بسم اللہ الرحمن الرحیم شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان اور نہایت رحم والا ہے میری اردو سٹیم کے بہنوں اور بھائیوں السلام علیکم میں ٹھیک ہوں اور امید کرتا ہوں کہ اپ سب بھی بخیر و عافیت ہوں گےمیں اج روٹین کے مطابق صبح اذان کے وقت اٹھا میں نے وضو کیا گرم کپڑے وغیرہ پہنے ہیں اور مسجد چلا گیا راستے میں بہت زیادہ دھند تھی پھر میں نے مسجد کے پیچھے نماز پڑھی اور دعا مانگ کر گھر واپس اگیا گھر ا کر میں نے قران پاک کی تلاوت کی دعا مانگی اور اس کے بعد اپنے کچن میں چلا گیا اور وہاں انگیٹھی جلائی میرے گھر والے بھی نماز پڑھ کے اگئے اور میرے بچے بھی اٹھ گئے میرے گھر والوں نے ناشتہ بنایا اور ہم وہاں بیٹھ کر سب نے اکٹھے ناشتہ کیا ناشتہ کرنے کے بعد ہم تمام لوگ وہاں بیٹھے رہے کیونکہ باہر بہت زیادہ دھند تھی اور ہم انگیٹھی میں لکڑیاں ڈالتے رہیں اس کے بعد اج میرا صبح کوئی خاص کام نہیں تھا تو ہمارے ساتھ ہی گاؤں میں گھوڑوں کا ایک چھوٹا سا میلہ تھا جسے چپلی کہتے ہیں
تو سب لوگ تیار ہو کر وہاں جانے لگے تو میں نے بھی اپنے بچوں کو تیار کیا اور ہم بھی وہاں چلے گئے جب ہم وہاں پہنچے تو ہم نے دیکھا کہ بہت زیادہ عوام اور گھوڑ سوار وہاں پر پہنچے ہوئے تھے اور چپلی بھی شروع تھی ہم نے ایک جگہ بیٹھ کر چپلی دیکھی پھر اہستہ اہستہ گھومنے لگے میں نے اپنے بچوں کو کھانے کی کچھ
چیزیں لا کر دیں پھر اسی طرح ہم ٹائم کا پتہ بھی نہیں چلا اور دیکھا تو تقریبا تین بج چکے تھے میرے بچے بھی تھک گئے تھے اور انہوں نے کہا کہ اپ ہمیں گھر لے چلیں میلہ ابھی شروع تھا جب ہم گھر پہنچے تو میں نے چائے پی تو میرے ایک دوست نے مجھے کال کی کہ اپ میرے ساتھ تھانے میں ائیں میرا ایک بہت ہی لازمی مسئلہ چل رہا ہے میرے اس دوست کا ہونڈا ون ٹو فائو ایک دوست بھانے سے لے گیا تھا اور اس نے اگے بیچ دیا تھا تو وہ کسی صورت اب اس کو نہیں مل رہا تھا تو اس نے مجھے کہا کہ ہم تھانہ موچ چلتے ہیں اور وہاں جا کر اس کے خلاف درخواست دیتے ہیں پھر ہم دونوں موٹر سائیکل پر بیٹھے اور تھانہ موچ چلے گئے ہم نے وہاں بیٹھ کر درخواست لکھی اور تھانے کے منشی کو ہم نے دے دی اس نے درخواست کا اندراج کر دیا اور ہمیں کہا کہ اپ سب انسپیکٹر کو ملیں پھر ہم سب سپیکٹر کو ملے اور اس نے ہمیں حوصلہ دیا
کہ اپ بے فکر ہو جائیں اپ دو تین دن تک ہمارے ساتھ رابطہ کرنا
پھر ہم نے اس کو کہا اوکے ٹھیک ہے ہم بھی چلتے ہیں اور ہم دونوں تھانہ سے باہر نکلے اور اپنا موٹر سائیکل لیا اور گھر واپس اگئے گھر پہنچے تو شام کا ٹائم ہو چکا تھا اس نے مجھے اپنے گیٹ پر چھوڑا اور گھر چلا گیا میں گھر ایا وضو کیا اور شام کی نماز پڑھی اس کے بعد میں نے اپنا موبائل اٹھایا اور سوچا کہ میں اج اپ کو اپنے دن کا احوال بتا دوں امید کرتا ہوں کہ اپ سب بہن بھائیوں کو پسند ائے گا دعاؤں میں یاد رکھنا اپ کا بھائی عمران خان
Authors get paid when people like you upvote their post.
If you enjoyed what you read here, create your account today and start earning FREE STEEM!
If you enjoyed what you read here, create your account today and start earning FREE STEEM!