میرا نام اقراء اعظم ہے اور یہ میری آج کی ڈائری ہے

in hive-104522 •  3 years ago 

شروع اللہ کے نام سے جو نہایت مہربان ہے اور در رحم کرنے والا ہے بیشک ساری تعریفیں اللہ ہی کی ہیں
سے پہلے میں اپنی ڈائری کا آغاز اللّه کے نام سے شرو ع کرو گی
اللہ رب العزت نے اتنی نعمتیں ہمیں عطا کی ہیں کہ نعمتوں کو انسان شمار نہیں کر سکتا۔ انسان سوچتا ہے کہ مجھے فلاں چیز کی ضرورت ہے اور وہ چیز تو میرے پاس ہونی چاہیے لیکن اگر انسان چند لمحے کے لیے سوچے کہ مجھے کتنی نعمتیں اللہ سے مانگ کر اور خود محنت کر کے ملی ہیں اور کتنی چیزیں ہیں جس کے لیے انسان نے سوچا ہے کہ مجھے مل جائیں تو ہر انسان اس نتیجہ پر پہنچے گا کہ اس کو اللہ تعالیٰ نے جو نعمتیں دی ہیں بغیر اس کے سوچے بغیر مانگے بغیر محنت کیے ان کی مقدار بہت زیادہ ہے کئی نعمتیں ایسی نظر آئیں گی جن کے مانگنے کا کبھی خیال بھی نہ آیا ہو گا حالانکہ ان کے بغیر انسان زندہ بھی نہیں رہ سکتا لیکن اللہ نے وہ نعمتیں بھی انسان کو عطا فرمائی ہیں۔اب ان تمام نعمتوں کا تقاضا ہے کہ انسان ان کا شکر اداکرے

صبح

آج میری صبح کا آغاز ۵ بجے ہوا میں نے اٹھ کر نماز ادا کی پھر
کچھ دیر لیٹ گئی پھر میں نے بچو کو اٹھایا انکا مو ہاتھ ڈھولایا پھر میں ان کے بابا کے پاس چھوڑ کر کچن میں چلی گئی
اور ناشتے کی تیاری کرنے لگی
پھر میری ساس امی نے کہا آج تم ناشتہ مت بناؤ
آج میں اپنے سب بچو کے لئے ناشتہ خود بناؤ گی لیکن میں ان کی مدد کے لئے کھڑی رہی میں نے ان کی مدد کروائیہم سب نے مل کر ناشتہ کیا
اس کے بعد ہم نے کچھ باتیں کی پھر میں برتن اٹھا کر کچن میں لے گئی میں نے برتن دھو ۓ
اس کے بعد گھر کی صفائی کی

دوپہر

میں نے آج بچو کو نہلانا تھا انکو نہلایا
پھر میں نے کباب بنا ۓ۔جسکی ریسیپی آپ سب سے شیر کرو گی

چکن کے کباب

اجزا

چکن ایک کلو2 چنے کی دال 125گرام3 لہسن (باریک کٹا ہوا) ایک کھانے کا چمچ4 ادراک (باریک کتا ہوا) ایک کھانے کا چمچ5 نمک حسب ذائقہ6 لال مرچ ایک کھانے کا چمچ7 سبز مرچ ( باریک کٹی ہو ئی) 3عدد8 گرم مصالحہ ایکچائے کا چمچ9 کالی مرچ (کٹی ہوئی) ایک چائے کا چمچ10 مکھن ایک چائے کا چمچ11 تیل حسب ضرورت12 انڈہ ایک عدد

ترقیب سب سے پہلے چنے کی دال صاف کر کے ایک گھنٹے کے لئے ایک گلاس پانی میں بھگو دیں۔چکن کی بڑے سائز میں بوٹیاں بنوائیں، قیمہ نہیں بنوانا۔ کباب بنانے کے لئے ایک پین میں چکن، چنے کی دال، لہسن ، ادرک اور تمام مصالحے ایک کپ پانی سمیت گلنے کے لئے رکھ دی پانچ منٹ تیز آنچ پر پکائیں۔ جب بھاپ بن جائے تو پین ڈھک کر آنچ بھی ہلکی کر دیں۔ اسی دوران دوسرے چولھے پر کو ئلہ دہکانے کے لئے رکھ دیں۔ یاد رہے کہ چکن اور دال کو اچھی طرح نہیں گلانا، ورنہ کباب صحیح نہیں بن پائیں گے۔4جب آمیزہ تیار ہو جائے تو چولھا بند کر دیں۔ اس کے بعد پین میں روٹی کا ٹکڑا رکھ کر اس پر دہکتا ہوا کوئلہ رکھیں اور کوئلہ پر مکھن ڈال کر فوراََ ڈھک دی۔ جب پین کے اندرسے دھواں ختم ہو جائے تو کبابوں کا آمیزہ کسی پیالے میں نکال لیں اور ٹھنڈا ہونے پر مشین یا کونڈی میں کوٹ لیں۔6 چکن کے ریشے برقرار رہنے چاہئیں، پسے ہوئے نہیں ہونے چاہیں کباب بنانے کے بعد انہیں کچھ دیر فریج میں رکھیں۔ کباب فرائی کرنے کے لئے ایک انڈے کی سفیدی میں تھوڑا سا نمک اور تھوڑی سی پسی ہوئی کالی مرچ ڈال کر اچھی طرح پھینٹ لیں اور اس میں کباب اچھی طرح ڈپ کر کے فرائی کر لیں۔ انتہائی منفرد ذائقے کے چکن کباب تیار ہوں گے۔

امید کرتی ہو سب کو میری پوسٹ پسند اے گی
کل پھر حاضر ہونگی

اللّه حافظ

Authors get paid when people like you upvote their post.
If you enjoyed what you read here, create your account today and start earning FREE STEEM!
Sort Order:  

Bht acha tareeqa btaya kbab bnany ka

Loading...