بسم اللہ الرحمن الرحیم
!السلام علیکم
کیا حال ہیں سٹیم اٹ فیملی امید ہے آپ سب خیر
خیریت سے ہوں گے اور اپنے اپنے کاموں میں مصروف ہوں گے میں بھی الحمد للہ ٹھیک ہوں۔ اور سب کے لیے دعا گو ہوں۔میری مصروفیات کچھ اس طرح سے ہیں کہ صبح اٹھ کر نماز قرآن پڑھنے کے بعد ناشتہ کرتی ہوں اور پھر سکول جانے کی تیاری کرتی ہوں۔۔سکول میں بچوں کی کلاسز بھی لیتی ہوں اور ایڈمشن انچارج بھی ہوں اس وجہ سے سس پے کام بھی کرتی ہوں ڈیٹا انٹری کا۔
اور 3 بجے گھر پہنچتی ہوں۔گھر آتے ہی بیٹی کے ساتھ کچھ وقت گزارتی ہوں اور اسے ہوم ورک کراتی ہوں۔پھر گھر کے کام کاج شام تک ختم ہوتے ہیں اور پھر شام ہو جاتی ہے۔پھر نماز۔۔۔۔۔۔ شام ہوتے ہی سب گھر والے کھانے کے بعد چاءے مانگنا شروع ہو جاتے ہیں۔اب بھی پوسٹ لکھنا شروع کی ہے اور سب کہوا بنانے کے لیے کہ رہے ہیں سو اب میں کہوا بنا لوں زرا۔۔۔۔۔۔ ہاے فرینڈز میں نے بنا لیا کہوا ۔اب شروع کرتی
ہوں اپنا آرٹیکل۔
میرا آج کا ٹاپک ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔
مچھلی کو ٹکڑوں میں کاٹ کر سب سےپہلےاچھی
طرح دھو لیں۔
مچھلی کو صاف کرنے کے بعد اس میں سے سارا پانی نکال دیں۔۔اب چولہے پر کڑاہی رکھ کر پیاز براؤن کر لیں۔۔جیسا کہ آپ سب جانتے ہیں ہیں کہ کہ مچھلی بنانے کے لیے پیاز صحیح طرح سے گلنے چاہئیں اسی لیے ہلدی ڈالنے کے بعد پیاز کو چھلنی کی مدد سے گھی سے نکال لیں اور اسے اچھی طرح سے سل بٹے پر پیس لیں اور دوبارہ اس گھی میں ڈال دیں۔
![IMG_20211112_165109.jpg](http
اب مچھلی کے لیے مصالحہ اچھی طرح سے سے تیار
ہو چکا ہے۔اب اس میں سرخ مرچ،حسب ذااقہ نمک ،سبز مرچ،تھوڑی سی میتھی پسا ہوا لہسن ڈال کر اچھی طرح سے بھون لیں۔ اب اس میں اتنا پانی ڈالیں کہ مچھلی گل جاے۔پانی کے ابلنے پر مچھلی کو آرام سے اس مسالحہ کے اندر ڈال دیں
اب مچھلی کو ڈالنے کے بعد اوپر سے ڈھک دیں اور پانی کے خشک ہونے کا انتظار کریں۔
پانی خشک ہونے کے بعد اب مچھلی تیار ہے اب اچھے سے برتن میں ڈال کر نوش فرمائیں۔اچھے کھنے کے لیے اچھے برتن کا ہونا بھی ضروری ہے ۔میرے ابو کہا کرتے
خ تھے اچھے برتن میں کھانا پیش کرنے سے کھانے کی بھوک اور بڑھ جاتی ہے اور کھانا کھانے والا لطف اٹھا کر کھانا کھاتا ہے
آپ نے مچھلی بنانے کا طریقہ بہت اچھے سے بتایا ہے۔ میں آپ کو مچھلی فرائی کرنے کا طریقہ بتاؤں گا۔
Downvoting a post can decrease pending rewards and make it less visible. Common reasons:
Submit
بہت اچھا طریقۂ بتایا ہے۔فوٹو گرافی بھی اچھی کی ہے۔
Downvoting a post can decrease pending rewards and make it less visible. Common reasons:
Submit