💠سجدئہ تلاوت ،بیمارکی نماز, اسلامی معلومات،💠🇵🇰steemCreated with Sketch.

in hive-104522 •  2 years ago 

Gallery_1678861918280.png

💠 اسلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ   💠               
                                                 💠☆سجدئہ تلاوت☆1️⃣💠🇵🇰🕋

تلاوت کے معنی پڑھنے کے ہیں۔ قرآن شریف میں چودہ آیات ایسی ہیں کہ ان کو پڑھنے یا کسی کو پڑھتے ہوئے سننے سے سجدہ کرنا واجب ہوتاہے۔ ان آیتوں پر قرآن شریف کے حاشیہ پر السجدہ لکھا ہوتاہے۔ اگر نماز میں سجدہ کی آیت پڑھی جائے تو نماز ہی میں سجدہ کرے، جس طرح نماز کا سجدہ ہوتاہے اسی طرح سجدئہ تلاوت ہوتاہے ۔اور نماز سے باہر سجدہ کرنے کابہتر طریقہ یہ ہے کہ کھڑا ہوکر تکبیر کہہ کر سجدہ کرے اورپھر تکبیر کہتاہوا کھڑا ہوجائے۔ جو شرائط نماز کی ہیں وہی سجدہ تلاوت کی ہیں یعنی بدن، کپڑا اور جگہ کاپاک ہونا، ستر ڈھانکنا، قبلہ کی طرف منہ کرنا، سجدئہ تلاوت کی نیت کرنا۔اور جن چیزوں سے نماز فاسد ہوتی ہے ان سے سجدئہ تلاوت بھی فاسد ہوجاتاہے۔ اگر سجدہ کی ایک ہی آیت ایک جگہ میں کئی مرتبہ پڑھی جائے توصرف ایک ہی سجدہ واجب ہوگا۔ اگرسجدہ کی مختلف آیتیں ایک جگہ پڑھی جائیں گی تو جتنی آیتیں پڑھی جائیں گی اتنے ہی سجدے واجب ہوں گے۔ اگر کسی کوسجدہ کی آیت پڑھنے کے وقت وضو نہ ہو تو پھر جس وقت وضو ہو اس وقت سجدہ کرلے۔
☆بیمار کی نماز☆2️⃣

صحت ہو یا بیماری،نمازکو کسی حالت میں چھوڑنا جائز نہیں۔ جب تک کھڑا ہوکر نماز پڑھ سکتا ہو کھڑا ہوکرپڑھے اورجب کھڑا ہوکر نہ پڑھ سکے تو بیٹھ کر پڑھے۔ بیٹھے بیٹھے رکوع کرکے دونوں سجدے کرے۔ رکوع کے لیے اتنا جھکے کہ پیشانی گھٹنوں کے مقابل ہوجائے ۔اگر رکوع سجدہ کرنے کی بھی قدرت نہ ہو تو لیٹ کر نماز پڑھے اور سجدہ رکوع سر کے اشارہ سے اداکرے، اور سجدہ کے لیے رکوع سے زیادہ سرجھکائے۔ اگر سر سے بھی اشارہ نہ کرسکتاہو تو اگر ایک دن رات سے زیادہ یہی حالت رہے تو نماز معاف ہے، اچھا ہونے کے بعد اس کی قضا واجب نہیں۔ اور اگر ایک دن رات یا اس سے کم ایسی حالت رہی تو اس کی قضا واجب ہے۔
شکریہ دوستوں 🌹✍️🇵🇰🕋
@khiwa

Authors get paid when people like you upvote their post.
If you enjoyed what you read here, create your account today and start earning FREE STEEM!
Sort Order:  

AP nay ache malomat de hay

Asslamu alikum,
@khiwa
You gave great information،
Thanks 👍