بسم اللہ الرحمٰن الرحیم
اسلام علیکم
میں اپنی پوسٹ کا آغاز اللہ پاک کے ذکر سے کروں گی اللہ رب العزت نے اتنی نعمتیں ہمیں عطا کی ہیں کہ نعمتوں کو انسان شمار نہیں کر سکتا انسان سوچتا ہے کہ مجھے فلاں چیز کی ضرورت ہے اور وہ چیز تو میرے پاس ہونی چاہیے لیکن اگر انسان چند لمحے کے لئے سوچے کہ مجھے کتنی نعمتیں اللہ سے مانگ کر اور خود محنت کر کے ملی ہیں اور کتنی چیزیں ہیں جس کے لئے انسان نے سوچا ہے کہ مجھے مل جائیں تو ہر انسان اس نتیجے پر پہنچے گا کہ اس کو اللہ تعالی نے جو نعمتیں دی ہیں بغیر اس کے سوچے بغیر مانگے بغیر محنت کیے ان کی مقدار بہت زیادہ ہے کئی نعمتیں ایسی نظر آئیں گی جن کے مانگنے کا کبھی خیال بھی نہ آیا ہوگا حالانکہ ان کے بغیر انسان زندہ بھی نہیں رہ سکتا لیکن اللہ تعالی نے وہ نعمتیں بھی انسان کو عطا فرمائی ہیں اب ان تمام نعمتوں کا تقاضا ہے کہ انسان ان کا شکر ادا کرے
شروع اللّه
کے نام سے جو بڑا مہربان اور نہایت رحم والا ہے وہی پاک ذات ہے وہ سب کا پالنے والا ہے ہماری شہ رگ سے ذیادہ قریب ہے ہم اسی سے مدد مانگتے ہیں اور اسی کی عبادت کرتے ہیں بیشک۔ وہی مدد کرنے والا ہے
کیا حال ہے دوستو امید ہے آپ سب خیریت سے ہوں گے اور اپنے اپنے کاموں میں مگن ہوں گے میں بھی الحمد للہ ٹھیک ہوں اور روز مرہ کے کاموں میں مصروف ہوں اللہ پاک ہم سب کو کامیابی عطا فرمائے اور ہم سب کی ہر مشکل آسان فرمائے آمین
میری آج کی روٹین
میں آج 3 بجے اٹھی اور دانت صاف کیۓ منہ ہاتھ دھویا وضو کیا اور نماز تہجد پڑھی پھر سحری بنائی میں جب سحری بنا لی تو سب کو جگایا اور مل کے سب نے روزہ رکھا جب روزہ بند کر لیا تو برتن سمیٹےپھر آزان ہو گئی تو نماز پڑھی اس کے بعد قرآن پاک کی تلاوت کی پھر کچھ دیر سو گئی پھر صبح ساڑے چھ بجے آنکھ کھلی تو میرا بیٹا بھی جاگ گیا اس کا منہ ہاتھ دھلایا اسے فیڈر بنا کے دیا اور کچن میں ناشتہ بنانے گئی بچوں کے لیۓ انکو اسکول بھیجا
اور بیٹے کو پہلے صاف ستھرا کیا وہ کھیلنے لگ گیا چھوٹی بیٹی سوتی رہی میں روم سے باہر رہی دیورانی کے روم میں بیٹھ گئی وہ کپڑے سی رہی تھی اسکی تھوڑی ہیلپ کی اور اتنی دیر میں علی نے اپنا سر ٹیبل پر مارا اور رج کے رویا میں نے سب نے چپ کروایا پر وہ سونے کے لیۓ بھی رو رہا تھا جب یہ دن میں صبح سو جاۓ تو پھر جو بی ہوجاۓ مجھے دوپہر کو سونے نئی دیتا اور میں نہ سوؤں تو میں مرتی ہوں کے کسی طرح میری نیند پوری ہوجاۓ چلو جی بچہ ہے کیا کیا جا سکتا سوگیا اب جو ہوگا میرے ساتھ ہوگا دوپہر میں میں میں نے سلا کر سارے کام ختم کئے چکن بنایا اور بچوں کے انے سے پہلے روٹی بھی بنالی بیٹی بیٹا اسکول سی آے تو انکو جلدی جلدی نہلایا اور کھانا دیا
اسکے بعد میں نے کہا جلدی سے سوجاؤ علی جاگ جاۓ گا ابھی لیٹے ہی تھے کے علی کہتا بابا لو میرا منہ رونے والا بن گیا پر میں نے بھی لائٹ اوف کی اور لیٹ گئی سو نہ سکوں تو آرام تو کر سکتی لیکن علی نے تو انتہا کردی کبھی میرے بل نوچتا تھا کبھی مجھ پر چڑھ کے بیٹھ جاتا جیسے تیسے دوپہر گزر ہی گئی اور میں نے شکر ادا کیا اور بیٹی کو جگا کر اسکو پہلے اسکول کا کام کروایا اور پھر کچن کے برتن دھوۓ اور نماز ادا کی عصر کی پھر تھوڑا قرآن پاک پڑھا اور افطاری کی تیاری کی اتنے میں پکوڑے بناتی ایک بچہ آتا ماما ایک پکوڑا دیدو یہ روز اسی طرح کرتے ہیں میں بناتی رہتی ہوں یہ شیطان بچے تنگ کر کر کے کھاتے رهتے میری چھوٹی بیٹی آتی ہے جھولی پھیلا کر ماما پکوڑا گرم ہے جھولی میں دالڈو میں کہتی نی کپڑے خراب ہوجاۓ گی پھر کہتی کے
ماما پکوڑا دھو دو میں بہت ہنسی بچے بی کتنے معصوم ہوتے میںنے پکوڑا ٹھنڈہ کر کے دیا اتنے میں روزہ افطار ہوگیا یہ تھی میری آج کی ڈائری جو آپ سب کے ساتھ شیئر کی اپنا بہت خیال رکھیے گا اور مجھے . دعاؤں میں یاد رکھیے
آپ نے بہت اچھی ڈائری لکھی ہے اور تصویریں بھی اچھی بنائی ہیں
Downvoting a post can decrease pending rewards and make it less visible. Common reasons:
Submit
Downvoting a post can decrease pending rewards and make it less visible. Common reasons:
Submit
Good dairy
Downvoting a post can decrease pending rewards and make it less visible. Common reasons:
Submit
شکریہ جناب
Downvoting a post can decrease pending rewards and make it less visible. Common reasons:
Submit
آپ نے بہت ہی خوبصورت ڈیری لکھی ہے اور آپ کے پکوڑے بھی بہت مزے کے لگ رہے ہیں
Downvoting a post can decrease pending rewards and make it less visible. Common reasons:
Submit
Thank u
Downvoting a post can decrease pending rewards and make it less visible. Common reasons:
Submit
Thank u
Downvoting a post can decrease pending rewards and make it less visible. Common reasons:
Submit
Very nice so beautiful photographay
Downvoting a post can decrease pending rewards and make it less visible. Common reasons:
Submit
Thank u sooo much
Downvoting a post can decrease pending rewards and make it less visible. Common reasons:
Submit