بسم اللہ الرحمن الرحیم
السلام علیکم پیارے دوستو کیا حال ہے سب کا امید ہے سب ٹھیک ٹھاک ہونگے
دوستو ایک دفعہ کا ذکر ہے کہ کسی گاؤں میں ایک آدمی رہا کرتا تھا اسے اللہ تعالی کی ذات پر بہت یقین تھا اور وہ اللہ کے ہر کام میں بھلائی تلاش کیا کرتا تھا
ایک دن اس کا گدھا مر گیا وہ اس کی بیوی بہت پریشان ہوں اس نے بہت واہ ویلا کہ ہمارا مر گیا لیکن وہ آدمی پرسکون رہا ۔وہ بس یہی کہتا رہا کہ اس میں یقیناً اللہ کی کوئی بہتری ہوگی
پھر اگلے دن ان کا کتا مر گیا اس کی بیوی کہنے لگی ہے ہمارے ساتھ ہو کیا رہا ہے ہمارا مر گیا کتا مر گیا ؟یقینا ہم پر کسی نے جادو ٹونا کروا دیا ہے ۔آدمی پھر بھی مطمئن ہوں اس نے کہا کہ میں بھی اللہ کی کوئی بہتری ہوگی
تیسرا دن ان کا مرغا بھی مر گیا اب کی بار تو اس کی بیوی نے بہت شور مچایا اس نے کہا کہ کسی کے پاس چلو مجھے پورا یقین ہے کہ ہمارا کوئی نقصان کروانا چاہتا ہے اس نے کہا کہ اللہ کے سوا کوئی کسی چیز پر قدرت نہیں رکھتا ۔اس میں یقین اللہ کی کوئی بہتری ہے
اس کی بیوی کہنے لگی کہ اس میں کیا بہتری ہو سکتی ہے کہ ہمارے جانور ہر روز مر رہے ہیں ۔اس نے کہا کہ تم اللہ پر یقین رکھو وہ اس نے یقینا ہمارے لئے بہتر سوچا ہوگا
رات کو جب دونوں میاں بیوی سو گئے تو کچھ ایسا ہوا کہ ساتھ والے چوہدریوں کی گاؤں کے چوہدری سے دشمنی چل رہی تھی دشمنی اس حد تک پہنچ گئی کہ ہمسایہ گاؤں کے چوہدری نے گاؤں پر حملہ کردیا اور گاؤں کے سارے گھر اجاڑ دیے بچوں کو عورتوں اور مردوں کو قتل کر دیا گیا
لیکن یہ دونوں میاں بیوی محفوظ رہے انہیں علم تک نہ ہوا کہ پورا گھر اجڑ گیا ہے ۔جب صبح اٹھے تو انہیں ساری بات بتا چلی بہت حیران ہوئے کہ آخر ہم کیسے بچ گئے ہیں ۔یہ بات جب چوہدری تک پہنچی تو کسی نے پوچھا کہ آپ نے ان دونوں میاں بیوی کو کیوں قتل نہیں کیا
تو چوہدری کے آدمیوں نے بولا کہ جس گھر سے جانوروں کی آواز آرہی تھی ہم لوگ اس گھر میں گھس کر سب کو مار رہے تھے لیکن اس گھر میں سے ہمیں کسی جانور کی آواز نہیں آئی تو ہم نے سوچا کہ گھر والے ڈر کر بھاگ گئے ہیں اور یہاں پر کوئی نہیں ہے اس لیے ہم اس گھر میں گھسے ہی نہیں
پیارے دوستو اس کہانی سے ہمیں سبق ملتا ہے کہ اللہ کے ہر کام میں کوئی نہ کوئی حکمت پوشیدہ ہوتی ہے ۔بعض اوقات بظاہر ہمارا نقصان ہو جاتا ہے لیکن اس میں یقینا ہمارے لئے بہتری ہوتی ہے جو ہمیں اس ٹائم نظر نہیں آتی لیکن بعد میں سمجھ آ جاتی ہے ۔اس بات میں کوئی شک نہیں کہ اللہ پاک بہت غفور و رحیم ہے وہ اپنے بندے پر اس کی استطاعت سے زیادہ بوجھ نہیں ڈالتا ۔اللہ پاک اپنے پسندیدہ بندوں کو ہی آزمائش میں ڈالتا ہے اور جو کوئی اس آزمائش میں ثابت قدم رہے وہیں اللہ کا حقیقی قرب آتا ہے ۔
اللہ پاک ہم سب کو پکا سچا ایمان اور یقین عطا فرمائے آمین یا رب العالمین
امید ہے آپ کو آج کی کہانی پسند آئی ہوگی
مجھے اور میری فیملی کو اپنی دعاؤں میں یاد رکھیے گا
Kind regards:
@irsaumar
Special thanks
@yousafharoonkhan
@janemorane
Beshk khuda k zat bhot mherban h
Downvoting a post can decrease pending rewards and make it less visible. Common reasons:
Submit