آج صبح میں سویرے جب اٹھی تو میری طبعیت بہت خراب تھی اور مجھ سے اٹھا نہیں جا رہا تھا۔ سر میں شدید درد تھا اور متلی سی محسوس ہوتی تھی۔ لیکن نماز پڑھی اور سو گئ۔
پھر میں دس بجے اٹھی تو میری طبعیت بلکل ٹھیک تھی۔ میں نے اٹھ کر نہائی اور پھر کمرے کی صفائی کی ، برتن دھوئے اور بچوں کے کپڑے استرے کیے۔
پھر میں نے واشنگ مشین چلا کر پورے بچوں اور سب فیملی کے افراد کے کپڑے دھوئے۔ لیکن پانی کی نکاسی ہمارے واشنگ مشین والی سیوریج سے نہیں ہورہی تھی۔ میں نے ابو کو بتایا تو ابو نے کہا کہ لگتا ہے کہ نکاسی والی سوریج لاہن کا پاہپ بند ہے۔ ابو نے میونسپل کمیٹی کے عملے کو فون کیا۔
لیکن کوئی نہ آیا۔پھر میں کپڑے دھونا بند کیا اور ابو نے کہا کہ پیر صاحب کے مزار پر چلتے ہیں۔
سب بچے تیار ہوگئے اور گاڑی ابو نے نکالی اور ہم نمل کالج کے ساتھ پہاڑوں میں نمل جھیل کے ساتھ ایک بزرگ کا مزار ہے ہم وہان پہنچ گئے۔ میں نے دعا مانگی اور پھر جھیل کی طرف گئے۔
یہ ایک تختی ہے جو وہاں لگی ہوئی۔اس پر بزرگ کا نام واضح لکھا ہوا ہے۔ اس مزار کی تعمیر جو شخص کررہا ہے اسکی قوم مقرب خیل لکھی ہے۔
ابو نے بچوں کو نمل جھیل کی کشتی میں سیر کرائی لیکن مجھے کشتی سے بہت ڈر لگتا ہے۔
آبو کے ساتھ دن گزارا ، ہوٹل پر ابو نے مزے دار کھانا کھلایا۔
جب میں گھر پہنچی تو گاڑی سے اترتے وقت میں نے کچھ گلی کی تصاویر بنائی جس کی وجہ سے سیوریج کے پاہپ مٹی گند سے بھر جاتے ہیں۔
نالیوں میں گھاس اگی ہوئی ہے اور میونسپل کمیٹی کا عملہ پورا پورا مہنیہ ہماری گلی میں صفائی نہیں کرتا
نالیوں میں پلاسٹک بیگ پڑے ہیں اور یہی پلاسٹک بیگ پانی کو روکتے ہیں۔
سیوریج کا پانی پاہپ سے نکل کر اب نالیوں سے باہر نکل رہا ہے۔ ابو نے کہا کہ وہ میونسپل کمیٹی کے عملے کے خلاف آفسران کو شکایت لگاہینگے اور یہ سب تصاویر انکو بھجینگے
میں نماز عصر پڑھی ، پھر رات کا کھانا بنایا۔سلاد بنایا اور ساتھ کسٹرڈ بنایا۔ ابو اور بچوں کے ساتھ مل کر میں نے رات کو کھانا کھایا۔
پھر بچوں کی انکی پڑھائی میں مدد کی اور پھر کچھ دیر امی اور اپنے خاوند سے فون پر بات کی کیونکہ وہ امی کے ساتھ خالو کی فوتگی کی وجہ سے ادھر ہی ہیں۔کیونکہ خالہ بہت پریشان تھی۔
یہ تھی میری ہفتہ کے دن کی پوری ڈہیری ۔
آپ سب کے لیے میں دعا کرتی ہوں کہ آپ سب اچھی زندگی گزارین آپکے گھر میں کوئی پریشانی تکلیف نہ ہو۔
the post has been selected for booming reward
by yousafharoonkhan
Downvoting a post can decrease pending rewards and make it less visible. Common reasons:
Submit
dijiste verdad, tu sistema de alcantarillado no funciona y la calle se ve muy sucia
Downvoting a post can decrease pending rewards and make it less visible. Common reasons:
Submit