAD FAILED)
درمیان میں میں اپنے گھر ایا اور گھر والوں کو کہا کہ تھرموسٹ چائے کی بناؤ کیونکہ ہم تھک چکے تھے اور مزدور کو بھی جائے کی طالب ہو رہی تھی میں چائے بنوا کر لے کر گیا میں نے اور مزدور نے مل کر چائے پی ۔۔کچھ دیر ہم نے ریسٹ کیا اپس میں باتیں کی پھر ہم اپنے کام پہ سٹارٹ ہو گئے عصر تک ہم نے کھال صاف کی
اس کے بعد میں مزدور کو وسطی چھوڑنے گیا میں مزدور کو اس کے گھر چھوڑا اور اس کی اجرت جو بندی تھی وہ دی کیونکہ مزدور کو اس کی مزدوری شام ہونے سے پہلے دے دیتے ہیں پھر میں گھر واپس ایا اور گھر ا کر میں نے پہلے واش روم گیا پانی گرم تھا میں نہایا دھویا اور نئے کپڑے پہنے کیونکہ وہ پہلے پرانے کپڑے بہت گندے اور میلے ہو چکے تھے نہا دھو کر میں نے وضو کیا اور شام کی نماز ادا کی پھر میں بہت تھک چکا تھا گھر والوں کو بولا کھانا لا دو انہوں نے مجھے کھانا دیا کھانے میں چاول اور شامی کباب تھے میں نے دل بھر کے کھانا کھایا اس کے بعد میں اپنے بستر پر لیٹ گیا اور سوچا کہ اج کی سٹوری لکھوں اور اپ لوگوں کے ساتھ شیئر کروں جو کہ اپ لوگوں کے سامنے ہے امید ہے اپ سب کو پسند ائے اپ کا بھائی اللہ حافظ
Authors get paid when people like you upvote their post.
If you enjoyed what you read here, create your account today and start earning FREE STEEM!
If you enjoyed what you read here, create your account today and start earning FREE STEEM!