السلام علیکم اردو کمیونٹی امید کرتے ہیں آپ سب ٹھیک ہیں آپ خیریت سے ہوں گے میں بھی بالکل ٹھیک ہوں ۔آج کی ڈائری آپ کے ساتھ شیئر کرنے حاضر ہوئی ہوں ۔
چلیں میں آپ کو بتاتی ہوں کہ میں نے کیا کیا۔
صبح سب سے پہلے میں نماز پڑھنے کے لئے اٹھی پھر میں نے ناشتہ کیا اور ناشتہ کرنے کے بعد میں اسکول کے لیے تیار ہوگئی ۔ سکول جلدی جانا تھا کیوں کہ اس ہفتے میری اسمبلی ڈیوٹی ہے ۔ اور مجھے جلدی جانا تھا۔
اس لئے میں جلدی جلدی تیار ہوگی۔ مجھے پھر بھائی چھوڑ کر آیا۔
راستے میں بہت زیادہ ٹریفک تھا کیونکہ بچوں کے اسکول کی ٹائمنگ ہونے کی وجہ سے روڈ پر بہت رش ہو جاتا ہے ۔ پھر کافی زیادہ ٹریفک جام تھا تو میں نے بھائی سے کہا مجھے دہی چھوڑ دو میں آگے سے پیدل چلے جاؤ گی۔ تقریبا دو منٹ کا راستہ تھا جو میں پیدل چل کر گئی۔
آج تک میری بہت اچھا گزرا۔باقی تمام روٹین ورک کے ساتھ آج سکول میں بچوں کے گروپ بنانے تھے ۔ کیونکہ ان کا سپورٹس ڈے آ رہا ہے ہے تو وہ کل اس کی تعداد کے مطابق دو گروپس میں تقسیم ہوتے ہیں اور اس طرح ان کی ٹریننگ جاری کر دی جاتی ہے۔
بچوں کے تمام کلاسز لیں اس کے بعد ان کے کچھ ٹیسٹ بھی تھے جو مجھے چیک کرنے تھے ۔ پھر جلدی سے فری ہو کر چھٹی سے دس منٹ پہلے مجھے کام شروع کیا اور بچوں کے دونوں الگ گروپس کے کارڈ بنائے۔ اس کے علاوہ مجھے بچوں کی لسٹ بھی بنانی تھی مگر وقت کی کمی کی وجہ سے نہیں بنا سکی کی وہ کام میں انشاءاللہ اللہ کل مکمل کرو گی۔
پھر میں گھر آئی اور ظہر کی نماز ادا کی ۔ اس کے علاوہ تھوڑی دیر ریسٹ کیا کیا اور پھر ماما ساتھ کچن میں مدد کروائی ۔ اور پھر سب نے رات کا کھانا کھایا ۔
اس طرح میرا آج کا دن بہت اچھا گزرا امید کرتی ہوں آپ سب کو میری پوسٹ پسند آئے گی اور مجھے سپورٹ بھی کریں گے۔
Thanks,