میرا نام مسکان علی ہے میرا آج کا موضوع دہی کے فائدے

in hive-104522 •  3 years ago 

بسم اللہ الرحمن الرحیم

اسلام علیکم
میں آج آپ کو بتاتی ہوں دہی کے فائدے

IMG_20211009_182902.jpg

دہی ہماری صحت کے لئے بہت اچھا ہے دہی کو ہم سادہ بھی کھا سکتے ہیں اور اس کا رائتہ بھی بنا کر استعمال کر سکتے ہیں

IMG_20211009_183108.jpg

دہی بنانا بہت ہی آسان ہے ہم اس کے گھر میں بھی بنا سکتے ہیں اور آج کل تو بازاروں میں بھی مل رہی ہے ہمیں روزانہ ایک کپ دہی کھانا چاہیے دہی ہمارے نظام ہاضمہ کو بہتر کرتا ہے دہی کے استعمال سے ہمارے بال مضبوط اور چمکدار ہوتے ہیں گرمی کے موسم میں ہم روزانہ دہی استعمال کریں تو پانی کی کمی نہیں ہوتی اور موسم کی وجہ سے ہونے والی دیگر بیماریوں سے بچ سکتے ہیں دہی میں فاسفورس اور کیلشیم موجود ہوتا ہے ہماری آنتوں اور ہڈیوں کو مضبوط بناتا ہے دہی میں موجود پروٹین ہماری جلد کے لئے بھی فائدہ مند ہے اور بالوں کی خشکی کو ختم کرتا ہے جن کے پٹھے کمزور ہوتے ہیں وہ بھی دیکھی استعمال کریں جن لوگوں کو نیند کا مسئلہ ہوں بار بار اٹھتے ہیں وہ بھی دہی کا استعمال کریں اور فائدہ اٹھائیں دہی مسلز کے لیے بھی بہت زیادہ فائدہ مند ہیں جن کو فالج کا مسئلہ ہو ان کے لئے بھی دہی مفید ہے دہی کے اندر پوٹاشیم کی ایک اچھی مقدار موجود ہوتی ہے پوٹاشیم بلڈ پریشر کو نارمل رکھتا ہے اور جن کا بلڈ پریشر زیادہ رہتا ہوں وہ اپنی ڈائیٹ میں دہی ضرور شامل کریں دہی کے اندر وٹامن B موجود ہوتی ہے وٹامن B آنکھوں کے لئے بھی اچھا ہوتا ہے ہم سب کو چاہیے ہم روزانہ دہی استعمال کریں اور فائدہ اٹھائیں امید ہے آپ سب بھی دہی کا استعمال کریں گے اور فائدہ اٹھائیں گے یہ رہی میری آج کی پوسٹ امید ہے جو آپ سب کو پسند آئے گی
واسلام

IMG_20211009_182931.jpg

IMG_20211009_182902.jpg

IMG_20211009_182900.jpg

Authors get paid when people like you upvote their post.
If you enjoyed what you read here, create your account today and start earning FREE STEEM!
Sort Order:  

آپ نے دہی کے فوائد بڑی تفصیل سے بیان کئے ہیں

Informative