بسم اللّٰہ الرحمٰن الرحیم
اسلام وعلیکم
اللّہ کے پاک نام سے شروع جو بڑا مہربان اور نہایت رحم کرنے والا ہے سب اسی کی عبادت کرتے ہیں اور اسی سے مدد مانگتے ہیں بیشک وہی مدد کرنے
والا ہے۔
آج میں آپ سب سے اپنی مصروفیات شئیر کروں گی۔آج میری صبح ساڑھے چھے بجے ہوئی میں اُٹھی منھ ہاتھ دھوۓ اور نماز ادا کی اسکے بعد میں نے کچھ دیر چہل قدمی کی اور پھر میں نے کچن میں جاکر ناشتہ بنانا شروع کردیا اسکے بعد میں نے سب کو اٹھایا جب ناشتہ بن گیا تو میں نے سب کو انوائیٹ کیا سب ناشتہ کرنے آگئے ہم سب نے مل کر ناشتہ کیا اور اللّہ کا شکر ادا کیا اسکے بعد میں نے سارے برتن اکھٹے کر کے کچن مئں رکھ دیے پھر میں نے سارے برتن دھو لیے اسکے بعد میں نے سارا کچن صاف ستھرا کرلیا اب میں نے کمروں کی ڈسٹنگ کرلی اور پھر جھاڑو وغیرہ کر لی
پھر میں نے اپنی امی سے دوپہر کے کھانے کے بارے میں ڈسکس کر لیا پھر ہم نے مل کر وائیٹ چکن بنا لیا میں نے جلدی جلدی روٹی بنا لی جب دوپہر کا کھانا بن گیا تو ہم سب نے مل کر دوپہرکا کھانا کھایا اور پھر میں نے برتن اٹھا لیے اسکے بعد میں نے سارے برتن دھو لیے۔اور کچن صاف کردیا۔ اسکے بعد میں اپنی امی کے ساتھ بازار چلی گئی میں نے ہینڈ بیگ لینا تھا میں بیگ شاپ یر گئی اور وہاں بیگ کی کچھ فوٹوگرافی بھی کی امید ہے آپ کو پسند آۓ گی اس کے بعد ہم گھر آگئے۔
گھر آکر میں نے اپنے بابا سے گول گپے منگوائے میرا دل کر رہا تھا پھر میں نے گول گپے کھاۓ اور انکی فوٹوگرافی بھی کی اسکے بعد میں نے گھر کے کچھ کام کیے اور پھر ایک ڈرامہ دیکھا
رات کو ہم سب مل کرآؤٹنگ پر گئے میرے بابا نے ہمیں پیزا کھلایا اور میں نے اسکی فوٹوگرافی بھی کی اسکے بعد ہم گھر واپس آگئے امید ہے آپکو میری ڈائری پسند آۓ گی اپنا بہت خیال رکھے گا کل پھر حاضر ہوں گی
جزاک اللّہ