Betterlife @mohsinkhan5 The diary Game

in hive-104522 •  5 months ago 

Betterlife @mohsinkhan5 The diary Game

السلام علیکم تمام دوست کیسے ہیں امید کرتا ہوں سب خیر و عافیت سے ہوں گے اور آج کا دن آپ کا اچھا گزرا ہوگا آج کی میری ڈائری میرے لیے تھوڑی سی پریشان کُن ہے کیوں پریشان کن ہے اس کا تذکرہ میں آپ سب دوستوں کے ساتھ آگے جاکے کروں گا میں معمول کے مطابق اٹھا نہایا اور نہانے کے بعد ناشتہ کیا اس کے بعد میں گھر سے باہر کھلے میدان میں سیر و تفریح کے لیے چلا گیا جہاں میری ملاقات ایک بھیڑ بکریاں چرانے والے خانہ بدوش بچے سے ہوئی جس کے ساتھ میں نے بہت سی گپ شپ لگائیں اور اس کی زندگی کے بارے میں اور اس کے رہن سہن کے بارے میں پوچھا اس کے ساتھ گھل مل گیا وہ لڑکا نہایت ہی شریف اور محنت کش انسان تھا اس نے مجھے سب کچھ بتایا کہ بھائی ہمارا گزر بسر کس طرح ہوتا ہے ہماری کس طرح زندگی ہے مجھے بچے کے ساتھ مل کر بہت خوشی محسوس ہوئی اور میں نے رب کا شکر ادا کیا کہ اے پروردگار ابھی بھی ہم تیری ناشکری کرتے ہیں کہ تو نے ہمیں اس حالت میں پیدا کیا اور بڑا کیا کہ ہم اپنے سکول بھی گئے تعلیم بھی حاصل کی اور ہمیں اتنا اچھا رہن سہن بخشا اور ان بچوں سے اندازہ لگائیں جن کی عمر ابھی پڑھنے لکھنے کی ہے اور وہ بیچارے بھیڑ بکریاں چرا کر اپنے گھر کا گزار چلاتے ہیں اس بچے کے ساتھ میری ملاقات میرے لیے بہت سبق آموز تھی اور اس کی بعد حسب معمول آپ سب دوستوں کے ساتھ شئیرکرنے کے لئے میں نے اس کے ساتھ چند تصویریں بھی لیں جو آپ سب دوستوں
کے ساتھ شیئر کر رہا ہوں

IMG_20200924_170744.jpg

IMG_20200924_170742.jpg
واپس آکر میں نے کچھ دیر آرام کیا اور دوپہر کا کھانا کھا کے سو گیا اور تقریبا میں تین بجے جاگا منہ ہاتھ دھویا چائے پی اور حسب معمول اپنی والی بال گیم کھیلنے کے لیے اپنے گراؤنڈ میں چلا گیا آج کا میرا والی بال کا گیم میرے لیے تھوڑا سا پریشان کن ثابت ہوا گیم شروع ہوگیا میں گیم کھیل رہا تھا ابھی پانچ منٹ ہی گزرے تھے کہ بدقسمتی سے میں بال کو سمیش لگاتے ہوئے زمین پر گرا جس کے نتیجے میں ایک تو میرے پاؤں کے انگوٹھے پر بہت بڑا زخم ہویا اور میرا انگھوٹھا ٹوٹ گیا میں نے گیم ختم کر دی کیوں کہ میں اب گیم نہیں کھیل سکتا تھا مجھے میرے کزن نے موٹرسائیکل پر بٹھایا اور ہمارے گاؤں کے مشہور چاچا ہے جو ہڈیاں وغیرہ کا کام پہلے بھی جانتے ہیں ان کے پاس گیا اور مرہم پٹی کرایی اور واپس آیا درد سے نڈھال بڑی مشکل سے کچھ کھانے کے دو نوالے لیے اور سو گیا یہ تھی بھائیوں میری آج کی ڈائری امید کرتا ہوں آپ سب میری ڈائری پڑھ کے میرے دکھ میں برابر کے شریک ہوں گے
۔۔اللہ حافظ

IMG_20210407_101308.jpg

IMG_20210407_101304.jpg

IMG_20210407_101252.jpg

IMG_20210407_101250.jpg

Authors get paid when people like you upvote their post.
If you enjoyed what you read here, create your account today and start earning FREE STEEM!
Sort Order:  

image.png

Upvoted. Thank You for sending some of your rewards to @null. It will make Steem stronger.

Loading...