میری ڈہیری بروز جمعرات تاریخ 29 جون ، 2023

in hive-104522 •  2 years ago 

اسلام علیکم

ہر طرف مسکراتے چہرے ہیں اور بچوں کی عید آئی ہے۔ ہر طرف دوست احباب ایک دوسرے سے مل رہے ہیں۔ آج بہت ساری عید کے بارے اردو کمیوہنٹی پڑھا ہے اور خوشی کی بات ہے کہ سب عید کی خوشیاں منا رہے ہیں۔ میرا بھی عید کا دن آپ سب فرہنڈ کی طرح ہی گزرا ہے۔

صبح عید کی نماز پڑھی ، قصائی کا انتظار کیا ، گوشت قصائی نے کاٹا ، گوشت تقسیم کیا اور پھر آخر میں گھر میں موجود مہمانوں کو کھانا کھلایا۔

ہماری فیملی میں عید کے پہلے دن جب قصائی جانور زبح کرتا ہے تو ہم سب فیملی کے افراد قربانی کے جانور کلیجی اور گوشت کو بھونتے ہیں ، اس میں صرف نمک مکس کیا جاتا ہے اور اسکو بھون کر ہم سب کھاتے ہیں۔

جب قصائی بکرے کو زبح کرتا ہے تو ہم سب بھائی ملکر قصائی کی امداد کرتے ہیں ، قصائی دنبہ کو لٹکاتا ہے اور پھر جانور کی کھال میں اور قصائی مل کر اتارتے ہیں کیونکہ جو قصائی ہمارے جانور زبح کرتا ہے وہ صرف زبح اور کھال اتار کر دیتا ہے

زبح کے بعد ، میں نے خود گوشت کو چھوٹا چھوٹا کاٹا تاکہ تقسیم کیا کائے، میری بیوی اور گھر کے دیگر خواتین نے گوشت کو لفافوں میں پیک کیا اور میں ہر ایک کے گھر دینے گیا۔

جب گوشت تقسیم ہوگیا تو میں دس بجے فارغ تھا۔
پھر ہم نہر کی طرف گئے ۔ نہر کی طرف سے ہوتے ہوئے ہم جناح پارک گئے لیکن ہم نے دیکھا کہ عید کے پہلے دن دن کے وقت بلکل ہی رش نہیں تھا۔

FB_IMG_1688113620828.jpg

یہ واٹر پمپ ہے جو کہ بلکل خراب ہوچکا ہے جب ہم نہر کے پاس گئے تو پیاس لگی تو یہ پمپ پانی نکالنے کے قابل نہیں تھا۔

FB_IMG_1688113618001.jpg

بہت آفسوس ہوا کہ عوام بلکل ہی خیال نہیں کرتی ہے۔ یہ پمپ عوام کی سہولت کے لیے لگایا گیا لیکن توجہ نہ دینے کی وجہ سے آج بلکل خراب ہوچکا ہے۔

FB_IMG_1688086803511.jpg

جب ہم واپس آئے تو چچاکے گھر گائے زبح ہونا تھی ہم ادھر گئے اور گائے بہت طاقت ور تھی اور دس آدمی قابو نہیں کر پا رہے تھے

FB_IMG_1688016852047.jpg

اسطرح عید کاپہلا دن بہت اچھا گزرا۔ آج ہم سب فیملی داد ابو ، اور نانی ابو کے گاون گئے اور عید بچوں کے ساتھ ادھر ہی گزاری ہے۔

یہ ہمارا رواج ہے کہ تمام بچے عید کے دن نانا ابو اور دادا ابو کے گھر جاتے ہیں۔ کچھ دیر ہوئی ہم سب واپس آئے ہیں

اللہ آپ کو اسکا اجر دے آپ سب خوش رہو

شکریہ

Authors get paid when people like you upvote their post.
If you enjoyed what you read here, create your account today and start earning FREE STEEM!
Sort Order:  

آپ کو عید مبارک ہر مسلمان عید کے دن سے لطف اندوز اور منا رہا ہے،

آپ کو بھی عید مبارک، بہت بہت شکریہ

پہلی عید مبارک، اور آپ نے سچ کہا، پانی دینے کے لیے پانی کا پمپ ٹھیک ہونا چاہیے، لیکن پانی کے پمپ کے پاس زمین خشک ہے۔

آپ کا جانور بھاری لگ رہا ہے، اللہ آپ کی قربانی قبول فرمائے

لوگ پرواہ نہیں کرتے اور جب مشکل میں پڑتے ہیں اس وقت سوچتے ہیں یہ سب کی ذمہ داری ہے بہن آپ کو بھی عید مبارک

dear jesscia thank you so much for taking active part in the community, and your post has been selected for booming post, thank you for last day attending kids party for promoting steemit

thank you so much sir for support, i will try my best , i am ready always, i m ready to promote steemit , you are great leader

Loading...