حکومت پنجاب کے پنجاب ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام 2021- 22

in hive-104522 •  3 years ago 

حکومت پنجاب کے پنجاب ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام 2021-
22

IMG_20220115_140858.jpg

کےلیے پنجاب کونسل آف دی آرٹس فیصل آباد ڈویژن نے تمام اضلاع فیصل آباد، جھنگ،چنیوٹ، اور ٹوبہ ٹیک سنگھ میں ہونے والے مقابلہ جات میں رجسٹریشن کی آخری تاریخ 18 جنوری 2022ء مقرر کر دی ہے۔ وزیر اعلی پنجاب کے ویژن کے مطابق صوبہ بھر میں فن و ثقافت کے فروغ کے لیے نوجوان نسل کو اپنی تخلیقی صلاحیتوں کو آزمانے اور ضلعی و ڈویژن کی سطح پہ ہزاروں جبکہ بعد ازاں صوبائی مقابلوں میں لاکھوں روپے کے انعامات کا شاندار موقع دیا جا رہا ہے۔ ضلع کی سطح پہ موسیقی، مصوری، تخلیقی ادب اور دستکاری کے لیے پہلی تین پوزیشن کے لیے 20 ہزار، 15 ہزار اور 10 ہزار جبکہ ثقافتی رقص اور تھیٹر کے لیے 40 ہزار، 35 ہزار اور 30 ہزار روپے کے نقد انعامات دیے جائیں گے۔ اسی طرح ڈویژن کی سطح کے مقابلوں میں موسیقی ، مصوری، تخلیقی ادب اور دستکاری کے لیے انعامات بالترتیب 25 ہزار، 20 ہزار اور 15 ہزار جبکہ رقص اور تھیٹر کے لیے 60 ہزار، 50 ہزار اور 40 ہزار روپے کے نقد انعامات دئیے جائیں گے اسی طرح صوبائی سطح پہ تمام کیٹیگریز کے لیے پہلی تین پوزیشنز کے لیے 2 لاکھ، ڈیڑھ لاکھ اور ایک لاکھ کے نقد انعامات دیئے جائیں گے واضح رہے کہ انعامات کی رقم میں ٹیکس شامل ہوگا۔ ان مقابلوں میں انفرادی طور پہ موسیقی، مصوری ،ادب (شاعری، نثر) اور دستکاری جبکہ تھیٹر اور لوک رقص گروپ کی شکل میں شرکت ہو سکے گی۔ماسوائے لوک رقص کے باقی تمام کیٹگریز میں 16 سال سے 40 سال کی عمر تک کے فیصل آباد ڈویژن کے تمام اضلاع کے مستقل رہائشی نوجوان مرد، عورت اور خواجہ سرا درخواست دینے کے اہل ہیں جبکہ معذورافراد کے لیے عمر کی کوئی قید نہیں ہے۔ واضح رہے کہ پاکستان کی 75ویں سالگرہ کے تناظر میں ڈائمنڈ جوبلی کی تقریبات کے وجہ سے موضوعات(امن، ثقافت، پرامن معاشرے کا قیام) ترتیب دیئے گئے ہیں۔ یہ مقابلے چاروں اضلاع میں منعقد ہوں گے اس کے بعد ڈویژن کی سطح کے مقابلے فیصل آباد میں ہوں گے۔خواہشمند افراد رجسٹریشن فارم ڈی سی آفس، اے سی آفسزز، گورنمنٹ کالجز، سکولز اور یونیورسٹیز سے حاصل کر سکتے ہیں اس کے علاوہ رجسٹریشن فارم پنجاب کونسل آف دی آرٹس فیصل آباد ڈویژن، فیس بک آفیشل پیج Punjab artscouncilfaisalabad پہ موجود لنکhttps://www.facebook.com/606788846033466/posts/4836611946384447/ , اور گوگل فارمhttps://docs.google.com/forms/d/e/1FAIpQLSdtsjSFd3VByxeorhHHxkU2x6zLeZ8jmGPKTcpuPz_pnt6HFA/viewform?usp=sf_link اور وٹس ایپ 03457002038 سے حاصل کیے جاسکتے ہیں۔ مکمل طور پہ پر شدہ فارم بمعہ شناختی کارڈ یا فارم ب اور 2 عدد تصاویر کے ساتھ فوکل پرسن پنجاب ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام پنجاب کونسل آف دی آرٹس فیصل آباد ڈویژن نصرت فتح علی خان آڈیٹوریم فیصل آباد میں 18 جنوری 2022ء شام 4 بجے تک بھیجے یا جمع کروائے جا سکیں گے۔ مزید معلومات کے لیے 0419200781 اور واٹس ایپ نمبر 03457002038 پہ رابطہ کر سکتےہیں ۔

Authors get paid when people like you upvote their post.
If you enjoyed what you read here, create your account today and start earning FREE STEEM!
Sort Order:  

zbrdst

Loading...