اچھائی کا صلہ اور برائی کا بدلہ //@irsaumar//30_1_22

in hive-104522 •  3 years ago 

بسم اللہ الرحمن الرحیم اسلام علیکم کیا حال ہے سب کا امید ہے سب ٹھیک ٹھاک ہونگے

20220130_204353.png

ایک دفعہ کا ذکر ہے کہ ایک بادشاہ کے پاس ایک نیک آدمی آیا کرتا تھا وہ بادشاہ کو ہمیشہ اچھی باتوں کی نصیحت کرتا تھا
وہ ہمیشہ بادشاہ سے یہی کہتا کہ نیکی کرنے والوں کے ساتھ نیکی کرو برائی کرنے والوں کے لیے ان کی برائی ہی کافی ہے
بادشاہ کا ایک درباری اس آدمی سے بہت جلتا تھا اسے بادشاہ کے ساتھ اس آدمی کی قربت پر اعتراض تھا
اس نے ایک دن ایک منصوبہ بنایا کہ کسی طرح اگر اس آدمی کا قتل کر دیا جائے تو بادشاہ سے اس کی قربت ختم ہو جائے گی
اس نے بادشاہ سے کہا کہ یہ آدمی ویسے تو بہت اچھی باتیں کرتا ہے لیکن یہ کہتا پھرتا ہے کہ بادشاہ کے پاس سے بہت مجھے بو آتی ہے بادشاہ نے کہا کہ ایسا نہیں ہوسکتا اس نے کہا کہ آپ اس کو کل اپنے پاس بلائے گا دیکھے گا وہ اپنا ہاتھ اپنے ناک پر رکھ لے گا
پھر اس درباری نے اس دن اس آدمی کی دعوت کی اور اسے دعوت میں کسی طرح کی کچا لہسن کھلا دیا
وہ جب بادشاہ کے دربار میں حاضر ہوا تو ہمیشہ کی طرح نصیحت کی نیکی کرنے والوں کے ساتھ ہمیشہ نیکی کرو برائی والوں کے لیے ان کی برائی ہی کافی ہے ۔بادشاہ نے اس آدمی کو اپنے قریب آنے کا کہا اس آدمی نے سوچا کہ بادشاہ کو کہیں میرے منہ کی لہسن کی بو ناگوار نہ گزرے اس لیے اس نے قریب آتے ہی اپنے منہ پر ہاتھ رکھ لیا ۔
بادشاہ نے سوچا کہ واقعی ہی درباری ٹھیک کہہ رہا تھا کہ بادشاہ ہمیشہ انعام و اکرام کا ہی فرمان لکھا کرتا تھا لیکن اس دن بادشاہ نے اس آدمی کے قتل کا فرمان لکھا اور اسے کہا کہ یہ خط فلا ن آدمی کو جا کر دے دو ۔وہ آدمی وہ ساتھ لے کر چلا گیا
راستے میں اسے درباری ملا اس نے بولا کہ یہ کیا ہے اس نے بولا کہ یہ بادشاہ نے فرمان دیا ہے اور مجھے کہا ہے کہ یہ اس آدمی تک پہنچا دو ۔بردباری کے دل میں لالچ آگئے اس نے سوچا کہ بادشاہ ہمیشہ انعام و اکرام کا فرمان ہی لکھا کرتا ہے اس نے نیک آدمی سے کہا کہ یہ حق مجھے دے دو میں اس تک پہنچا دوں گا
نیک آدمی نے وہ اس دربار کو دے دیا اور لے کر اس آدمی تک پہنچ گیا اس نے ہاتھ بڑھا تو اس میں لکھا تھا کہ جو آدمی یہ حد تمہارے پاس لے کر آئے اسے فورا قتل کر دو ۔چنانچہ اس نے ایسا ہی کیا اور اس دربار کو قتل کر دیا
اگلے دن وہی نے دل آدمی دوبارہ بادشاہ کے پاس حاضر ہوا اور نیک نصیحت کرنے لگ گیا بادشاہ بہت حیران ہو گیا کہ زندہ کیسے بچا ہے اس نے اس سے پوچھا کہ تم نے اس خط کا کیا کیا تھا ۔اس نے اسے ساری بات بتا دی
بادشاہ نے پوچھا کہ میں نے سنا ہے کہ تم میرے بارے میں یہ کہتے ہو کہ بادشاہ کے پاس سے بو آتی ہے اور اس کا ثبوت بھی دے چکے ہوں کہ اس دن تم نے میرے قریب آنے پر اپنے منہ پر ہاتھ رکھ لیا تھا ۔اس آدمی نے بولا کہ مجھے تو اس درباری نے لہسن کھلا دیا تھا میں نے منہ پر ہاتھ اس لیے رکھا تھا کہ آپ بتاؤ آپ کو لہسن کی بدبو دور نہ گزرے ۔
بادشاہ کی سمجھ میں ساری بات آ گئی بادشاہ نے کہا کہ واقعی ہی تم صحیح کہتے ہو کہ نیکی کرنے والوں کے ساتھ نیکی کرو برائی کرنے والوں کو ان کی برائی ہوئی تھی تباہ کر دے گی
دوستوں ہمیشہ نیکی اور اچھائی کرنی چاہیے ۔ہماری اچھائی کا صلہ چاہے ہمیں اس وقت نہ ملے لیکن زندگی کے کسی نہ کسی موڑ پر ہماری اچھائی ہمارے کام ضرور آتی ہے ۔جب کہ برا کام کرنے والا چاہے اس ٹائم عیش و عشرت کی زندگی ہی کیوں نہ بسر کر رہا ہوں
ایک دن اس کی برائی اس کو ضرور لے ڈوبتی ہے
امید ہے آپ کو یہ کہانی بہت پسند آئی ہوگی
میں آپ سے ایک اور کہانی کے ساتھ انشاءاللہ پھر ملوں گی اپنا اور اپنے پیاروں کا بہت خیال رکھیے
خدا حافظ

Kind regards:
@irsaumar

Special thanks
@yousafharoonkhan
@janemorane

Authors get paid when people like you upvote their post.
If you enjoyed what you read here, create your account today and start earning FREE STEEM!