گائے دودھ نہیں دیتی //@irsaumar//17_02_2022

in hive-104522 •  3 years ago 

بسم اللہ الرحمن الرحیم

کیا حال ہے سب کا امید ہے سب ٹھیک ٹھاک ہونگے

20220217_191446.png

ایک باپ اپنے چھوٹے بچوں سے کہا کرتا تھا کہ جب تم بارہ سال کے ہو جاؤ گے تو میں تمہیں ایک خُفیہ بات زندگی کے بارے میں بتاؤں گا
اور پھر ایک دن اُس کا بڑا بیٹا بارہ سال کا ہو گیا۔
اُس نے ابا جی سے کہا آج میں بارہ سال کا ہو گیا ہوں مجھے وہ خُفیہ بات بتائیں
ابا جی بولے آج جو بات تمہیں بتانے جا رہا ہوں تُم اپنے کسی چھوٹے بھائی کو یہ بات نہیں بتاؤ گے
خفیہ بات یہ ہے کہ “گائے دودھ نہیں دیتی”
بیٹا بولا آپ کیا کہہ رہے ہیں گائے دودھ نہیں دیتی!
ابا جی بولے بیٹا گائے دودھ نہیں دیتی، دودھ کو گائے سے نکالنا پڑتا ہے۔ صبح سویرے اٹھنا پڑتا ہے، کھیتوں میں جا کر گائے کو باڑے لانا پڑتا ہے جو گوبر سے بھرا ہوتا ہے، گائے کی دُم باندھنی ہوتی ہے۔ گائے کے نیچے دودھ کی بالٹی رکھنی پڑتی ہے، پھر اسٹول پر بیٹھ کر دودھ دوہنا پڑتا ہے۔ گائے خود سے دودھ نہیں دیتی۔
ہماری نئی نسل سمھجتی ہے کی گائے دودھ دیتی ہے۔ یہ سوچ اتنی خود کار ہو گئی ہے ہر چیز بہت آسان لگتی ہے۔ ایسے کہ جو چاہو وہ فوراً مل جائے ۔ مگر زندگی صرف سوچنے اور فوراً حاصل کرنے کا نام نہیں ہے۔ دراصل خوشیاں مستقل کوششوں کا نتیجہ ہوتی ہیں۔ اگر کوشش نہ کی جائے تو وہ ذہنی دباو یا فرسٹریشن میں اضافہ کرتی ہے۔
یاد رکھیں اور اپنے بچوؔں کو بتائیں کہ
گائے دودھ نہیں دیتی؛ آپ کو دودھ دوہنا پڑتا ہے

یہ تھی میری آج کی کہانی امید ہے آپ کو پسند آئی ہوگی ۔مزید اچھی اچھی کہانی اور باتوں کے ساتھ انشاءاللہ میں پھر حاضر ہونگے

اپنا اور اپنے پیاروں کا بہت زیادہ خیال رکھیے

Kind regards:
@irsaumar

Special thanks
@yousafharoonkhan
@janemorane

Authors get paid when people like you upvote their post.
If you enjoyed what you read here, create your account today and start earning FREE STEEM!
Sort Order:  
Loading...