بسم اللہ الرحمن الرحیم شروع اللہ کے بابرکت نام سے جو بڑا مہربان اور نہایت رحم کرنے والا ہے میری اردو سٹریم کے بہنوں اور بھائیوں السلام علیکم امید ہے اپ سب خیریت سے ہوں گے اللہ پاک اپ سب کو ہمیشہ خوش کرم رکھے امین میرا اج کا دن بہت ہی بزی گزرنا تھا کیونکہ ہمارا ٹیوب ویل خراب ہو گیا تھا ہم نے وہ سیٹ کرانا تھا اب میں صبح جلدی اٹھا میں نے نماز فجر ادا کی اس کے بعد میں نے دو سپارے قران پاک کے پڑھے پھر میرا ناشتہ تیار تھا میں ناشتہ کرنے لگا اور بچوں کے ساتھ کچھ دیر وقت سپینڈ کیا ہم نے اپنی گندم کاشت کی ہے جس کو اپ کھاد اور پانی لگانا ہے ہم جیسے ہی ٹیوب ویل پہ گئے اپنا ٹیوب بیل سٹارٹ کرنے لگے تو ہمارا ٹیوب ویل سے پانی نہیں اتا تھا ٹیوب ویل سٹارٹ تو ہو جاتا تھا لیکن پانی نہیں دیتا تھا ہم پریشان ہو گئے اور پھر ہم نے مستری پہ کال کی مستری نے کہا مجھے اٹھا کے لے جاؤ میں اپ کا ٹیوب ویل چیک کرتا ہوں پھر میں موچ گیا وہاں سے میں نے مستری کو پک کیا اور اپنے ٹیوب بیل پر لے کر ایا میں مستری کو اٹھا کر لایا مستری نے ٹیوب ویل چیک کیا تو اس نے مجھے بتایا کہ اپ کا ٹیوب ویل میں نقص ہے جس کے لیے پہلے اس کا بور کرنا پڑے گا گڑھا کھودو پھر اس کے لیے ہمیں چار پانچ مزدور ضرورت تھے میں نے چار پانچ مزدوروں کو کال کی اور ان کو بلوایا مزدور اگئے انہوں نے گڑھا کھودنا شروع کر دیا دو تین گھنٹے انہوں نے گڑا کھودا جب انہوں نے کھود لیا تو مستری نے چیک کیا انہوں نے کہا کہ ٹیوب ویل میں جو پانی والے پائپ ہیں وہ لیک ہیں تو ہمیں مستری نے کہا کہ سارے پائپ نکالنے پڑیں گے اور دوبارہ پھر بور کرنا پڑے گا جس پہ دو تین دن کا وقت لگ جانا تھا پھر میں نے اپنے ابو کے ساتھ مشورہ کیا اور ہم نے یہ فیصلہ کیا کہ دو تین دن اگر لگ گئے تو ہماری گندم کو پانی لگنے میں دیر ہو جائے گی جس کی وجہ سے نقصان ہو جاتا تو ہم نے مشورے کے بعد یہ فیصلہ کیا کہ ہم لیک جو پائپ تھے ان کو ویلڈنگ کرا دیتے ہیں تو مستری نے کہا ٹھیک ہے ویلڈنگ پلانٹ والے کو بلاؤ پھر ہم نے اس پہ کال کی اور ویلڈنگ پلانٹ والا ایک گھنٹے بعد اگیا اس نے ا کر ویلڈنگ کرنا شروع کر دیا
بجلی کی لمبی تار تھی جو کہ اس نے سیٹ کی اور پھر ہمیں پلانٹ کو ویل کر دیا جب ویلڈنگ ہو گیا تو اس کے بعد مزدوروں نے گڑھا بند کرنا شروع کر دیا میں نے کچھ تصویریں بھی بنائی
پورا دن ٹیوب ویل سیٹ کرنے میں لگ گیا
اللہ پاک کا شکر ہے کہ شام کی اذان کے وقت ٹیوب بیل ہمارا سیٹ ہو گیا
ہم پھر ہم نے جیسے ہی ٹیوب بیل کو سٹارٹ کیا تو الحمدللہ ٹیوب ویل پانی دینے لگ گیا ہم نے اللہ کا شکر ادا کیا اور اس کے بعد ہم سب چیزیں سیٹ کی اور مزدور اور مستری کو اپنی اپنے اجرت دی وہ اپنے گھروں کو چلے گئے اور ہم سامان لے کر اپنے گھر اگئے گھر ا کر میں فریش ہوا بہت تھک گیا تھا چائے پی اور پھر اس کے بعد میں کچھ دیر کے لیے اپنے بستر پر لیٹ گیا پھر میں نے سوچا اج کی سٹوری اپ لوگوں کے ساتھ شیئر کر رہا ہوں امید ہے اپ لوگوں کو پسند ائے گی اپ کا بھائی عمران نے حاضری اللہ حافظ
Authors get paid when people like you upvote their post.
If you enjoyed what you read here, create your account today and start earning FREE STEEM!
If you enjoyed what you read here, create your account today and start earning FREE STEEM!
tube wale ki tasver tu bhut pyri lug rahi hain,a pnay acha kam kya
Downvoting a post can decrease pending rewards and make it less visible. Common reasons:
Submit