Steemit Stories - An adventurous journey that never ends with Urdu Community

in hive-104522 •  last year 

‎اسلام علیکم امید ہے اپ سب لوگ خیریت سے ہوں گے اور اپنی زندگی سے لطف اندوز ہو رہے ہونگے، میری دعا ہے کہ اپ سب لوگ سلامت رہیں سب سے پہلے تو مجھے بہت زیادہ خوشی ہوئی اردو کمیونٹی کا کنٹیسٹ دیکھ کر اپنی قومی زبان کی پذیرائی دیکھ کر ہر غیور انسان کو تقویت محسوس ہوتی ہے جو اپنے کلچر اور زبان سے محبت کرتاہے

سفر کا آغاز

milestones-business-projects-concept-illustration_114360-8643.jpgsource

یہ ایک اچھا موضوع ہے جس پہ آج مجھے اپنے خیالات کا اظہار کرنے کا موقع ملا ہے اپنے سفر اور کامیابیوں اور اُن کامیابیوں کی رہ میں جی
آنےوالی مشکلایات کے بارے میں دوسروں کو بتانا ہمیشہ اچھا لگتاہے مجھے اس پلیٹ فارم کے بارے میں اپنی بہن سے پتہ چلا جو اس پلیٹ فارم پہ کافی عرصے سے کام کر رہی تھی میری بہن کو اس پلیٹ فارم کے بارےمیں اُن کی یونیورسٹی کی دوست نے بتایا تھا میرا اکاؤنٹ بھی بہن نے ہی بنا کر دیا تھا اس طرح میرے اس سفر کا آغاز ہوّا تھا

ابتدائی مشکلات

angry-young-businessman-looking-laptop-office-background_176420-5256.jpg source

جب بھی آپ کسی نئے کام کو سیکھتے ہے تو ابتدا میں کافی مسائل درپیش آتے ہے کیوکہ آپ اُن چیزوں سے پہلے وقف نہی ہوتے لیکن آہستہ آہستہ آپ سب چیزوںسے وقف ہو جاتےہے اسی طرح مجھے بھی آغاز میں بہت سے مسائل پیش آئے جیسے کہ اس پلیٹ فارم کے قوانین اور طریقہ کار کو سمجھنے میں کہ کِس طرح اپنی پوسٹ کو لکھنا ہے اور کن کن باتوں کا خیال رکھنا ضروری ہے لکھنے کے بعد پوسٹ کو سیٹ کرناہوتا تھا جیسے ٹیگز لگانا اور پوسٹ کا ٹائیٹل دینا وغیرہ

اس پلٹ فارم پر کام کرنے کا تجربہ کیسا رہا

fantastic-summer-background-with-decorative-seashells_23-2147628389.jpgsource
اس پلیٹ فارم پر کام کرنے کا تجربہ بہت اچھا رہا ہے یہاں پر بہت بہترین لوگ کام کر رہے جو روزانہ کی بنیاد پر اپنے نظریات اور الفاظ پوسٹ کی صورت میں ہمارے ساتھ شیئر کرتے ہے جس میں ہمیشہ سیکھنے کے لئے کوئی سبق ہوتا ہے اور روزانہ پوسٹ لکھنےسے میرے لکھنے کی قابلیت میں بھی اضافہ ہوّا اور میری تنقیدی سوچ میں بہتری آئی ہے

کیا سیکھا اور کیا کمایا

young-smiling-pretty-caucasian-schoolgirl-wearing-glasses-sits-desk-with-school-tools-puts-hand-face-holds-money-isolated-orange-space-with-copy-space_141793-60006.jpg source

میری ابھی تک کی کمائی چالیس ڈالر ہے
اگر کمائی کی بات کی جائے تو میں اس سے ابھی تک مُطمئن نہی ہوں اس کی وجہ یہ ہے کہ میں نے ابھی تک اپنی اصلیت اور قابلیت کے مطابق کام نہیں کر پایا کیونکہ پہلے میں اپنی کالج کی تعلیم میں مصروف رہا مجھے زیادہ وقت نہیں ملا زیادہ کام کرنے کا اور اس کی دوسری وجہ یہ بھی ہے کہ یہ ابھی میرے سیکھنے کا وقت تھا اب میں یہ کام بہتر انداز میں سیکھ چُکا ہوں اور اب میں مناسب کمائی کرنے کے لئے پُرامید ہوں

43yZFLTqqm61HiX8WyW1D2Qr4W6RspH9StvtxSVmEqL2TCBjwSq7Pp3hYjgb2FQ8dwTDNShTwGmsJ45TuuBUuZ83jMYcyi1GuwykY7JeLfspUqgnmci8efRbdeLrPM...4ZizndEACEMaktyT3QSgJds8FphKrkpo4iMCj7H4bpA67nFQDzfyG7KWuo8tfZ2Dm8xv5BB366bjhKoKiAKCRmtnzkQJYE18K7fYDdoifviDuVBJM4Ma8JDxzr.png

میں شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں اردو کمیونٹی کا جس نے ہمیں یہ سعادت بخشی کہ ہم اس مقابلے میں اپنی موجودگی کو یقینی بنائیں۔ میں اس کمیونٹی کے تمام ممبرز کو شکریہ کہتا ہوں۔ یہاں پر میں اپنے اس مقابلے کا اختتام کرتا ہوں۔ اپ سب سے گزارش ہے کہ مجھے اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں۔ اب میں اپنے کچھ دوستوں کو بھی مدعو کرنا چاہتا ہوں تاکہ وہ بھی اپنی موجودگی کو یقینی بنائیں اور اردو کمیونٹی کے ساتھ انجوائے کریں۔

@nalainzahra
@hudamalik20
@moyeon

A5tMjLhTTnj4UJ3Q17DFR9PmiB5HnomwsPZ1BrfGqKbjdep9XdjD5XCGLYCzxH1VmTGELMjUzHwb3WCzZuNWxcfCzE9uHGjcziRmjhwTdKfHJRXwvUw6cHG1hPoUrk...a6XvwTSmPAnE5WMd13DrhCYfunfLk33q56s71MSSeKrXkbWBdzQXMUmPgQPPKq5bEaXQZaMMSi3GTJ8XfhQzPF75FXJfGuoUa1SNQedjDLWbPho7umu1uBYiHC.png

Authors get paid when people like you upvote their post.
If you enjoyed what you read here, create your account today and start earning FREE STEEM!
Sort Order:  

Upvoted. Thank You for sending some of your rewards to @null. It will make Steem stronger.