شروع اللہ کے نام سے سے جو بڑا مہربان اور نہایت رحم کرنے والا ہے۔
source
میں حسب معمول نماز فجر کے لیے اٹھی۔نماز اور تلاوت قرآن کے بعد چائے پی ۔
کیونکہ آج کل سکول سے چھٹیاں ہیں اس لیے بستر سے لیٹ اٹھی نو بجے ناشتہ بنایا سب نے اکٹھے بیٹھ کر ناشتہ کیا۔
دس بجے ٹیوشن والے بچے آ گئے تھے ۔میں نے تین گھنٹے انہیں ٹائم دیا ۔ایک بج چکا تھا ۔
:دوپہر کا وقت
دوپہر کے لئے ہلکا پھلکا کھانا بنایا کیونکہ آج رات میں نے اپنے میکے والوں کو
کھانے پر بلایا تھا۔
دوپہر کے کھانے سے فری ہو کے میں نے ساتھ ہی رات کے کھانے کی تیاری شروع کر
دی۔
مینیو میں قیمہ،فرائی مچھلی قورمہ پلاوء وغیرہ تھا۔میٹھے کے لیے کھیر میں نے رات میں ہی بنا کر رکھ دی تھی۔
سب سے پہلے مچھلی دھو کر اسے مصالحہ لگا کر رکھا۔
پھر میں نے سالن بنائے اور چاولوں کا مصالحہ تیار کر کے رکھ دیا۔
رائتہ اور سلاد وغیرہ بھی تیار کیا ۔پانچ بج چکے تھے مغرب کےبعد مہمان وغیرہ بھی آنے شروع ہوگئے تھے۔میری بہن پہلے آ گئی تھی انہوں نے میری مدد کروائی۔کچھ دیر بعد امی، ابو بھائی اور بھابھی آگے۔
:رات کا وقت
کھانا تیار تھا ۔
ہم نے کھانا لگایا سب نے اکٹھے بیٹھ کر کھانا کھایا۔آج میرے بیٹے کی سالگرہ بھی تھی۔اس کی نانو اس کی سالگرہ کا کیک بھی لے کر آئی تھی۔
پھر کیک کاٹا ہم سب نے بہت مزا کیا۔رات دس بجے کے قریب سب واپس چلے گئے۔میں نے برتن سمیٹے ۔
نماز ادا کی اور سونے کے لئے چلی گئی ۔
۔،،👍آ پ نے بہت عمدہ ڈائری تحریر کی ہے
Downvoting a post can decrease pending rewards and make it less visible. Common reasons:
Submit
شکریہ
Downvoting a post can decrease pending rewards and make it less visible. Common reasons:
Submit