صبح کا وقت
میرے اُردو کمیونیٹی کے تمام ممبران کو ملك محبوب کی طرف سے
اسلام و علیکم
دوستو کیسے ہیں آپ سب میں بلکل ٹھیک ہو اور میں اللّٰہ پاک سے دعا کرتا ہوں. کہ وہ آپ سب کو اپنی حفظ و امان میں رکھے
اور آپ پر کوئی مصیبت نہ آنے دے.اللہ آپ تمام کو اپنے اپنے گھروں میں اور اپنے گھر والوں کے ساتھ خوش و خرم رکھے
آغاز
آئیں دوستوں آج کے دن کے بارے میں میں میں آپ کو بتاتا ہوں.آج میری آنکھ صبح 6بجے کھلی ہے.میں نے جاگنے کے بعد واشروم استعمال کیا ہے
اور اِس کے بعد میں نے پانی والی موٹر چلا کر وضو کیا ہے.اور پھر میں نماز پڑھنے کے لیے مسجد میں چلا گیا ہوں.وہاں پر میں نے نماز ادا کی ہے
اور نماز ادا کرنے کے بعد میں گھر واپس آگیا ہوں.گھر آیا ہوں تو امّی اُٹھ کر باورچی خانے میں ہم سب کے لیے ناشتا بنا رہی تھی.
ناشتا
میں امّی کے ساتھ آکر بیٹھ گیا ہوں.آج سردی کچھ زیادہ تھی.اور اگ کے سامنے بیٹھنے میں بہت سکون ملا ہے.جب امی نے ہم سب کے لیے ناشتا بنا لیا ہے.
تو امّی نے بولا سب بہن بھائیوں کو اٹھاؤ اور اُن کو بولو آکر ناشتا کر لیں.میں كمرے میں جا کر سب کو اٹھایا ہے.اور اُن کو بولا ہے کے آکر ناشتا کر لو
پھر میں بھی آکر ناشتا کرنے لگ گیا ہوں.آج امی نے مجھے ناشتے میں انڈا اُبال کر دیا ہے.اور اِس کے علاوہ ناشتہ میں آج دہی پراٹھا اور چائے تھی.میں نے ناشتا کیا ہے
دوپہر کا وقت
ناشتا کرنے کے بعد میں باہر نکل گیا ہوں.جب باہر گیا ہوں تو باہر بہت سارے لڑکے کھڑے تھے.میں اُن کے ساتھ گپ لگانے لگ گیا ہوں
اُن لڑکوں نے مجھے بولا ہے کے اؤ والی بال کھیلنے چلتے ہیں.میں نے کہا چلو ائو چلتے ہیں
اور پھر میں اُن کے ساتھ والی بال کھیلنے کے لیے چلا گیا ہوں.میں اُن کے ساتھ کافی دیر تک کھیلتا رہا ہوں.پھر جب 2بجے ہیں تو میں گھر واپس آگیا ہوں
گھر آکر ماں میں مجھے دوپہر کی روٹی دی ہے.میں نے روٹی کھائی ہے اور پھر میں کچھ دیر کے لیے چارپائی پے لیٹ گیا ہوں.پھر جب ماں نے پیشین کی چائے بنا لی ہے تو اس نے مجھے چائے دی ہے.
میں نے چائے پی ہے اور پھر مجھے ماں نے بولا ہے کے بیٹا بکریوں کے لیے باہر سے جا کر بیری کے پٹھے تو لے ائو.
شام کا خوبصورت وقت
میں نے پھر درانتی اور رسی لی ہے.اور پھر میں بیری کے پٹھے لینے چلا گیا ہوں.وہاں پر جا کر میں نے بیری کے پٹھے کاٹے ہیں.پھر اُن کو رسی کے ساتھ مضبوطی سے باندھا ہے
اور ان کو گھر لے آیا ہوں.گھر آکر میں نے ان کو بکریوں کے آگے جا کر ڈال دیا ہے.اور باقی کو ایک سائیڈ پے رکھ دیا ہے
میں پھر باہر دوستوں کے ساتھ گپ لگانے کے لیے نکل گیا ہوں.میں اُن کے ساتھ مغرب تک بیٹھا رہا ہوں.پھر جب شام کی اذان ہوئی ہے.
تو میں گھر آگیا ہوں.گھر آکر میں نے ہاتھ دھوئے ہیں اور پھر میں نے کھانا کھایا ہے.کھانا کھانے کے بعد میں نے اپنی روز کی طرح ڈائری لکھنا شروع کر دی ہے
اختتام
دوستو یہ تھی میری آج کے دن کی مکمل تفصیل اُمید ہے آپ سب کو میری آج کی یہ ڈائری اچھی لگی ہو گئی.آخر میں میری ڈائری کو پڑھنے کا آپ سب کا بہت شکریہ اللہ آپ سب کا حامی و ناصر ہو
MashaAllah apki diary bht achi hai or photography bhi zbrdst h
Downvoting a post can decrease pending rewards and make it less visible. Common reasons:
Submit
بہت شکریہ
Downvoting a post can decrease pending rewards and make it less visible. Common reasons:
Submit