مرغی پاۓ/چھوٹے پاۓ

in hive-104522 •  3 years ago  (edited)

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
! بسم اللہ الرحمن الرحیم
سناٸیں۔۔۔۔۔ کیا حال احوال ہیں ؟ ۔امید ہے کہ سب خیر خیریت سے ہوں گے۔رب سے دعا ہے کہ جہاں رہیں خوش رہیں اور سب کا دامن خوشیوں سے بھرا رہے۔آمین۔آج کل کے دور میس سب کی مصروفیات تو کافی ہیں جیسے گھر کو وقت دینا گھر کے افراد کو وقت دینا بچوں کو وقت دینا اور جاب کو وقت دینااور سب سے بڑھ کے اپنی اصلاح کے لیۓ اپنی رات کو وقت دینا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ لیکن اس سب کے باوجود کوشش یہ ہی رہتی ہے کہ کچھ وقت سٹیم اٹ کو بھی دیں۔یقیناً آپ کو میری بات پسند آٸی ہو گی۔میری یہی کوشش ہوتی ہے کہ آپ سے ایسی چیزیں اور ایسا علم شیٸر کیا جاے جس سے آپ زیادہ سے زیادہ استفادہ کر سکیں۔اسطرح آج میرے آرٹیکل کا موضوع ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کمر اور جوڑوں کے درد کے لیۓ بہترین خوراک۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

Screenshot_20211115_195216.jpg

کمر درد اور جوڑوں کے درد کے لیۓ آج میں نے اپنے ماموں جان کے لیۓ چھوٹے پاۓ بناۓ ہیں اُن کو ڈاکٹر نے ریکومینڈ کیۓ ہیں۔اکثر لوگوں کو چھوٹے پاۓ بنانے کا طریقہ معلوم نہیں ہوتا اسی لیۓ آج میں آپ سےاس کی ریسیپی شیٸر کرنے جا رہی ہوں۔۔۔
اجزا
مرغی پاۓ
سرخ مرچ
سبز مرچ
نمک
ٹماٹر
گرم مصالحہ
پیاز
ہلدی
خشک دھنیا پسی ہوٸی

Screenshot_20211115_201245.jpg

سب سے پہلے پاۓ ابالنے کے لیۓ آگ پر رکھ دیں۔اور دوسری طرف پیاز گھی میں ڈال کر مصالحہ تیار کر لیں ۔اورگھی میں ٹماٹر بھی ڈال کر اچھی طرح سے بھون لیں ۔جب ٹاٹر اورپیاز اچھی طرح سے گل جاٸیں تو حسب ذاٸقہ نمک،سرخ مرچ،ہلدی اور سبز مرچ ڈال لیں۔
آدھا گھنٹہ اُبالنے کے بعد پاۓ پانی سے نکال کر ان کا چھلکہ اتار لیں

IMG_20211115_174437.jpg

چھلکہ اتارنے کے بعدپاۓ پہلے سے تیار مصالحے میں ڈال دیں۔

IMG_20211115_174942.jpg

اب کچھ وقت اس کو بھوننے کے بعد پسی ہوٸ سبز مرچ اور لہسن کا پیسٹ شامل کر لیں۔اور مزید کچھ دیر بھونیں اور اب اس میں حسب ضرورت پانی شامل
کر لیں۔پانی کے اُبلنے پر اس میں گرم مصالحہ اورثابت سبز مرچ بھی شامل کر لیں۔

IMG_20211115_175331.jpg

IMG_20211115_180015.jpg

پانی خشک ہونےپر سالن آگ سے اتار لیں۔اب کھانا
پیش کرنے کےلیۓ تیار ہے

IMG_20211115_182316.jpg

یہ لیں مزیدار کھانا تیار ہے ۔امید ہے کہ سب کو بہت پسند آے گا۔جس کو بھی کمر درد اورجوڑوں کے درد کا ایشو ہو تو ضرور مرغی پاۓ بنا کر کھاٸیں ۔شکریہ۔

Authors get paid when people like you upvote their post.
If you enjoyed what you read here, create your account today and start earning FREE STEEM!
Sort Order:  

مرغی پائے کے بارے میں آپ نے بہت اچھے سے بتایا ہے