بسم اللہ الرحمن الرحیم
اسلام و علیکم
حضرت علی کا قول ہے
اگر کوئی تم کو صرف اپنی ضرورت کے وقت یاد کرتا ہے تو پرشان مت ہونا
بلکہ فخر کرنا کہ
اس کو اندھیروں میں روشنی کی ضرورت ہے اور وہ روشنی تم ہو
کیا حال ہے سٹیمنٹ فیملی کا امید ہے آپ سب خیریت سے ہوں گے اور اپنے اپنے کاموں میں مگن ہوں گے میں بھی الحمد للہ ٹھیک ہوں اور روزمرہ کے کاموں میں مصروف ہوں اللہ پاک ہم سب کو کامیابی عطا فرمائے اور ہم سب کی ہر مشکل آسان فرمائے اور ہم سب کو اچھی صحت والی لمبی زندگی عطا فرمائے آمین
میری آج کی ڈائری
میری صبح کا آغاز چھ بجے ہوا تو بارش ہو رہی تھی روز کی طرح میں نے دانت صاف کیۓ منہ ہاتھ دھویا وضو کیا پھر اللہ کے حضور نماز ادا کی پھر قرآن پاک کی تلاوت کی اس کے بعد امی ناشتہ بنا رہی تھی ساتھ بیٹھ کے میں نے سیک لگوایا جب ناشتہ بن گیا تو سب بہن بھائیوں کو بلایا سب نے ناشتہ کیا اور میں نے بھی ناشتہ کیا جب سب نے ناشتہ کر لیا تو میں نے ناشتے والے برتن سمیٹے پھر سب کے بستر فولڈ کیۓ پھر کمروں سے جھاڑو لگایا اور ڈسٹنگ کی صحن سے تو جھاڑو دینے کا حال نہیں تھا بارش جو تھی پھر میں نے سبز چائے بنائی اور ساتھ انڈے بھی ابلائے اور سب گھر والوں کو سبز چاۓ اور انڈے دیے
پھر بستر میں بیٹھ کے ٹی وی دیکھی کچھ دیر دیکھنے کے بعد موبائل استعمال کیا دوستوں اور کزنوں کے ساتھ گپ شپ ہوئی پھر میں نے گوبی کاٹی اور سالن بنایا
بہن نے آٹا گوندا پھر امی توے پے گرما گرم روٹی بناتی گئی اور ہم نے کھائی کھانا کھانے کے بعد جب بارش رک گئی تھی تو صحن سے جھاڑو لگایا پھر آرام سے بیٹھ کے پوسٹ لکھی
یہ رہی میری آج کی پوسٹ امید ہے جو آپ سب کو پسند آئے گی اللہ پاک آپ سب کا ہامی و ناصر ہو آمین
واسلام
Mashallah
Downvoting a post can decrease pending rewards and make it less visible. Common reasons:
Submit
Waow mashAllah
Downvoting a post can decrease pending rewards and make it less visible. Common reasons:
Submit
is sardi kay mosam main anday aur sabaz chaye penay ka bhut maza ata hai
Downvoting a post can decrease pending rewards and make it less visible. Common reasons:
Submit