سچ کہا جائے تو سمجھتے ہیں کہ شاید یہ ملک یا حکومت کے دشمن ہیں ۔۔
کشمیر کے آرٹیکل 370 کے خاتمے سے لے کر نیوزی لینڈ کی ٹیم کی واپسی تک ہر موڑ پر ہمارے ملک کی غریبی نے ہمارا جنازہ نکالا۔ ہم افغانستان میں طالبان کی فتح کا جشن منا رہے ہیں مگر یاد رکھنا کہ اگر امریکہ یا دیگر طاقتور قوتیں جب چاہیں ان طالبانوں کو امداد اور پابندیوں کے خوف سے ہمارے خلاف استعمال کر سکتے ہیں۔ ایف اے ٹی ایف ایک ایسی بلا ہے جس کا نام کسی پاکستانی کو معلوم نہیں تھا مگر اب صورتحال یہ ہے کہ اپنے ہی پیسے بینک میں جمع کرواتے وقت آپ مشکوک ہو جاتے ہیں۔ یونیورسٹی کی فیس جمع کرواتے ہوئے بھی اپ کو اپنے شناختی کارڈ کی کاپی دینی پڑتی ہے اور آنے والے دنوں میں آپ کو اپنا بجلی اور فون کا بل کا جمع کرواتے وقت بھی شناخت کروانا ہوگی۔
دنیا کمزور ملکوں کو دبائے ہوئے ہے ۔۔۔۔ جب تک ہمارے ملک کی معیشت ٹھیک نہیں ہوتی رب تک ہمارے ملک کے حکمرانوں کی پینٹیں امریکی ائیرپورٹ پر اترائی جاتی رہیں گی کیونکہ ان کو پتہ ہے کہ یہ مانگنے آئے ہیں۔