بسم اللہ الرحمن الرحیم شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان اور نہایت رحم والا ہے میرے اردو سٹریم کے بہنوں اور بھائیوں السلام علیکم میں ٹھیک ہوں اور امید کرتا ہوں کہ اپ سب بھی ٹھیک ہوں گے میں اج پروٹین کے مطابق صبح سویرے اٹھا وضو کیا اور سیدھا مسجد چلا گیا وہاں پر میں نے امام مسجد کے پیچھے باجماعت نماز ادا کی دعا مانگی اور پھر واپس گھر اگیا گھر ا کر میں نے قران پاک کی تلاوت کی دعا مانگی اور سیدھا کچن میں چلا گیا میری بیوی بھی اٹھ گئی اس نے بھی نماز پڑھی اور وہ بھی میرے ساتھ کچن میں اگئی میری ناشتے کا سامان اکٹھا کرنے لگی اور میں انگیٹھی جلانے لگا جب انگیٹھی میں اگ جل گئی تو اس نے ناشتہ بنانا شروع کر دیا اور میں اپنے بچوں کو بھی اٹھا کر لے ایا کہ وہ بھی ہمارے ساتھ ناشتہ کریں جب ناشتہ تیار ہوا تو ہم سب نے مل کر ناشتہ کیا اور تھوڑی دیر بیٹھے رہے موبائل وغیرہ دیکھتے رہے اس کے بعد جب دھوپ نکلی تو میں بھی باہر نکلا میرا تھوڑا سا پانی رہتا تھا جو کہ میں نے گندم کو لگانا تھا میں تیار ہوا تو میرے ساتھ میرا بیٹا اریان عبداللہ خان وہ بھی تیار ہو گیا کہ میں بھی اپ کے ساتھ اؤں گا تو میں نے سوچا کہ تھوڑا سا پانی ہے چلو اس کو بھی ساتھ لے کر چلتے ہیں پھر جلدی گھر واپس ا جائیں گے
جب ہم موٹر سائیکل پر بیٹھے تو اس نے کہا کہ مجھے چیزیں لے کر دو میں نے اس کو بسکٹ وغیرہ لے کر دیے وہاں جا کر میں نے نیچے اپنی چادر بچھا دی اور اوپر اس کو چیزیں رکھ کے دی
اور گندم کو پانی لگانے لگ گیا جب تھوڑا سا پانی لگایا تو دور سے ایک مزدور کام کر رہا تھا جنگل میں سر کاٹ رہا تھا تو میں نے اس کو بلایا کہ اؤ میرے ساتھ چائے پییں میں اپنی چائے کا تھرماس بھی ساتھ لے کر گیا
وہ ایا اور اس نے ٹیوب ویل سے پانی بھی پیا اور میرے ساتھ بیٹھ کر چائے پی چائے پینے کے بعد اس نے میرا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ اب میں چلتا ہوں اپنا کام کرنے وہ چلا گیا اور ہم بھی اپنا کام کرنے لگے پھر تقریبا ایک گھنٹے بعد ہمارا کام ختم ہو گیا
اور ہم نے اپنا انجن بند کر دیا اور اس کے اوپر کپڑا وغیرہ باندھ کر پھر ہم موٹر سائیکل پر بیٹھے اور گھر اگئے گھر ا کر ہم نے روٹی کھائی اور پھر ارام کرنے لگے اس کے بعد ہم نے نماز ظہر ادا کی پھر اس کے بعد ہم تھوڑی دیر بیٹھے رہے پھر ہم اپنے جانوروں کا گھاس کاٹنے کے لیے باہر چلے گئے جانوروں کا گھاس کاٹ کر واپس ائے ہاتھ منہ دھو کر باغ میں چلے گئے میں اج سب بہن بھائیوں کو ایک بہت ہی کام کی بات بتانا چاہتا ہوں امید کرتا ہوں کہ اپ کے بہت فائدے کی ہوگی کافی عرصے سے میرے پیٹ میں ایک مسئلہ رہتا تھا کہ میرے اندر پیٹ میں بہت درد ہوتی تھی اور مجھے قبض کا مسئلہ تھا ہمارے ہاں ایک فوت کی ہوئی اس پر ان کا ایک رشتہ دار ڈاکٹر تھا جو کہ اسلام اباد سے ایا ہوا تھا وہاں پر ہم اکٹھے فوتگی پر بیٹھے تھے تو گپیں لگتی رہیں تو میں نے ان کو اپنا مسئلہ باتوں باتوں میں بتایا تو انہوں نے میرہاتھ چیک کر کے مجھے مشورہ دیا کہ اپ روزانہ تقریبا ایک یا دو امرود لازمی کھائیں اور امرود بھی ایسا ہو کہ فریش ہو زیادہ پکا ہوا بھی نہ ہو اور کچا بھی نہ ہو اس امرود سے اپ کا ہاضمہ بالکل درست ہو جائے گا اپ کو بھوک بھی بہت زیادہ لگے گی اور قبض کے لیے سب سے بہترین دوا ہے تو لہذا میں نے اس کی بات سے اسی دن سے عمل کرنا شروع کر دیا ہمارے ساتھ ہمارے کزن کا باغ ہے جسم میں امرود کے پودے لگے ہوئے ہیں میں روزانہ وہاں تقریبا عصر ٹائم جاتا ہوں اور ایک یا دو امرود توڑ کے کھاتا ہوں تو اس سے میرا جو مسئلہ تھا وہ بالکل حل ہو گیا لیکن اس کا ایک کام لازمی کرنا ہے کہ بیج ساتھ نہیں کھانا کیونکہ بیج بہت سخت ہوتا ہے اور وہ اندر ہضم نہیں ہوتا اور اگر جن بھن بھائیوں کو قبض کی شکایت رہتی ہو اور یا بھوک نہ لگتی ہو تو میرا مشورہ ہے کہ وہ بھی امرود استعمال کرے امید کرتا ہوں کہ اپ کا بھی مسئلہ حل ہو جائے گا میرے بہنوں اور بھائیو میرے اج کے دن کا یہ احوال تھا جو میں نے اپ کے ساتھ شیئر کیا امید کرتا ہوں کہ اپ سب بہن بھائیوں کو پسند ائے گا دعاؤں میں یاد رکھنا اپ کا بھائی عمران خان