میری آج کی مصروفیات

in hive-104522 •  3 years ago 

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
کیا حال ہے؟ُ‎امید ہے کہ سب خیریت سے ہوں گے۔دعا ہے کہ سب خوش رہیں۔یقیناً سب اپبے کاموں میں مصروف ہوں گے۔میں بھی صبح ٥ بجے اٹھی نماز پڑھی پھر سورہ کہف تفسیر کے ساتھ پڑھی سورہ کہف میں غار میں پھنسنے والے آدمیوں اور ان کے کتے قطمیر کا قصہ پڑھا۔اور پھر سکول کی تیاری کی اور ناشتہ کیا پھر سکول گٸی۔سکول میں بچوں کو سیکنڈ ٹرم ٹیسٹ کی تیاری کراٸی بریک میں ہم نے نان اور پکوڑوں سے لنچ کیا۔اور بریک کے بعد آفیشل ورق کیا۔پھر چھٹی ہوٸی تو گھر لوٹی ۔ گھر لوٹتے ہی چاۓ پی۔چاۓ ملاٸی ڈال کے پی۔۔۔۔

IMG_20210807_64833.jpg

پھر ہزبینڈ کے کپڑے پریس کیۓ انہوں نے شادی پہ جانا تھا۔پھر گھر کے کام ختم کیۓ اور سالن بنایا آج میں نے سالن میں آلو اور چنے کی دال بناٸی وہ بھی لکڑی اور اوپلوں کی آگ پر ۔۔۔کیوں کہ لکڑی کی آگ پر سالن بنانے کا مزہ ہی کچھ اور ہے آگ پر جو کھانا بنایا جاتا ہے وہ بہت مزیدار بنتا ہے۔اسی وقت سالن اور آگ کی میں نے کچھ فوٹوگرافی بھی کی۔۔۔۔۔۔۔

IMG_20211120_164944.jpg

IMG_20211120_164306.jpg

پھر میں نے اپنی بیٹی کا سوٹ بھی سلاٸی کیا۔ اب

IMG_20211014_223908.jpg

کھانا کھانے کے بعد فری ہوٸی ہوں اور پوسٹ لکھ رہی ہوں۔اور پوسٹ بھی لکھ رہی ہوں اور میری بیٹی اور میں چنے اور مونگ پھلی بھی کھا رہے ہیں
یہ رہی میری بیٹی۔۔۔۔۔۔۔۔
اس موسم میں چنے کھانے سے انسان نزلے سے بچا رہتا ہے اور چنے کھا کر بڑھا ہوا کولیسٹرول گھٹایں اور کمزوری دور بھگاطٸیں ،جسم میں آٸرن،فاٸبر اور پروٹین پہنچاٸیں ۔اور مونگ پھلی کھانے سے بھی بہت سے فاٸدے حاصل ہوتے ہیں۔مونگ پھلی عصاب کو مضبوط کرتی ہے۔مونگ پھلی کے استعمال سے انسولین ک سطح برقرار رہتی ہے۔اس میں موجود فولاد نۓ خلیۓ بنانے میں مدد دیتا ہے۔ہی کینسر سے حفاظت میں ہماری مدد کرتی ہے۔مونگ پھلی ہڈیوں دانتوں،مہدے اور پھیپھڑوں کے لیۓ فاٸدہ مند ہے۔گرتے بالوں کے حل کی صلاحیت اللہ نے اس میں رکھی ہے۔۔آج سے پہلے شاید ہی آپ نے اس کے اتنے فاٸدے سنے ہوں۔ اسی وجہ سے میں نے سوچا کہ موسم مونگ پھلی کا چل رہا ہے تو سب کو اس کے فواٸد کا علم ہونا بھی ضروری ہے ۔امید ہے سب کو مری پوسٹ اچھی لگے گی ۔پوسٹ اچھی لگے تو ووٹ اور کمنٹ ضرور کی جیۓ گا شکریا۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔اللہ نگہبان

Authors get paid when people like you upvote their post.
If you enjoyed what you read here, create your account today and start earning FREE STEEM!