aj ma app ku dry fruit ka bto g

in hive-104522 •  2 years ago 

image.png

اللّہ کے نام سے شروع جو بڑا مہربان اور نہایت
رحم کرنے والا ہے سب اسی کی عبادت کرتےہیں سب تعریفیں اللہ تعالیٰ کے لیے ہیں جو تمام جہانوں کا رب اور پالنے والا ہے، جزا کے دن (یعنی قیامت ) کا مالک ہے ہم صرف تیری ہی عبادت کرتے ہیں اور صرف تجھ ہی سے مدد چاہتے ہیں۔ ... اپنے اس رب کی عبادت کرو جس کے علاوہ کوئی عبادت کے لائق نہیں وہ ہر چیز کا پیدا کرنے والا ہے تو تم اسی کی عبادت کرو اور وہ ہر چیز کا کار ساز ہے۔ امید کرتی ہو آپ سب ٹھیک ہونگے آج میں آپ سب کو
ڈراۓ فروٹ کے فوائد بارے میں بتاٶ گی۔

موسم سرما میں ڈرائی فروٹ کے فوائد

IMG_20211217_123935.jpg

سرما جہاں اور بہت سی خوبیوں کا حامل ہے وہیں اس میں بھوک کی شدت بھی بڑھ جاتی ہے، عام دنوں میں جو چیزیں کھانے کو دل نہیں چاہتا سردیوں میں بار بار کھانے کی خواہش بڑھتی ہے ، یہی وجہ ہےکہ موسم سرما کے آتے ہیں بازاروں میں خشک میوہ جات اور ڈرائی فروٹ کے ٹھیلے جا بجا نظر آنے لگتے ہیں۔

گرم کپڑے، گرم کافی، گرم چائے کےساتھ اگر سردی کے موسم میں ڈرائی فروٹ نہ ہوں تو مزہ پھیکا پڑ جاتا ہے۔ڈرائی فروٹ کی اپنی الگ خاصیت ہوتی ہے، موسم سرما میں ان کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرتی ہیں اس کے باوجود لوگ موسم انجوائے کرنے کی خوشی میں قیمت کی پروا کیے بغیر ڈرائی فروٹ کھانے کو ترجیح دیتے ہیں

بادام

بادام کی تاثیر گرم ہوتی ہے۔ لیکن چھلکا اُتارنے کے بعد معتدل ہوجاتی ہے۔ اس کو سیکڑوں طریقوں سے استعمال میں لایا جاسکتا ہے ۔ یہ دماغ کی کمزوری رفع کرتا ہے، جسمانی کمزوری میں ایک ٹانک کی حیثیت رکھتا ہے، قوتِ حافظہ کو بڑھاتا ہے بینائی تیز کرتا ہے، جِلد کی رنگت نکھارتا ہے جسم کو فربہی مائل کرتا ہے، مسوڑھوں اور معدہ کے لیے بہترین جراثیم کش ہے چُستی اور بشاشت پیدا کرتا ہے، بالوں کو لمبا کرتا ہے، کھانسی روکتا

چلغوزہ

سرد موسم میں چلغوزے کی اہمیت میوہ جات میں پستے اور بادام کے بعد سب سے زیادہ ہے۔ اس کی تاثیر گرم ہوتی ہے اور طبی نقطۂ نظر سے اس کے فوائد بے حد قوت بخش ہیں۔یہ انسان کے اندرونی نظامِ کو محفوظ رکھنے کا سبب ہے ۔ یہ ایسا میوہ ہے جس سے انسان کا پیٹ نہیں بھرتا،بے پناہ لذت کا حامل ہونے کے ساتھ ساتھ یہ انتہائی قوت بخش ہوتا ہے۔

کشمش

خشک انگور کو کشمش کہتے ہیں۔ سبز اور سفید دو قسم کی ہوتی ہے۔ سبز عمدہ ہے اس کے اجزا میں گلو کوز اور وٹامن بی اور سی شامل ہیں۔اس کامزاج گرم تر ہے۔ مغزیات کے ہمراہ سردیوں میں ایک چھٹانک روزانہ استعمال کرنا بے حد مفید رہتا ہے۔ کشمش جسم کو فربہ کرتی ہے۔ طبیعت میں فرحت لاتی ہے۔ دل کے امراض میں مفید ہے ایسے میں عرق گلاب میں بھگو کر کھانا بے حد مفید ہے۔

IMG_20211217_123850.jpg

موم پھلی

اس کا شمار گرم اور خشک میوہ میں ہوتا ہے اس کے فوائد اور نقصانات برابر ہوتے ہیں۔ اس کا تیل بے حد فائدہ مند ہے اور اس کو گھی کی جگہ پر استعمال کیا جاسکتا ہے۔ اس میں غذائیت بھری ہوتی ہے لیکن یہ صر ف کھانے میں ہی استعمال کرنا چاہیے۔ بغیر کسی چیز کی ملاوٹ کے اس کا زیادہ استعمال نہیں کرنا چاہیے۔ یہ جسم کی افزائش کرتی ہے۔
اگر پھل کھانا مشکل ہے تو خشک میوہ جات کا زیادہ استعمال اس کا ایک آسان اور مزیدار حل ہے۔

IMG_20211217_123906.jpg

خشک میوے کی شکل میں دستیاب پھل، تازہ پھلوں کے مقابلے میں پورا سال دستیاب ہوتے ہیں، ان کو محفوظ رکھنا بھی آسان ہوتا ہے جبکہ صحت کے لیے نقصان دہ اشیا کے متبادل کے طور پر ان کا استعمال کیا جاسکتا ہے۔

امید کرتی ھو سب کو ڈراۓ فروٹ کے فوائد پسند آۓ گے۔

اللہ نگہبان

Authors get paid when people like you upvote their post.
If you enjoyed what you read here, create your account today and start earning FREE STEEM!
Sort Order:  

Hi dear, please if your interested in writing about fashion and styling join our community. All the information of our community is given here, if you have any problem you can contact us on discord.

Our discord:- Steem Fashion & Style discord link https://discord.gg/a6xz9NWH

Regards,
@ashkhan (Admin)
Steem Fashion & Style Community
Community link
https://steemit.com/trending/hive-126193#

footer.png