پنجاب دانش اسکول گرلز کیمپس میانوالی

in hive-104522 •  7 months ago 

پنجاب دانش اسکول گرلز کیمپس میانوالی میں چھٹی جماعت کی طالبات کی آمد، پنجاب دانش اسکول میانوالی میں سیشن 2024 میں چھٹی جماعت میں داخلہ لینے والی طالبات کو خوش آمدید کہنے کے لیے ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں طالبات کے ساتھ اُن کے والدین کی کثیر تعداد نے بھی شرکت کی۔ نئی ننھی طالبات کو خوش آمدید کہنے کے لیے ادارے کو غباروں,پھولوں اور مختلف بینرز سے سجایا گیا۔ تقریب کی صدارت ادارے کی پرنسپل محترمہ ساجدہ جبین صاحبہ نے کی۔ اسٹیج سیکرٹری کے فرائض محترمہ بشریٰ عزیز صاحبہ نے سر انجام دیئے۔تقریب کا آغاز تلاوت و نعت سے ہوا۔ اس کے بعد طالبات نے ملی نغمے اور تقاریر بھی پیش کیں۔ بارہویں جماعت کی طالبات ہادیہ بتول,لائبہ شفیق اور سحر فاطمہ نے اپنے تجربات بیان کرتے ہوئے ادارے کی طرف سے ملنے والے تعلیمی ماحول اور دیگر سہولیات کو سراہا۔بلاشبہ تجربات بتانے والی طالبات کا جوش اور اعتماد ادارے کی طرف سے ملنے والے صحت مند ماحول کا عکاس ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ تقریب کے دوران ادارے کے قیام سے لے کر اب تک کی تمام نصابی و ہم نصابی کامیابیوں کو تصاویر بذریعہ پراجیکٹر دکھانے کا عمل مسلسل جاری رہا۔ مزید براں ادارے کی پرنسپل محترمہ ساجدہ جبین نے والدین سے خطاب کرتے ہوئے اُنہیں اس بات کا یقین دلایا کہ نئی آنے والی طالبات کو نہ صرف معیاری تعلیم دی جائے گی بلکہ وہ مستقبل میں معاشرے میں فعال کردار بھی ادا کریں گی۔ پرنسپل صاحبہ نے نئے آنے والی طالبات میں تحائف تقسیم کیے اور تقریب کے اختتام پر ادارے کی ماہر نفسیات محترمہ مصباح رانا نے ادارے کی پالیسی کے متعلق والدین اور نئے آنے والی طالبات کو آگاہ کیا۔ تقریب کا اختتام قومی ترانے سے کیا گیا اور اس کے بعد مہمانوں کو ظہرانہ پیش کیا گیا۔ادارے کی طرف سے منعقد کی جانے والی تقریب اس بات کی غمازی کرتی ہے کہ نئی آنے والی ننھی طالبات ایک ایسے ادارے میں پہنچ چکی ہیں جو مستقبل میں نہ صرف اس ادارے بلکہ ملک و قوم کے لیے باعثِ فخر ہوں گی۔

Authors get paid when people like you upvote their post.
If you enjoyed what you read here, create your account today and start earning FREE STEEM!
Sort Order:  

add photo , and article long lakhian bhut short hai